شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں 57 بیسز پر 36 ایف ٹی اوز کام کر رہے ہیں


ڈی جی سی اے نے 2022 میں ریکارڈ 1165 کمرشل پائلٹ لائسنس جاری کئے ہیں

Posted On: 07 AUG 2023 2:34PM by PIB Delhi

اس وقت ملک میں فضائی تربیت کی36  تنظیمیں (ایف ٹی اوز) 57 بیسز پر کام کر رہی ہیں، جو کیڈٹس کو فلائنگ ٹریننگ دے رہی ہیں۔ سال 2022 میں شہری ہوا بازی کی  ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ریکارڈ 1165 کمرشل پائلٹ لائسنس (سی پی ایل ایس)جاری کیے ہیں۔

پائلٹ ٹریننگ اسکولوں کی تعداد کو  بڑھانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:-

  1. سال2020 میں، شہری ہوابازی کی وزارت نے آزادانہ ایف ٹی او رہنما خطوط کو منظوری دی جس میں ہوائی اڈے کی رائلٹی (ایف ٹی اوز کی طرف سے اے اے آئی کو محصول کی شراکت  ادائیگی) کا تصور ختم کر دیا گیا ہے اور زمین کے کرایے کو نمایاں طور پر معقول بنایا گیا ہے۔
  2. سال2021 میں، ایک مسابقتی بولی لگانے کے عمل کے بعد، اے اے آئی نے بیلگاوی (کرناٹک)، جلگاؤں (مہاراشٹرا)، کالابوراگی (کرناٹک)، کھجوراہو (مدھیہ پردیش) اور لیلاباری (آسام) کے پانچ ہوائی اڈوں پر نو ایف ٹی او سلاٹس  کی منظوری دی۔ فی الحال، ان میں سے چھ ایف ٹی او سلاٹس کام کر رہے ہیں جن میں ایک ایک جلگاؤں، لیلاباری، کھجوراہو، بیلگاوی اور دو کالابوراگی میں ہیں۔
  3.  جون 2022 میں، ایک مسابقتی بولی کے عمل کے بعد، اے اے آئی کی طرف سے پانچ ہوائی اڈوں پر مزید چھ ایف ٹی او سلاٹ دیئے گئے، یعنی: بھاو نگر (گجرات)، ہبلی (کرناٹک)، کڑپا (آندھرا پردیش)، کشن گڑھ (راجستھان) اور سیلم (تمل ناڈو)۔ فی الحال، سیلم (تمل ناڈو) میں ایک ایف ٹی او سلاٹ کام کر رہا ہے۔
  4. ڈی جی سی اے نے فلائنگ انسٹرکٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے اپنے ضوابط میں ترمیم کی ہے، جس میں ایف ٹی اوز میں فلائٹ آپریشن کی اجازت دینے کا حق  بھی شامل ہے۔ اس سے ہر ایف ٹی او پر پرواز کے اوقات اور ہوائی جہاز کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور سی پی ایل کی ضروریات کو تیزی سے مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ س ا

U- 8033


(Release ID: 1946368) Visitor Counter : 117