اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے این ایم ڈی سی کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی


نیا لوگو کمپنی کے این ایم ڈی سی 2.0 کے وژن کو ظاہر کرتا ہے۔ فطرت اور لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی میں کان کنی کے تئیں این ایم ڈی سی کی ذمہ داریوں کو بتاتا ہے

Posted On: 03 AUG 2023 4:31PM by PIB Delhi

اسٹیل اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب  جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی میں این ایم ڈی سی کے نئے لوگو کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر وزارت اسٹیل کے سکریٹری، جناب  ناگیندر ناتھ سنہا، ، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب  امیتوا مکھرجی، اور وزارت اسٹیل اور این ایم ڈی سی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

image001ZWM0.jpg

وزیر موصوف  نے ٹیم این ایم ڈی سی کو ان کے فعال نئے لوگو پر مبارکباد دی اور مزید کہا کہ لوگو کی نقاب کشائی کسی بھی تنظیم کے سفر کا ایک اہم حصہ ہے، جو اس کی اقدار اور اہداف کی علامت ہے۔ وزیر موصوف  نے پرانے لوگو کی اہمیت پر  روشنی ڈالتے ہوئے ذکر کیاکہ  "ہم نے این ایم ڈی سی کے ارتقاء کو اس کے ابتدائی دنوں سے دیکھا ہے اور اس کا پہلا لوگو پچھلے 75 سالوں میں ہندوستان کے سفر کی علامت ہے، جہاں ہندوستان اپنی انحصار کو کم کرنے اور خود انحصار بننے  پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ترقی کر رہا ہے۔"

مرکزی وزیر نے کہا کہ این ایم ڈی سی کا نیا لوگو اس بات کی نمائندگی کرتا ہے کہ لوہے کی دھات  کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہندوستان کس طرح پائیدار اور سبز ماحول میں عالمی سطح پر کان کنی کے لیے تیار ہے۔ یہ لوگو این ایم ڈی سی کی فطرت اور لوگوں کے ساتھ ہم آہنگی میں کان کنی کی ذمہ داریوں، معدنی تحفظ کو یقینی بنانے اور معدنی احتساب کی تعمیر، اور ہمارے سیکٹر میں خود انحصاری کو فروغ دینے کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتا ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ "دنیا میں ہندوستان کے مقام نے وزیر اعظم ہند کی کوششوں کی وجہ سے ایک ترقی پذیر ملک سے ترقی یافتہ ملک میں تبدیلی دیکھی ہے۔ ہندوستان کی پوزیشن ایک پیروکار سے لیڈر کی حیثیت کے طور پر بھی بہتر ہوئی ہے۔ ’’ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ہندوستان ایک ایسے موڑ پر ہے جہاں قوم نہ صرف اپنے شہریوں کی بلکہ عالمی سطح پر بھی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے پوری طرح  تیار ہے۔

image002R37Y.jpg

این ایم ڈی سی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، وزیر موصوف  نے کہا کہ این ایم ڈی سی نے جولائی 2023 تک کی مدت میں ریکارڈ توڑ پیداوار حاصل کی ہے اور پچھلے سال سالانہ پیداوار کے 40 ایم ٹی کو پہلے ہی عبور کر چکی ہے۔

اس موقع پرا سٹیل کی وزارت کے سکریٹری، جناب  ناگیندر ناتھ سنہا نے بھی این ایم ڈی سی کو ان کے مستقبل کے نئے لوگو کے لیے مبارکباد پیش کی جو کہ فطرت کے ساتھ ان کے ہم آہنگ تعلقات کی علامت ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ این ایم ڈی سی قومی اسٹیل پالیسی، 2017 کو عملی جامہ پہنانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گا تاکہ ایک خود کفیل صنعت کی تشکیل ہو جو تکنیکی طور پر ترقی یافتہ، عالمی سطح پر مسابقتی اور جامع ترقی کو فروغ دیتی ہو۔

03.jpg

قبل ازیں، این ایم ڈی سی  کے سی ایم ڈی نے اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران اس بارے میں بتایا کہ کس طرح نیا لوگو این ایم ڈی سی کے این ایم ڈی سی 2.0 کے وژن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے ورثے کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر، ہم نے معدنی کان کنی کے سائیکل کی نمائندگی کرنے والے نیلے رنگ کے کوگ کو برقرار رکھا ہے، جو ہماری دہائیوں کے دوران حاصل کی گئی ثابت قدمی اور اعتماد کی علامت ہے"۔ علامت  لوگو کے مرکز میں، زمین پر ایک ہاتھ لگا ہوا ہے جو پائیدار اور ذمہ دار کان کنی اور عالمی امنگوں کے تئیں این ایم ڈی سی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ متحرک سبز رنگ ترقی، تجدید اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی علامت ہے۔

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 7926)



(Release ID: 1945558) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi