کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ کانوں کی نیلامی سے حاصل ہوئی 704 کروڑ روپئے کی پیشگی رقم ریاستی سرکاروں کو منتقل کی


چھتیس گڑھ ، جھار کھنڈ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ اور مغربی بنگال مستفید ہوئے

بولیاں لگانے والے اگلی تین قسطیں ، براہ راست ریاستوں کو دیں گے

Posted On: 03 AUG 2023 12:32PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے کوئلہ کانوں کی نیلامی سے حاصل ہوئی 704 کروڑ روپئے کی پیشگی رقم ، کوئلہ پیدا کرنے والی چھ ریاستوں – چھتیس گڑھ ، جھار کھنڈ ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر ، اڈیشہ اور مغربی بنگال کو ٹرانسفر کر دی ہے ۔ یہ مالیاتی منتقلی ، ان ریاستوں کو با اختیار بنانے اور ان کی ترقیاتی  نمو میں  معاونت  کی غرض سے ایک اہمیت  کی حامل پہل قدمی کی عکاسی کرتی ہے ۔

704 کرو ڑروپئے کے بقدر مختص کردہ رقم ، ان 18 کوئلہ کانوں  کے لئے پیشگی رقم کی پہلی قسط کی نمائندگی کرتی ہے ، جن میں کوئلہ کانوں کی تجارتی  نیلامی کے پانچویں دور کی دوسری کوشش اور چھٹے دور کے تحت کامیابی سے نیلام کیا گیا تھا ۔

رقم ٹرانسفر کرنے سے متعلق  ریاست کے لحاظ سے تفصیلات  درج ذیل ہیں :

کوئلہ کانوں کی ترقی اور پیداوار کے سمجھوتے ( سی ایم ڈی پی اے ) کی اصلاحات کی بدولت ، اس اہمیت کی حامل پیش رفت کے لئے راہ ہموار ہو گئی ہے ۔ سی ایم ڈی پی اے کے مطابق ، کامیاب بولیاں لگانے والے فریقوں نے کوئلہ کی وزارت کو پیشگی رقم کی پہلی قسط جمع کرا دی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ بولیاں لگانے والے فریق ، باقی کی تین قسطوں کو براہ راست متعلقہ ریاستی سرکاروں کے پاس جمع کرائیں گے اور اس طرح ان ریاستوں کی ترقی میں اپنے تعاون میں مزید اضافہ کریں گے ۔

اس بڑی مقدار میں رقم کی حصولیابی  کو ریاستی  سرکاریں اپنے اپنے خطے کی ترقی میں اضافے کے لئے استعمال کریں گی ۔

تجارتی لحاظ سے کوئلہ  کی کانکنی کئے جانے کے بعد سے ، کوئلہ کے شعبے نے ریاستی سرکاروں کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، جیسے ہی کوئلہ کی کان میں پیداوار شروع ہو جاتی ہے ، وہ رائلٹی  اور ماہانہ  پریمیم  وغیرہ کے ذریعہ  ریاست کی خوشحالی میں بھی تعاون کرتی ہیں ۔ ان کانوں سے حاصل آمدنی  کو ، ریاستیں ، لازمی فلاح و بہبود  سے متعلق اپنے پروگراموں کے لئے اپنے مالی وسائل کو مستحکم بنانے کی غرض سے استعمال کر سکتی ہیں ، کمزور اور پسماندہ برادریوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتی ہیں اور ترقی کے دیگر پروجیکٹوں کی معاونت کر سکتی ہیں ۔

**********

 

( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا ) 

U.No. 7899

 


(Release ID: 1945347)