وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

حکومت سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور ریسرچ ایکو سسٹم کو بڑھانے کے لیے ریسرچ پارک کھول رہی ہے

Posted On: 07 AUG 2023 4:24PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک میں ریسرچ ایکو سسٹم کو بڑھانے کے لیے آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی بامبے، آئی آئی ٹی کھڑگپور، آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی دہلی، آئی آئی ٹی گوہاٹی، آئی آئی ٹی حیدرآباد، آئی آئی ٹی گاندھی نگر اور آئی آئی ایس سی بنگلور میں ریسرچ پارکوں کے قیام کو منظوری دی تھی۔ آئی آئی ٹی مدراس، آئی آئی ٹی کھڑگپور اور آئی آئی ٹی دہلی کے ریسرچ پارک  کام کر رہے ہیں اور دیگر تکمیل کے جدید مراحل میں ہیں۔ ان ریسرچ پارکوں  کے بنیادی مقاصد میں اعلیٰ درجہ کی صنعتوں کے ساتھ تحقیقی تعاون کرنا، طلباء کی انٹرپرینیورشپ اور انکیوبیشن کو قابل  عمل بنانا اور اس کے لیے مضبوط تعلیمی روابط استوار کرنا، صنعت تک علمی مواد کی رسائی کو بڑھانا اور قریبی تعاون وغیرہ کے ذریعے صنعت کو تعلیمی معیار میں اضافہ کرنے کے قابل بنانا ہے ۔ ریسرچ پارکوں  کے مختلف مقاصد کے حصول کے لیے، عام طور پریہ  ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں قائم کیے جاتے ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سبھاش سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

************

ش ح۔ م م۔ ج ا

 (U: 8056)


(Release ID: 1946573) Visitor Counter : 119