اسٹیل کی وزارت
وزارت اسٹیل کی طرف سے اسٹیل کے شعبےکو کاربن کے اخراج سے پاک کرنے کیلئے 13 ٹاسک فورس تشکیل دی گئیں
حکومت اسٹیل کے کباڑ /ری سائیکل شدہ اسٹیل کے ذریعے اسٹیل کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے
Posted On:
08 AUG 2023 1:45PM by PIB Delhi
وزارت اسٹیل نے صنعت، اکیڈمی، تھنک ٹینکس،ایس اور ٹی کے ادارے، مختلف وزارتوں اور دیگر متعلقین کی شمولیت کے ساتھ 13 ٹاسک فورس تشکیل دی ہیں جو اسٹیل کے شعبے کوکاربن کے اخراج سے پاک کرنے پر بات چیت، غور و فکر اور سفارش کریں گی۔ ہنر کی ترقی کے بارے میں ٹاسک فورس کو گرین اسٹیل کی پیداوار کی طرف ہنر مندی، اپ اسکلنگ اور افرادی قوت کی دوبارہ مہارت پر بات چیت کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے، اس طرح اسٹیل کے شعبے کی منصفانہ منتقلی کو یقینی بنایا جائے گا۔
اسٹیل کے کباڑ/ری سائیکل شدہ اسٹیل کے ذریعے اسٹیل کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینا
حکومت ہند نے اسٹیل کے کباڑ/ری سائیکل شدہ اسٹیل کے ذریعے بھی اسٹیل کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینے اور اسٹیل پروڈیوسروں کے ذریعے اس کی تعمیل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں:
(1) ان پٹ مواد سے قطع نظر، بڑے پیمانے پر عوام کے لیے معیاری مصنوعات کو یقینی بنانے کے لیے، اسٹیل کی وزارت نے کوالٹی کنٹرول آرڈر (کیو سی او) کے دائرہ کار کے تحت 145 اسٹیل اور اسٹیل کی مصنوعات کے ہندوستانی معیارات کے بارے میں نوٹیفائی کیا ہے۔
(2) اسٹیل کے کباڑ کو ری سائیکل کرنے کی پالیسی، 2019، اسٹیل بنانے میں کوئلے کی کھپت کو کم کرنے کے لیے مقامی طور پر حاصل ہونے والے کباڑ کی دستیابی کو بڑھاتی ہے۔
(3) موٹر وہیکلز (گاڑیوں کے کباڑ کی سہولت کے رجسٹریشن اور افعال) کے قواعد، مورخہ 23 ستمبر 2021، اسٹیل کے شعبے میں کباڑ کی دستیابی میں اضافہ کریں گے۔
(4) اسٹیل کے شعبے نے عالمی سطح پر دستیاب بہترین ٹیکنالوجیوں (بی اے ٹی) کو جدیدیت اور توسیع کے منصوبوں میں اپنایا ہے۔
-----------------------
ش ح۔ق ت۔ ع ن
U NO: 8075
(Release ID: 1946654)
Visitor Counter : 112