ٹیکسٹائلز کی وزارت

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں قومی ہینڈلوم ڈے کی تقریب سے خطاب کیا ، بھارتیہ وستر ایوم شلپ کوش - ٹکسٹا ئل اور دستکاری کے ایک کرافٹ ریپوزیٹری پورٹل کا آغاز کیا


حکومت کی طرف سے ریاستوں کے ہر دارالحکومت میں ایکتا مال تیار کیا  جا رہا ہے تاکہ ہر ریاست اور ضلع کے دستکاری اور ہینڈ لوم سے تیارکردہ مصنوعات کو ایک ہی چھت کے  نیچے فروغ دیا جا سکے

حکومت اپنے بنکروں کو دنیا  کی سب سے بڑی منڈی فراہم کرانے کےلئے واضح حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم کے ذریعہ 7 اگست کو ‘نیشنل  ہینڈلوم ڈے’ کے طور پر اعلان کرنا ہندوستان کے ترقی کے سفر میں بنکروں کے تعاون کو اجاگر کرتا ہے: جناب  پیوش گوئل

وزیر اعظم پوری  دنیا میں ہندوستانی ہینڈلوم کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں: جناب پیوش گوئل

ہینڈلوم کی میراث ایک بھارت شریشٹھ  بھارت کی علامت: جناب پیوش گوئل

بھارت منڈلم میں   ہونےوالے اس پروگرام میں  ملک بھر سے 3000 ہینڈلوم اور کھادی بنانے والوں اور کاریگروں نے شرکت کی، ملک بھر کے 75 ہینڈلوم کلسٹروں سے ہزاروں بنکر ورچوئل طور پر حصہ لے رہے ہیں

Posted On: 07 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت منڈم، پرگتی میدان، دہلی میں نویں قومی ہتھ کرگھا دن کی تقریبات کی صدارت کی اور ای پورٹل ‘بھارتیہ وستر ایوم شلپ کوش کا آغاز کیا جو کہ’ فیشن ٹیکنالوجی کے قومی ادارہ کے ذریعہ تیار کیا گیا ٹیکسٹائل اور دستکاری کا ایک ذخیرہ ہے ۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا بھی دورہ کیا اور بنکروں سے بات چیت کی۔

ملک بھر سے شرکت کرنے والے 3000 سے زیادہ بنکروں اور کاریگروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ہندوستان کی ہینڈلوم صنعت کے تعاون پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پرانے اور نئے کا سنگم آج کے نئے ہندوستان کے خد وخال طے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا،‘‘آج کا ہندوستان صرف ‘لوکل فار ووکل’ نہیں ہے بلکہ اسے دنیا تک لے جانے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بھی فراہم کر رہا ہے’’۔ سودیشی تحریک پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صرف غیر ملکی ساختہ ٹیکسٹائل کا بائیکاٹ کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی آزاد معیشت کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندوستان کے بنکروں کو لوگوں سے جوڑنے کی ایک تحریک تھی، اور حکومت  کی طرف سے اس دن کو قومی ہینڈلوم ڈے کے طور پر منتخب کئے جانے کے پیچھے یہی تحریک تھی۔

‘‘ہندوستان کے پاس ملبوسات کی ایک خوبصورت قوس قزح ہے’’، وزیر اعظم نے یہ بات اس وقت کہی جب انہوں نے دور دراز علاقوں میں قبائلی برادریوں سے لے کر برف پوش پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں تک، اور ساحلی علاقوں کے لوگوں سے لے کر ان لوگوں تک کے ملبوسات میں تنوع کا مشاہدہ کیا جوصحرا میں  رہتے ہیں ۔اسی کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے بازاروں میں دستیاب  ملبوسات کا بھی مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کے متنوع لباس کی فہرست سازی اور مرتب کرنے کی ضرورت کا ذکر کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ آج یہ ‘بھارتیہ وستر  ایوم شلپ کوش’ کے آغاز کے ساتھ انجام پذیر  ہوا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ملک بھر کے دیہاتوں اور قصبوں میں لاکھوں لوگ ہینڈلوم کے کام میں مصروف ہیں وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے لاگو کی گئی اسکیمیں سماجی انصاف کا ایک بڑا ذریعہ بن رہی ہیں ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان میں سے زیادہ تر لوگ دلت، پسماندہ، پچھڑے ہوئے اور قبائلی معاشروں سے آتے ہیں، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے آمدنی میں اضافے کے ساتھ بڑی تعداد میں روزگار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بجلی، پانی، گیس کنکشن، سوچھ بھارت کی اسکیموں کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مہموں سے انہیں سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔

’ایک ضلع ایک پروڈکٹ‘ اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا کہ ہر ضلع سے خصوصی مصنوعات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے ریلوے سٹیشنوں پر ایسی مصنوعات کی فروخت کے لیے خصوصی ا سٹال بھی لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے جلد ہی سامنے آنےوالے ایکتا مال کا بھی تذکرہ کیا جو حکومت کی طرف سے ریاستوں کے ہر دارالحکومت میں تیار کئے جانے والے اور ہر ریاست اور ضلع کے ہتھ کرگھے سے بنی مصنوعات  اوردستکاری کو ایک ہی چھت کے نیچے فروغ دینے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے جس سے ہینڈلوم سیکٹر سے وابستہ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ جناب مودی نے اسٹیچو آف یونٹی کے ایکتا مال کا بھی ذکر کیا جو سیاحوں کو ہندوستان کے اتحاد کا تجربہ کرنے اور ایک ہی چھت کے نیچے کسی بھی ریاست سے مصنوعات خریدنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

جی ای ایم پورٹل (گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس) کے سلسلے میں وزیر اعظم نے کہا کہ سب سے چھوٹا کاریگر، دستکاریا بُنکر بھی اپنا سامان براہ راست حکومت کو فروخت کر سکتا ہے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہینڈ لوم اور دستکاری سے متعلق تقریباً 1.75 لاکھ تنظیمیں جی ای ایم پورٹل سے منسلک ہیں۔ آج انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں کہ ہینڈلوم سیکٹر کے لوگوں کو ڈیجیٹل انڈیا کے فوائد حاصل ہوں۔

اس سے پہلے افتتاحی تقریب میں اپنے استقبالیہ خطاب میں، ٹیکسٹائل، کامرس اور صنعت اور امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ان کی بصیرت انگیز قیادت کے لیے شکریہ ادا کیا جس  کے نتیجے میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ر اہ ہموار ہوئی ۔ انہوں نے حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کرنے پر ہینڈ لوم اور کھادی بنانے والوں کی جانب سے بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ جناب گوئل نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم نے 2015 میں 7 اگست کو ‘قومی ہتھ کرگھا دن’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا اور ہندوستان کے ترقی کے سفر میں ہتھ کرگھے کے بنکروں کے تعاون کو اجاگر کیا تھا۔

جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم پوری دنیا میں ہندوستانی ہتھ کرگھے کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں کیونکہ وہ اکثر عالمی لیڈروں کو ہندوستانی ہینڈلوم تحفے دیتے ہیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ اس سے نہ صرف بُنکروں کو شناخت ملتی ہے بلکہ ہندوستان کی ثقافت کو پوری دنیا میں پھیلانے میں بھی مدد ملتی ہے۔

وزیر موصوف نے اس بات کا ذکر کیا کہ ہینڈلوم سیکٹر نے ہندوستان کو اس کے سنہری دور روسناش کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ #MyHandloomMyPride صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ ہندوستانی بنکروں کی آمدنی بڑھانے، ان کے وقار کو بڑھانے اور انہیں بااختیار بنانے کی ایک تحریک بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی ہندوستانی تحریک آزادی کی علامت بن گئی ہے اور ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ اور آتم نربھر قوم بنانے کے مقصدکے حصول میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ بنکر نہ صرف فنکار ہیں بلکہ جادوگر ہیں جو علم، ہنر اور فن کی صدیوں پرانی وراثت کو آگے بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتھ کرگھا نہ صرف ایک روایت ہے بلکہ ہماری شناخت کا اظہار ہے کیونکہ ہر ڈیزائن نسلوں سے گزرنے والی کہانیوں اور تحریک د ینے والے واقعات کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے ہتھ کرگھے کی نمایاں مصنوعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہینڈلوم کی میراث ‘کثرت  میں وحدت’ اور ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کی علامت ہے۔

اس تقریب کی میزبانی ٹیکسٹائل کی وزارت اوربہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت نے مشترکہ طور پر کی تھی۔ مرکزی وزیر، بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کے وزیر جناب نارائن ٹاٹو رانے؛ ٹیکسٹائل اور ریلوے کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش؛ اور بہت چھوٹی، چھوٹی اوراوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے اس موقع پر شرکت کی۔

ہینڈلوم اور کھادی کے عظیم الشان جشن نے ملک کے مختلف کونوں سے لوگوں کو اکٹھا کیا، جس میں ہندوستان بھر کے ہینڈلوم کلسٹرز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کیمپس، ویور سروس سینٹرز(ڈبلیو ایس سیز) ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہینڈلوم ٹیکنالوجی (آئی آئی ایچ ٹی) کے کیمپس شامل ہیں۔ نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایچ ڈی سی)، ہینڈلوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایچ ای پی سی)، کے وی آئی سی ادارے اور ریاستی ہینڈ لوم محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ملک بھر سے 3,000 سے زیادہ ہینڈلوم اور کھادی کے بنکروں، کاریگروں اور ٹیکسٹائل اور ایم ایس ایم ای سیکٹر کے شراکت داروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ اس پروگرام کو ملک بھر میں 75 کلسٹروں میں 7,500 سے زیادہ ہینڈ لوم بنانے والوں نے دوردرشن پر بھی براہ راست دیکھا۔ ہتھ کرگھا اور کھادی بنانے والوں نے ہندوستانی کاریگروں کے ہاتھ سے بنے ہوئے ملبوسات کی ایک خصوصی نمائش کی۔ نمائش سے گزرتے ہوئے، عزت مآب وزیر اعظم نے ہندوستان کے بنکروں کی عمدہ کاریگری اور ہنر کی تعریف کی اور ملک بھر سے جمع ہونے والے بنکروں سے بات چیت کی۔

بنکروں کو بااختیار بنانے پر ایک فلم ‘‘سنگٹھن سے سپھلتا’’نے بے روزگاری اور غربت کو شکست دینے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر ہینڈلوم کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ فلم نے ٹیکسٹائل کی وزارت کے ذریعہ تیار کردہ ہنر مندی، مارکیٹنگ اور تقسیم کے زیادہ منظم اور مربوط ماحولیاتی نظام کے نتیجے میں ہندوستانی بنکروں کی زندگیوں اور معاش پر مثبت اثرات کو ظاہر کیا ہے۔ ‘‘فیشن کے لیے کھادی’’ کے عنوان سے ایک خصوصی فلم نے روزگار اور معاشی نقطہ نظر سے کھادی کی اہمیت اور افادیت کو بھی اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نے این آئی ایف ٹی کی طرف سے تیار کردہ ‘‘بھارتی لباس اور صنعتی کوش’’ ٹیکسٹائل اوردستکاری کے نمونوں کے  حامل ای پورٹل کا آغاز کیا۔ آن لائن ریپوزیٹری ایک قسم کے علمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی جو مستقبل کی پیش رفت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیکسٹائل، کپڑوں اور متعلقہ دستکاریوں کی ماضی اور حال کی حیثیت کوایک دوسرے کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ایک فریم ورک تیار کرے گی۔ ای پورٹل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دماغ کی اختراع ہے جس نے 2017 میں ٹیکسٹائل کی وزارت کو ‘‘ہر علاقے کی طاقت اور خصوصیات کو ظاہر کرنے والے ہندوستان کے لباس کے تنوع کی فہرست سازی’’ کرنے کی تلقین کی۔ ڈیجیٹل پورٹل وسیع ڈیٹا بیس تک رسائی فراہم کرے گا جس میں ٹیکسٹائل، کپڑوں اور دستکاری سے متعلق شعبوں پر تحقیقی مقالے، کیس اسٹڈیز، مقالے اور ڈاکٹریٹ کے مقالے شامل ہیں۔ یہ ون اسٹاپ ریسورس کے طور پر کام کرے گا، جو ٹیکسٹائل اور دستکاری سے متعلق نئی پیشرفتوں اور موجودہ واقعات کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے ملک بھر سے ایوارڈ یافتہ بنکروں، کوآپریٹو سوسائیٹیوں، پروڈیوسر کمپنیوں اور خواتین کی خود امدادی گروپوں کی خصوصی تین روزہ نمائش کا افتتاح کیا۔

ہینڈلوم کے قومی دن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔ ملک بھر سے ہینڈلوم ویورز، انٹرپرینیورز اور ہینڈ لوم تنظیمیں (پرائمری ہینڈ لوم ویور کوآپریٹو سوسائٹیز، اپیکس سوسائٹیز وغیرہ) ہینڈلوم ہاٹ میں جمع ہوئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنے مقامی ہینڈلوم اور دستکاریوں کی نمائش کے لیے اسٹالز کے ذریعے ہینڈ لوم، پٹسن سے تیار شدہ اشیاء اور براہ راست اپنےفن کی  نمائش کریں۔ دلی ہاٹ میں ہینڈلوم اور دستکاری کی ایک اور نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ملک کے مختلف حصوں سے 160 بنکر اور دستکار صارفین تک براہ راست رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ ہندوستان کے وسیع ہینڈلوم سیکٹر کے بارے میں نوجوان سامعین میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے ایک حصے کے طور پر، نیشنل کرافٹس میوزیم میں دو ہفتے کے ایک دلکش تعلیمی اقدام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ پہل 75 اسکولوں کے 10,000 سے زیادہ طلباء کو ہندوستانی ہتھ کرگھوں کے حوالے سے گہری معلومات فراہم کرے گی۔

 

***

ش ح۔  س ب ۔ ف ر

U. No. 8052



(Release ID: 1946583) Visitor Counter : 123