صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نےپڈوچیری میں شہری استقبالیے میں شرکت کی، ویلینور میں جپمیر کے لینیر ایکسیلریٹر اور 50 بستروں والے اسپتال کا افتتاح کیا
Posted On:
07 AUG 2023 2:09PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مُرمو نے ایک شہری استقبالیے میں شرکت کی جس کا اہتمام ان کے اعزاز میں پڈوچیری کی حکومت نے کیا تھا۔ انہوں نے آج (7اگست 2023) جواہر انسٹی ٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جپمیر) میں لینیر ایکسیلریٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ویلینور میں 50 بستروں والے ایک اسپتال کا ورچوئل طریقے سے افتتاح بھی کیا۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ پڈوچیری میں ہمیں متنوع ثقافتی دھاروں کا ایک امتزاج نظر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں فرانسیسی اثرات کے ساتھ ساتھ تمل، تیلگو اور ملیالی اثرات بھی نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے فن تعمیر ،تہواروں اور طرز زندگی میں متنوع اثرات کا ہم آہنگی کے ساتھ امتزاج نظر آتا ہے۔
محترمہ مُرمو نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام خطے پڈوچیری نے ملکی اور عالمی سطح پر ایک واضح چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کااظہار کیا کہ ایک باوقار بین الاقوامی ایجنسی کے ذریعے کیے گئے مطالعے میں پڈوچیری کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں سماجی ترقی کے اشاریے 2020 میں پہلا مقام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے نے شخصی آزادی اور پسند کی آزادی ، پناہ ، پانی اور صفائی ستھرائی کے معیارات میں بہت اچھا کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں خواندگی کی شرح ملک کی اُن ریاستوں کے برابر ہے جن کی خواندگی کی شرح سب سے زیادہ ہے اور یہاں پر صنفی تناسب بھی خواتین کے موافق رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حقائق سے واضح ہوتا ہے کہ پڈوچیری کے عوام صنفی مساوات پر یقین کرتے ہیں۔ انہوں نے ترقی اور آگے بڑھنے کے سلسلے میں پڈوچیری کے باشندوں کے جدید اور حساس نظریے کی تعریف کی۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ پڈوچیری روحانی سیاحت کیلئے ایک بہترین مقام ہے جس کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہورہی ہے اور اس سے خطے کی سماجی اقتصادی ترقی کو زبردست فروغ ملنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کی ترقی کے ساتھ صحت سے متعلق سیاحت اور ایکو-ٹورازم کی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے برائے مہربانی یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔اگ ۔ع ن
(U: 8031)
(Release ID: 1946363)
Visitor Counter : 118