عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ہندوستان کی صدارت کے تحت تیسری جی20 بدعنوانی مخالف ورکنگ گروپ کی میٹنگ اور جی20 بدعنوانی مخالف وزارتی میٹنگ 9 سے 11 اگست 2023 کو کولکاتا میں منعقد ہوگی
میٹنگ میں جی20 ارکان، 10 مہمان ممالک کے 154 سے زیادہ مندوبین اور کئی بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی
Posted On:
08 AUG 2023 4:28PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدارت کے تحت جی20 بدعنوانی مخالف ورکنگ گروپ (اے سی ڈبلیو جی) کی تیسری اور آخری میٹنگ 9 سے 11 اگست 2023 کے درمیان کل کولکاتا میں منعقد ہوگی۔ اس میٹنگ میں جی20 ارکان، 10 مہمان ممالک کے 154 سے زیادہ مندوبین اور کئی بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ اس کے بعد 12 اگست 2023 کو جی20 بدعنوانی مخالف وزارتی میٹنگ ہوگی جس کی صدارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ جوہری توانائی او رخلائی محکمہ کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کریں گے۔ یہ جی20 اے سی ڈبلیو جی کی دوسری وزارتی میٹنگ اور پہلی اِن- پرسن اے سی ڈبلیو جی وزارتی میٹنگ ہوگی۔ وزراء کی سطح پر ہونے والی بات چیت بدعنوانی سے لڑنے کیلئے سیاسی کوششوں کو تقویت فراہم کریگی کیونکہ اے سی ڈبلیو جی بدعنوانی سے لڑنے کی بین الاقوامی کوششوں میں اہم رول ادا کرتا ہے۔
ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت اے سی ڈبلیو جی مفرور اقتصادی مجرموں کے خلاف کارروائی اور اثاثوں کی واپسی کے سلسلے میں انسداد بدعنوانی تعاون پر اہم پیش رفت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس کی رہنمائی نو نکاتی ایجنڈا برائے ایکشن اگینسٹ فیوجیٹو اکنامک آفنسز اور اثاثہ جات کی وصولی سے ہوتی ہے، جسے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2018 میں جی 20 ممالک کو پیش کیا تھا۔
گروگرام اور رشی کیش میں بالترتیب پہلی اور دوسری اے سی ڈبلیو جی میٹنگ کے دوران ہندوستان جی 20 کے اندر بین الاقوامی انسداد بدعنوانی ایجنڈا پر اتفاق رائے تیار کرنے میں کامیاب ہوا تھااور اس کے لئے اس نے اہم اور حساس مسائل پر تین دستاویزات (اعلیٰ سطحی اصول) کو حتمی شکل دی تھی۔
یہ عمل پر مبنی اعلیٰ سطحی وعدے بدعنوانی کے جرائم کی روک تھام، کھوج لگانے، تفتیش اور قانونی چارہ جوئی، ملکی انسداد بدعنوانی کے ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے، مفرور معاشی مجرموں کی حوالگی اور غیر ملکی دائرہ اختیار سے ایسے مجرموں کے اثاثوں کی بازیابی میں معاون ثابت ہوں گے۔
بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے مقابلہ کرنے کے لیے ذمہ دار عوامی اداروں اور حکام کی سالمیت اور مؤثریت کو فروغ دینے کے اعلیٰ سطحی اصول انسداد بدعنوانی کے اداروں کی آزادی، شفافیت اور جوابدہی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک رہنما فریم ورک فراہم کریں گے۔ اس سے ادارہ جاتی کمزوری اور احتساب کی کمی سمیت بدعنوانی کی جڑ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے اثاثہ جات کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی اصول رہنما اصولوں کا ایک مجموعہ ہیں جو جرائم سے حاصل ہونے والی آمدنی کی تیزی سے بازیابی کے لیے ایک مضبوط اور موثر فریم ورک کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ اصول غیر ملکی دائرہ اختیار میں پناہ لینے والے معاشی مجرموں کو روکیں گے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مضبوط بنانے سے متعلق اعلیٰ سطحی اصول بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور معلومات کے تبادلے سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے ایک 6 نکاتی منصوبہ ہے۔ یہ بدعنوانی کے جرائم کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی، مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی اور جرائم سے حاصل ہونے والی رقم کی وصولی کو یقینی بنائے گا۔
اے سی ڈبلیو جی بدعنوانی سے نمٹنے میں آڈٹ اداروں کے کردار پر بھی توجہ دے رہا ہے۔ اس سے قبل، اسی سال عوامی انتظامیہ میں بدعنوانی کو کم کرنے اور عوامی خدمات کی فراہمی اور بدعنوانی کے صنف سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے انفارمیشن اور کمیونی کیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے استعمال کو اجاگر کرنے کے لیے ضمنی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ ہندوستان کی صدارت میں شروع کی گئی خواتین پر بدعنوانی کے اثرات پر بحث انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں میں صنف کے لحاظ سے حساس اور صنف کے لحاظ سے جوابی نقطہ نظر کو اپنانے کے لیے اجتماعی اقدامات کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کو جنم دے گی۔
کولکاتا میں ا ے سی ڈبلیو جی کا تیسرا اجلاس اے سی ڈبلیو جی کے مستقبل کے کام کو سمت فراہم کرے گا اور ہندوستان کی جی20 صدارت کے دوران قانون نافذ کرنے سے متعلق تعاون، اثاثہ کی بازیابی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، اور انسداد بدعنوانی حکام کی دیانتداری اور اثرانگیزی کو بڑھانے کے بارے میں کئے گئے وعدوں کو پورا کریگا۔
یہ اجلاس جی20 ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں (آئی او ایس) کے ذریعے مختلف شعبوں میں بدعنوانی سے نمٹنے سے متعلق قیمتی بصیرت اور بہترین طور طریقوں کے تبادلے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔جی20 انگیجمنٹ گروپس (ای جی ایس) بشمول سول سوسائٹی (سی20)، خواتین گروپس (ڈبلیو20)، تھنک ٹینکس (ٹی20)، سپریم آڈٹ انسٹی ٹیوشنز (ایس اے آئی20) اور بزنس گروپس (بی 20) بھی اپنے علاقوں میں انسداد بدعنوانی سے متعلق کام پرجی20 اے سی ڈبلیو جی کو اپ ڈیٹ کریں گے۔
یہ بات چیت انسداد بدعنوانی کے وزارتی اجلاس میں شامل ہو گی۔جی20 انسداد بدعنوانی کا دوسرا وزارتی اجلاس 2010 میں اس کے قیام کے بعد سے گروپ کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو کہ بدعنوانی کو ایک کثیر جہتی چیلنج کے طور پر تسلیم کرنے کی عکاسی کرتا ہے جو عالمی سطح پر بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط سیاسی محرک میں اضافے کا مطالبہ کرتا ہے۔
----------------------
ش ح۔ق ت۔ ع ن
U NO: 8093
(Release ID: 1946744)
Visitor Counter : 118