نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی ) نے ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لئے 10 علاقائی مراکز اور 2 ادارہ جاتی اکائیاں قائم کی ہیں

Posted On: 08 AUG 2023 7:34PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات دی ہیں کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) نے ملک کے مختلف حصوں میں 10 علاقائی مراکز اور 2 ادارہ جاتی اکائیاں قائم کی ہیں ۔ ان مراکز کا کام ایس اے آئی اور حکومت ہند کی کھیل تشہیر سے متعلق اسکیموں کو لاگو کرنا اور نگرانی کرنا، کوچنگ کیمپ منعقد کرنا اور قومی ٹیموں کو ضروری جدید بنیادی ڈھانچہ ،سازوسامان مہیا کرکے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔کوچنگ سہولتیں اور مقابلے کی نمائش ، منتخب شد ہ ٹرینی کھلاڑیوں کے لئے کھانا اور رہائش ،سائنسی تربیت / سازوسامان سے مد د ، کھیل میں اعلیٰ سطحی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سائنسی بیک اپ مہیا کرنا ، منصوبہ سازی کرنا، تعمیر کرنا ،تحویل میں لینا ،فروغ دینا ، نظم کرنا ، رکھ رکھاؤکرنا اور ان کا مناسب انداز میں استعمال کرنا ۔اس کے علاوہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اور متعلقہ ریاستی حکومتوں کے درمیان اشتراک پیدا کرنا اور سرٹیفکیٹ ،اسکل ڈیولپمنٹ ، ڈپلومہ ، گریجویشن اور ایس اے آئی کی این ایس این آئی ایس پٹیالہ میں واقع اکیڈمک ونگ اور ایل این سی پی ای تریویندرم کے اشتراک سے کوچنگ / فزیکل ایجوکیشن میں پی جی سطح کے کورسز فراہم کرنا ہے۔

سہولتیں /ایس اے آئی مراکز کی تعمیر کےسلسلے میں فیصلہ مختلف عوامل پر منحصر ہوتا ہے۔جیسے ریاستی سرکاروں کی طرف سے اصول ،مناسب تجویز ،فنڈ کی دستیابی ،مقامی مانگ وغیرہ ۔اس کے علاوہ اپنی ازسرنو تشکیل کی مشق کے ایک حصے کی شکل میں اس کے موجودہ کھیل کی حوصلہ افزائی کرنے والے منصوبوں کا ایس اے آئی نے اس کا جائزہ لیا ہے ۔دستیاب کھیل بنیادی ڈھانچے اور مالی رکاوٹوں کو دیکھتے ہوئے بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی غرض سے خاص طورسے موجودہ مراکز پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ( ایس اے آئی ) مختلف ان زمروں میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت کرنے اور انہیں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا حوصلہ دینے کے لئے ملک بھر میں درج ذیل کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنے والی اسکیموں کو لاگو کیا جاتا ہے۔

  • نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس ( این سی او ای )

  • ایس اے آئی ٹریننگ سینٹر ( ایس ٹی سی )

  • ایس ٹی سی کے توسیع شدہ مراکز

  • نیشنل اسپورٹس ٹیلنٹ کانٹیسٹ ( این ایس ٹی سی )

ان منصوبوں کے نفاذ کے لئے ایس اے آئی ، ایس ٹی سی توسیعی مراکز وغیرہ سمیت کُل 187 مراکز برسرکار ہیں۔ موجودہ وقت میں 7780 باصلاحیت کھلاڑیوں ( 4688 لڑکے اور 3092 لڑکیاں ) کو رہائشی اور غیر رہائشی بنیاد پر 34 کھیلوں میں تربیت دی جارہی ہے ۔ ایس اے آئی کھیلوں کی حوصلہ افزائی اسکیم کے تحت شناخت شدہ کھلاڑی ملک کے دیہی ، پسماندہ اور قبائلی علاقوں سمیت سماج کے تمام فرقوں سے آتے ہیں۔

اس کے علاوہ سرکار نے بڑے پیمانے پر شراکت داری اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو بڑھاو ا دینے کے دوہرے مقاصد کے ساتھ کھیلو انڈیا پروگرام شروع کیا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت کھیلوں کو بڑھاوا دینے اور ملک بھر میں اسٹیڈیم ، کھیل کے میدان ، ٹریک اور کھیل تربیتی مراکز سمیت کھیل اور بنیادی سہولتوں کی سطح میں بہتری لانے کے لئے مختلف پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

منصوبے کے تحت 31 کھیلو انڈیا ریاستی اعلی ٰکارکردگی کے مراکز اور 960 کھیلو انڈیا مراکز کو حمایت دی جارہی ہے ۔اس منصوبے کے تحت 267 اکیڈمیوں کو منظوری دی گئی ہے ۔21 مختلف کھیلوں( پیراکھیلوں سمیت ) میں 2510 ایتھلیٹ کو کھیلو انڈیا ایتھلیٹ ( کے آئی اے ) کی شکل میں شناخت کی گئی ہے۔

*************

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8109


(Release ID: 1946954)
Read this release in: English , Manipuri , Punjabi