وزارتِ تعلیم

حکومت کی ڈیجیٹل انڈیا پہل نے دیہی علاقوں میں تعلیم تک رسائی میں انقلاب برپا کر دیا ہے

Posted On: 02 AUG 2023 4:38PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے، ڈیجیٹل رسائی، ڈیجیٹل شمولیت، ڈیجیٹل  امپاورمنٹ  اور ڈیجیٹل تقسیم کو پاٹنےکو یقینی بنا کر ہندوستان کو ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشرے اور علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے کے وژن کے ساتھ ’ڈیجیٹل انڈیا‘ پروگرام شروع کیا۔

ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے، خاص طور پر دیہی، قبائلی اور دور دراز علاقوں میں، وزارت تعلیم ڈی ٹی ایچ چینلز کے ساتھ ساتھ پی ایم  ای- ودیا کے زیراہتمام ویب پلیٹ فارم کے ذریعے اعلیٰ معیار کے تعلیمی پروگرام پیش کرتی ہے۔

کچھ اہم تعلیمی اقدامات درج ذیل ہیں:

  • دکشا ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  میں اسکولی تعلیم کے لیے معیاری ای- مواد اور تمام درجات (ایک قوم، ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم) کے لیے کیو آر کوڈڈ انرجائزڈ ٹیکسٹ بکس فراہم کرنے کے لیے ملک کا ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر آج تک (25 جولائی 2023) دکشا نے 524 کروڑ سے زیادہ  لرننگ  سیشنز کیے ہیں، 6,125 کروڑ سے زیادہ  لرننگ سیشنز  منٹوں کے ساتھ 2.2 کروڑ سے زیادہ اوسط یومیہ پیج ہٹس ہیں۔ دکشا پر ابھی تک مجموعی طور پر3,17,496 ای-مواد کے ٹکڑے (پیس) آج تک لائیو ہیں۔
  • اسکولی تعلیم میں 12 ڈی ٹی ایچ چینلز اور اعلیٰ تعلیم میں 22 سوئیم پربھا چینلز پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔ مالی سال 23-2022 کے بجٹ کے اعلان کے مطابق، 12 ڈی ٹی ایچ چینلز کو 200 (دو سو) پی ایم ای- ودیا ڈی ٹی ایچ ٹی وی چینلز تک بڑھایا جائے گا۔
  • سوئیم (اسٹڈی  ویبس آف ایکٹیو- لرننگ فار ینگ اسپائرنگ مائنڈز) ایک قومی ایم او او سی پلیٹ فارم ہے جس میں اعلیٰ تعلیمی کورسز کے لیے یونیورسٹیوں کو کریڈٹ ٹرانسفر کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ این آئی او ایس اور سوئیم این سی ای آر ٹی  کے تحت اسکول سیکٹر کے کورسز کے لیے نیشنل کوآرڈینیٹر ہیں، جو9ویں سے 12ویں تک اسکول کے کورسز فراہم کرتے ہیں۔ سوئیم پورٹل پر ان کورسز میں سے کل 10,451 کورسز دستیاب ہیں، این سی ای آر ٹی کے 257 کورسز اور این آئی او ایس کے 431 کورسز دستیاب ہیں۔ این سی ای آر ٹی کورسز کے لیے 4.1 لاکھ طلبہ رجسٹرڈ ہیں اور این آئی او ایس کورسز کے لیے 34 لاکھ سے زیادہ طلبہ رجسٹرڈ ہیں۔

ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، ڈیجیٹل/آن لائن/آن ایئر تعلیم سے متعلق تمام کوششوں کو آتم نربھر بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر پی ایم ای- ودیا بینر کے تحت تعلیم تک ملٹی  موڈ تک رسائی کے قابل بنایا گیا ہے۔

یہ معلومات  وزیر مملکت برائے تعلیم محترمہ نے دی۔ اَنّ پورنا دیوی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی۔

*************

ش ح۔م م ۔ را

U-7885



(Release ID: 1945159) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Bengali , Tamil , Telugu