کامرس اور صنعت کی وزارتہ
مرکزی تربیتی اداروں (سی ٹی آئیز) اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئیز) کے ساتھ پی ایم گتی شکتی این ایم پی پر ویبینار
Posted On:
05 AUG 2023 4:30PM by PIB Delhi
لاجسٹک ڈویژن، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے لیے محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی) ، وزارت تجارت اور صنعت نے کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن (سی بی سی) کے ساتھ کل 27 مرکزی تربیتی اداروں(سی ٹی آئیز) اور 34 ریاستی انتظامی تربیتی اداروں (اے ٹی آئیز) کے ساتھ مل کر ایک ویبینار کی میزبانی کی۔ اس ویبینار کا مقصد ان تمام اداروں میں تربیت حاصل کرنے والے سرکاری ملازمین کے لیے پی ایم گتی شکتی کے نقطہ نظر پر تربیت اور صلاحیت سازی کو ادارہ سازی اور باقاعدہ بنانے کے طریقے اور ذرائع تلاش کر نا تھا ۔ ویبینار میں پی ایم گتی شکتی کے استدلال اور تصور کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ اختراعی استعمالات کو بھی دکھایا گیا۔
ویبنار میں تین سیشن شامل تھے۔ پہلے سیشن میں بی آئی ایس اے جی۔ این کی طرف سے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے مظاہرے کے ذریعے پی ایم گتی شکتی اپروچ کو کھولنے پر توجہ مرکوز کی۔ دوسرےسیشن میں وزارتوں کی طرف سے پی ایم گتی شکتی کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی کے لیے اپنائے گئے طریقوں کی نمائش کی گئی، جس میں ریلوے کی وزارت کے ذریعے پی ایم گتی شکتی کو اپنانے کی مثال دی گئی۔ تیسرے سیشن نے پی ایم گتی شکتی اصولوں پر سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کی ضرورت پر روشنی ڈالی، جس میں سی ٹی آئی اور اے ٹی آئیز کے نصاب نصاب میں پی ایم گتی شکتی کو ضم کرنے کے تمام شعبوں اور طریقوں اور ذرائع میں حکومت کے کام کرنے کے لیے 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کا تصور کیا گیا۔
27 سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ(سی ٹی آئیز)، تقریباً 34 ریاستی انتظامی تربیتی اداروں(اے ٹی آئیز) کے ساتھ ساتھ سی بی سی ، بی آئی ایس اے جی۔ این اور نیٹ ورک پلاننگ گروپ کی وزارتوں کے ساتھ 250 سے زیادہ شرکاء نے ویبینار میں حصہ لیا۔ .
ڈی پی آئی آئی ٹی ، سکریٹری، جناب راجیش کمار سنگھ نے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کی اہمیت پر روشنی ڈالی جس میں 'پوری حکومت' کے نقطہ نظر کا وژن ہے۔ انہوں نے آج کے منتظمین اور سرکاری ملازمین کے لیے اہم ضرورت پر زور دیا کہ وہ ملک کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور پی ایم گتی شکتی اپروچ کے تصور اور اضلاع میں اس کے استعمال کو سمجھے، خاص طور پر خواہش مند اضلاع میں منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرنے اور سی ٹی آئیز اور ریاست کے اے ٹی آئیز کردار کے لیے اس کوشش میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) ڈی پی آئی آئی ٹی، محترمہ سمیتا داؤرا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کے وژن اور اس وژن کو حاصل کرنے میں وزیر اعظم گتی شکتی اصولوں کے کردار کے مطابق گزشتہ دہائی میں ہندوستان نے اقتصادی ترقی میں جو اہم پیش رفت کی ہے اس پر روشنی ڈالی۔
خصوصی سکریٹری (لاجسٹکس) ڈی پی آئی آئی ٹی نے پی ایم گتی شکتی کے تصور اور استعمال کو بھی واضح کیا، جو ملٹی موڈل لاجسٹکس کے لیے جامع منصوبہ بندی کے لیے کہ ایک جی آئی ایس سے چلنے والا پلیٹ فارم ہے ، جس کے نتیجے میں ایریا ڈیولپمنٹ اپروچ پلاننگ کے مؤثر نفاذ کا باعث بنتا ہے۔ انہوں نے پی ایم گتی شکتی طریقہ کار کے کچھ اختراعی استعمال کے معاملات کا خاکہ پیش کیا اور اس سے ہونے والے فوائد کا بھی ذکر کیا۔
پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی طرف سے کئے گئے تفصیلی روٹ سروے(ڈی آر ایس ) میں 46 رپورٹیں تیار کرنے میں 6-9 ماہ لگتے تھے۔ تاہم، الیکٹرانک ڈیٹیلڈ روٹ سروے (ای ڈی آر ایس) کے ذریعے این ایم پی کے ساتھ، اب رپورٹیں چند گھنٹوں میں، ایک ڈیجیٹل کلپ کے ساتھ، عمل کو آسان اور تیز تر بناتی ہیں۔
ریلوے کی وزارت نے این ایم پی پر 13,000 کلومیٹر سے زیادہ کا منصوبہ بنایا ہے اور فائنل لوکیشن سروے(ایف ایل ایس) کو مکمل کرنے میں زیادہ رفتار کی اطلاع دی ہے۔ این ایم پی کے استعمال کے ساتھ، مالی سال 21 میں 57 کے مقابلے میں مالی سال 22 میں کل 427 فائنل لوکیشن سروے(ایف ایل ایس) ریلوے نے کیے تھے۔
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت نے شمال مشرقی گیس گرڈ (این ای جی جی) کے تحت 5 پائپ لائنوں کی سیدھ میں لانے کا منصوبہ بنایا جس کے نتیجے میں 42 کلومیٹر کی مجموعی لمبائی کم ہوئی، جس سے 169 کروڑ روپے کی لاگت کی بچت ہوئی۔
این ایم پی پر ملٹی موڈل کنیکٹیویٹی کو یقینی بنانے کے لیے پونے بنگلورو ایکسپریس وے، بھدرک-وجیا نگرم (کلنگ نگر) تھرڈ لائن ریل پروجیکٹ، ٹونا-ٹیکرا (کنڈلا) میں نئے ٹرمینل سے کنیکٹیویٹی جیسے پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔
گجرات، اتر پردیش، مہاراشٹر جیسی ریاستیں سماجی شعبے کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ پو پی پہنچ ٹول کے ذریعے،دوسرے مسائل کے علاوہ غیر محفوظ رہائش گاہوں میں انٹرمیڈیٹ اور سینئر سیکنڈری اسکولوں کے لیے یو پی کی منصوبہ بندی، خوراک اور سول سپلائی گیپ انالیسس ٹول کے ذریعے گندم کی پیداوار والے علاقوں سے خریداری مراکز سے فاصلے کا تجزیہ کرنا جیسے معاملات اٹھائے جارہے ہیں ۔
ڈی جی، بیساگ۔ جناب این ونے ٹھاکر نے بنیادی ڈھانچے کی جامع منصوبہ بندی کے لیے اس کے تصور اور اس تجزیاتی ٹول کے ڈیٹا بیس آپریشنز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان پلیٹ فارم کے پس پشت کارفرما ٹیکنالوجی کو متعارف کرایا۔ انہوں نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ گولپارہ، آسام کی اب تک پروگرام کاحصہ نہ بن پانے والی بستیوں میں جی 4 موبائل کوریج کی منصوبہ بندی کے لیے این ایم پی کا استعمال کیسے کیا گیا۔
ای ڈی، گتی شکتی، وزارت ریلوے، جناب کملیش گوسائی نے ریلوے کے سیکٹر میں پی ایم گتی شکتی این ایم پی پلیٹ فارم کی کامیابی کی کہانیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ترنگا ہل-امباجی-ابو روڈ براڈ گیج نئی ریلوے لائن کی پری الائنمنٹ پروسیس کی منصوبہ بندی کے استعمال کیس کے ذریعے پی ایم گتی شکتی این ایم پی پلیٹ فارم کے ممکنہ فوائد کو اُجاگر کیا جو کہ 7 دنوں میں مکمل ہوئی تھی، جس میں بصورت دیگر 6 ماہ یا اس سے زیادہ کا وقت لگ سکتا تھا۔
چیئرمین، صلاحیت سازی کمیشن(سی بی سی) ، جناب عادل زینل بھائی اور ممبر ایڈمنسٹریشن، سی بی سی، ش۔ پروین پردیشی نے پی ایم گتی شکتی کا استعمال کرتے ہوئے پورے حکومتی طریقہ کار کی تربیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سی ٹی آئی اور اے ٹی آئی کے تربیتی نصاب میں پی ایم گتی شکتی ماڈیولز کو متعارف کرانے کی اہمیت اور اس سلسلے میں آگے بڑھنے کے راستے کو واضح کیا۔
*************
( ش ح ۔س ب ۔ رض (
U. No.8015
(Release ID: 1946294)
Visitor Counter : 80