وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ مالیاتی خدمات(ڈی ایف ایس)  کے سکریٹری  اور تمل ناڈو کے چیف سکریٹری نے چنئی میں تمل ناڈو کے دیگر سینئر سرکاری افسران اور بینک حکام کے ساتھ پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے مشترکہ طور پر جائزہ میٹنگ منعقد کی

Posted On: 05 AUG 2023 4:09PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے محکمہ  مالیاتی خدمات کے سکریٹری ڈاکٹر وویک جوشی نے بینکوں کے ذریعہ واپس کی گئی درخواستوں کی تعداد کو کم کرنے کے ساتھ ہی  ایس ایچ جی-بینک لنکیج اور مائیکرو انٹرپرائز ڈیولپمنٹ پر زور دینے کے ساتھ  پی ایم سواندھی اسکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے آج چنئی میں تمل ناڈو کے چیف سکریٹری تھیرو شیو داس مینا کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

میٹنگ میں ڈی ایف ایس کے  ایڈیشنل سکریٹری، ، انڈین بینک اور انڈین اوورسیز بینک کے ایم ڈی اور سی ای او، تمل ناڈو حکومت کے میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹرز/ دیگر شہری مقامی اداروں کے  ایڈیشنل چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، جوائنٹ کمشنر/  ڈائریکٹر اور ایس ایل بی سی ،تمل ناڈو کے مقامی بینکوں کے سربراہان نے شرکت کی۔  

مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے بنیادی طور پر بینکوں کی  جانب سے واپس کی گئی درخواستوں کی بڑی تعداد پر توجہ مرکوز کی  نیز یو ایل بی اور بینکوں سے ایک ساتھ مل کر کام کرنے نیز  مزید منظوری اور تقسیم کے لیے درخواستوں میں موجود خامیوں کو دور  کرنے کے لیے واپس کی گئی درخواستوں کا جائزہ لینے پر زور دیا ۔ انہوں نے بینکروں سے کہا کہ وہ صرف کم سی آئی بی آئی ایل اسکور پر درخواستیں واپس نہ کریں، جیسا کہ ڈی ایف ایس  نے پہلے ہی واضح کردیا ہے۔

تھیرو مینا نے تمام یو ایل بی  کے ساتھ قریبی تال میل میں پی ایم سوانیدھی اسکیم کے تحت مقرر کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نئی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت دی ۔

ڈاکٹر جوشی نے بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ چھوٹے قرض لینے والوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے صاف دل سے قرضوں کی منظوری دیں اور بتایا کہ یہ قرضے پہلے ہی حکومت ہند کی کریڈٹ گارنٹی اسکیم کے تحت محفوظ ہیں۔

سوانیدھی  کے تحت قرضوں کی فوری اور مثبت کارروائی کی اہمیت کو برانچ کی سطح پر بھی پھیلانے کی ضرورت ہے۔ بینکوں کے سینئر عہدیداروں کو اسکیم کے موثر نفاذ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

پی ایم سوانیدھی اسکیم  کے بارے میں تازہ معلومات:

پی ایم سوانیدھی  اسکیم ان کی معاشی ترقی کے لئے سستی کریڈٹ اور ڈیجیٹل آن بورڈنگ تک پریشانی سے پاک رسائی کے ذریعہ ریہری اور پٹری لگانے والے دکانداروں کو بااختیار بنانے کا تصور پیش  کرتی ہے۔

یہ اسکیم ریہری اور پٹری لگانے والوں کو قرض کے لیے امداد فراہم کرنے میں اہم پیش رفت  کر رہی ہے۔ ملک بھر میں اس کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اور ڈی ایف ایس کے ذریعہ اسکیم کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ 31 جولائی 2023 تک، 54.40 لاکھ درخواستوں کو منظور کیا جا چکا ہے جبکہ 51.46 لاکھ درخواستوں پر   6,623 کروڑ  روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7999


(Release ID: 1946158) Visitor Counter : 112


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu