سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے ایک متحد موبائل ایپلیکیشن ’راج مارگ یاترا‘ کا آغاز کیا
Posted On:
03 AUG 2023 3:37PM by PIB Delhi
ہندوستان کی قومی شاہراہوں کی اتھارٹی(این ایچ اے آئی) نے شہریوں پر مرکوز متحد موبائل ایپلیکیشن ’راج مارگ یاترا‘ کے آغاز کے ساتھ ہائی وے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ یہ صارف دوست ایپ اب گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور دونوں پر ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے، ہندوستانی قومی شاہراہوں کے بارے میں جامع معلومات کے ساتھ مسافروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ایک موثر شکایت کے ازالے کا نظام بھی پیش کرتا ہے۔یہ ایپ فی الحال ہندی اور انگریزی میں دستیاب ہے۔
’راج مارگ یاترا‘ ایپ کی اہم خصوصیات:
- ہائی وے کی جامع معلومات: ’راج مارگ یاترا‘ قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کے لیے ضروری معلومات کے ایک اسٹاپ ذخیرہ کے طور پر کام کرتی ہے۔ بروقت موسمی حالات، بروقت نشریاتی اطلاعات، اور قریبی ٹول پلازوں، پٹرول پمپوں، ہسپتالوں، ہوٹلوں اور دیگر ضروری خدمات کے بارے میں تفصیلات تک رسائی حاصل کریں جو قومی شاہراہوں پر بغیر کسی رکاوٹ اور محفوظ سفر کو یقینی بناتی ہے۔
- پریشانی سے پاک شکایت کا ازالہ: یہ ایپ ایک اندرونی شکایت کے ازالے اور اضافہ کے طریقہ کار سے لیس ہے۔ صارفین آسانی سے ہائی وے سے متعلق مسائل کی اطلاع دے سکتے ہیں، بہتر وضاحت کے لیے جیو ٹیگ والی ویڈیوز یا تصاویر منسلک کر سکتے ہیں۔ رجسٹرڈ شکایات کو ایک مقررہ وقت میں نمٹایا جائے گا، کسی بھی تاخیر کی صورت میں اعلیٰ حکام تک نظام کے ذریعے پیدا کردہ اضافہ کے ساتھ۔ صارفین مکمل شفافیت کے لیے اپنی شکایات کا حال بھی معلوم کر سکتے ہیں۔
- بغیر کسی رکاوٹ کے فاسٹیگ خدمات:’ راج مارگ یاترا‘اپنی خدمات کو مختلف بینک پورٹلز کے ساتھ مربوط کرتا ہے، جس سے صارفین کو اپنے فاسٹیگ کو ری چارج کرنے، ماہانہ پاس حاصل کرنے، اور فاسٹیگ سے متعلقہ دیگر بینکنگ خدمات تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے - یہ سب ایک ہی پلیٹ فارم کے اندر ہے۔
- ذمہ دار اور محفوظ ڈرائیونگ کے رویے کی حوصلہ افزائی کے لیے تیز رفتاری کا نوٹیفکیشن اور وائس اسسٹینس۔
ان بہتراقدامات کے ساتھ، ’راج مارگ یاترا‘ کا مقصد ہائی وے استعمال کرنے والوں کے لیے ایک بلارکاوٹ، صارف دوست تجربہ پیدا کرنا ہے، جو ہندوستانی قومی شاہراہوں پر ایک محفوظ اور زیادہ لطف اندوز سفر کو فروغ دیتا ہے۔
اینڈرائیڈ لنک:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nhai.rajmargyatra&hl=en_US
آئی او ایس لنک:
https://apps.apple.com/in/app/rajmargyatra/id6449488412
************
ش ح۔ح ا ۔ ف ر
(U: 7929 )
(Release ID: 1945533)
Visitor Counter : 150