صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ کی گولڈن جوبلی تقریبات کو زینت بخشی
Posted On:
03 AUG 2023 10:49AM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 اگست 2023) نئی دہلی میں نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ کی گولڈن جوبلی تقریب کو زینت بخشی اور خطاب کیا۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ معذور افراد کو باوقار زندگی فراہم کرنا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انہیں مناسب تعلیم، روزگار کے مواقع، قابل رسائی عوامی مقامات، اور ایک محفوظ اور بہتر زندگی ملے۔
صدر جمہوریہ نے نابینا افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت میں معذوری کو کبھی بھی علم کے حصول اور کمال حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں سمجھا جاتا ہے۔ اس نے رشی اشٹاوکر اور عظیم شاعر سورداس کی مثالیں پیش کیں اور کہا کہ‘‘بصیرت نظر سے زیادہ اہم ہے۔’’
صدر جمہوریہ نے نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ کی گزشتہ 50 سالوں میں بصارت سے محروم افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے بصارت سے محروم افراد کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں معاشرے میں بیداری پیدا کی ہے، اس طرح معاشرے کو مزید شمولیاتی بنایا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت مختلف اقدامات کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نیشنل فیڈریشن آف دی بلائنڈ بصارت سے محروم افراد کی مجموعی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے مقصد کے حصول کے لیے حکومت اور معاشرے کے ساتھ مل کر اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
*************
( ش ح ۔ج ق ۔ رض (
U. No.7892
(Release ID: 1945303)
Visitor Counter : 135