کوئلے کی وزارت
سال 2020 میں شروع ہونے والی تجارتی نیلامی کے تحت اب تک سات ریاستوں کی 86 کوئلہ کانیں نیلام ہوئیں
Posted On:
07 AUG 2023 3:47PM by PIB Delhi
جون 2020 میں وزیر اعظم کی جانب سے تجارتی نیلامی اسکیم کے آغاز کے بعد سے وزارت کوئلہ کوئلے کے بلاکس کی تجارتی نیلامی کر رہی ہے۔ اب تک تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے تحت 86 کوئلے کی کانوں کی کامیابی کے ساتھ نیلامی کی جا چکی ہے۔ آج تک اس طرح کی نیلامیوں سے ریاست وارحاصل ہونے والی آمدنی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاست وار، تجارتی مقصد کے لیے نیلام کی گئی کانوں سے پیشگی اور ماہانہ ادائیگی سے حاصل ہونے والی آمدنی (کروڑ روپے میں)
|
ریاست
|
سال 21-2020 میں حاصل ہونے والی رقم
|
سال 22-2021 میں حاصل ہونے والی رقم
|
سال 23-2022 میں حاصل ہونے والی رقم
|
چھتیس گڑھ
|
28.786
|
14.93
|
481.542
|
جھارکھنڈ
|
35.341
|
2.255
|
38.244
|
مدھیہ پردیش
|
0
|
225.371
|
20.391
|
مہاراشٹر
|
0
|
52.964
|
8.993
|
اوڈیشہ
|
38.764
|
125
|
109.302
|
مغربی بنگال
|
0
|
0
|
18.6
|
آسام
|
0
|
0
|
0.185
|
کُل
|
102.891
|
420.52
|
677.257
|
کوئلے کی وزارت نے 2017 میں کوئلے کی کل 99 کانوں کی نیلامی کی ہے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ تمام کانیں کام شروع کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔ کوئلہ کی وزارت کے فعال اور مربوط نقطہ نظر اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے 55 کانوں کو کان آپریشن کی اجازت ملی ہے۔
کول مائنز/بلاک ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن معاہدے کے مطابق تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے لیے نامزد اتھارٹی، وزارت کوئلہ اور کامیاب بولی دہندگان کے درمیان، شیڈول II کوئلے کی کانوں کو کوئلے کے بلاکس کو چلانے کے لیے ویسٹنگ آرڈر کی تاریخ سے 9 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ شیڈول II کی کانوں کے علاوہ دیگر کانوں کو مکمل طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانوں کے لیے 51 ماہ اور جزوی طور پر دریافت شدہ کوئلے کی کانوں کے لیے 66 ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ تاہم بعض تجارتی کانیں مقررہ وقت سے پہلے ہی کام شروع کر چکی ہیں۔
یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ق ت ۔ م ص
(U: 8046 )
(Release ID: 1946474)