وزارتِ تعلیم

تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کے متواتر اسسمینٹ اور ایکریڈیٹیشن کو مضبوط بنانے کے لیے یکسر تبدیلی لانے والی  اصلاحات، رپورٹ پر رائے/تجاویز طلب کرنے کی آخری تاریخ میں 15 اگست 2023 تک توسیع

Posted On: 07 AUG 2023 6:28PM by PIB Delhi

اعلیٰ تعلیمی اداروں کے متواتر اسسمینٹ اور  ایکریڈیٹیشن کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت ہند نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی صدارت ڈاکٹر کے رادھا کرشنن، چیئرمین بورڈ آف گورنرز، آئی آئی ٹی کانپور اور چیئرپرسن، اسٹینڈنگ کمیٹی آئی آئی ٹی کونسل  نے 3 نومبر 2022کے حکم نامے کے تحت کی۔

 کمیٹی نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے وژن کے مطابق تزویراتی (اسٹریٹجک) اصلاحات متعارف کرانے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کی منظوری، تصدیق اور درجہ بندی کے لیے ایک سادہ، اعتماد پر مبنی، معروضی اور معقول نظام اپنانے کی ضرورت پر غور کیا،جو  ٹیکنالوجی پر مبنی جدید نظامات  کے ذریعے مرکزی ڈیٹا بیس پر مبنی  ہو۔ اسٹیک ہولڈرز کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے طریقوں، اداروں/پروگراموں کے انتخاب کے لیے طلباء کو معلومات پر مبنی انتخاب میں مناسب طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے طریقوں پر بھی کمیٹی نے غور کیا۔ سلسلہ وار غور و خوض کے بعد، کمیٹی نے ’ہندوستان میں تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کے متواتر اسسمینٹ  اور ایکریڈیٹیشن کو مضبوط بنانے کے لیے یکسر تبدیلی لانے والی اصلاحات  پر اپنی مسودہ رپورٹ محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت تعلیم، حکومت ہند کو پیش کی۔ اس سے قبل، اس رپورٹ کو 19 مئی 2023 سے 15 جولائی 2023 تک پبلک ڈومین میں رکھا گیا تھا تاکہ رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام حصص داروں سے رائے/تجاویز حاصل کی جا سکیں۔

اب، پبلک ڈومین میں رکھی گئی رپورٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام حصص داروں  سے آراء/مشورے طلب کرنے کی آخری تاریخ 15 اگست 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

یہ رپورٹ وزارت تعلیم کی ویب سائٹ (https://www.education.gov.in  اور "MY GOV" پورٹل پر دستیاب ہے۔ آپ feedback_craar@iitgn.ac.in پر اپنے خیالات شیئر کر سکتے ہیں یا مزید تفصیلات کے لیے 'MyGov' پورٹل: https://rb.gy/ui0q1 پرملاحظہ کر سکتے ہیں۔

************

 

ش ح۔ م م۔ ج ا

 (U: 8055)

 



(Release ID: 1946571) Visitor Counter : 95