وزارت دفاع

زمینی سطح پر فٹبال کو فروغ دینے کے لئے


سبروتو مکرجی اسپورٹس اور ایجوکیشن سوسائٹی اینڈ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط

Posted On: 02 AUG 2023 5:46PM by PIB Delhi

پہلی بار، سبروتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی(ایس ایم ایس ای ایس) نے نچلی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ اس مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، اس ایڈیشن کے بعد سے، جونیئر بوائز (یو-17)  زمرے میں سبروتو XI ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ٹیم 2024-2023  سیزن سے اے آئی ایف ایف یوتھ مقابلے میں حصہ لے گی۔ مزید برآں، آئی ایس ایل، آئی لیگ اور آئی ڈبلیو ایل کے کلب اپنی ٹیموں کی نمائندگی کے لیے سبروتو کپ سے کھلاڑیوں کو چنیں گے۔ اس سے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں مدد ملے گی۔ اے آئی ایف ایف اپنے سالانہ میڈیا پلان اور کیلنڈر کے ذریعے  بھی سبروتو کپ کو فروغ دے گا۔ مقابلے میں عمر کی دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے، ایس ایم ایس ای ایس ماہرین کا استعمال کرتے ہوئے عمر کے تعین کے ٹیسٹ کرائے گا۔ کوچوں کو اپ ڈیٹ کرنے اور تربیت  دینے کے لیے، اے آئی ایف ایف کی طرف سے دہلی اور بنگلورو میں فائنل راؤنڈ کی ٹیموں کے کوچوں کے لیے ایک تعلیمی ورکشاپ کا آغاز کیا جائے گا۔

ایم او یو پر ایئر وائس مارشل آلوک شرما، وی ایم وی ایس ایم، اے سی اے ایس(آرگنائزر) نے بطور ممبر، ایس ایم ایس ای ایس اور ڈاکٹر شاجی پربھاکرن، سکریٹری جنرل، اے آئی ایف ایف نے، نئی دہلی میں ایئر فورس اسٹیشن میں منعقدہ ایک رسمی تقریب میں اس مفاہمتی  عرضداشت  پر  دستخط کیے۔ دونوں معززین نے شراکت داری پر خوشی کا اظہار کیا اور  اس بات کا یقین ظاہر کیا  کہ آنے والے وقتوں میں اس  مفاہمت سےقومی  فٹ بال کو زبردست  فائدہ پہنچے گا۔

سبروتو مکھرجی اسپورٹس ایجوکیشن سوسائٹی(ایس ایم ایس ای ایس) ایئر فورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیراہتمام 1960 سے ہر سال باوقار سبروتو کپ انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے۔ یہ فٹ بال کا ایک انوکھا ٹورنامنٹ ہے جس میں تمام ریاستوں کی اسکولی ٹیمیں گراس روٹ لیول سے شروع ہو کر تین زمروں یعنی سب جونیئر بوائز(یو-14) ، جونیئر بوائز (یو-17) اور جونیئر گرلز(یو-17) ملک میں فٹ بال میں اعلیٰ اعزاز کے لیے مقابلہ آرائی  کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Image1LFA0.jpeg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image2RMVR.jpeg

*************

 ( ش ح ۔ج ق ۔ رض (

U. No.7887



(Release ID: 1945294) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Telugu