سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ نے بہتر خدمات فراہم کرنے اور سڑک حادثات کو کم کرنے میں قومی شاہراہوں پر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 02 AUG 2023 3:18PM by PIB Delhi

سڑک  ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج کہا کہ سڑک استعمال کرنے والوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے قومی شاہراہوں پر بڑے پیمانہ پر ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی کامیابیوں اور دیگر تمام وزارتوں اور محکموں پر پڑنے والے ان کے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم او آر ٹی ایچ ،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن کے محکمے کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے تاکہ قومی شاہراہوں کے ساتھ بلاتعطل موبائل فون نیٹ ورک خدمات کو یقینی بنایاجاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001I1QL.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ "موبائل ٹاور لگا کر ان  دیہاتوں میں  4  جی کوریج کو بڑھانے کے لیے  پہل جاری ہے جہاں  4 جی کی خدمات نہیں پہنچی تھی۔ حکومت کا مقصد  یہ ملک کے ہر گوشے تک 4 جی  کو پہنچانا ہے ۔  اس سے ہمارے روڈ نیٹ ورک کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جس سے ہم حادثات اور سانحات  کو مؤثر طریقے سے روک سکیں گے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021B9Y.jpg

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں 5جی  نیٹ ورک کی توسیع تیزی سے جاری ہے۔ تقریباً 1 لاکھ سائٹس 5 مہینوں میں مکمل ہوچکے ہیں، 8 مہینوں میں 2 لاکھ اور 10 ماہ میں 3 لاکھ مکمل ہوئے ہیں ، اس  سے ہمارے روڈ نیٹ ورک کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ، ہم ٹولنگ  کوسسٹم سیٹلائٹ اور کیمرے سے لیس  بنا رہے ہیں۔ دہلی میرٹھ ایکسپریس پر سیٹلائٹ پر مبنی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بغیر رکاوٹ کے ٹولنگ  کولاگو کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ چل رہا ہے۔ ہم آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کو بہتر بنانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZTRO.jpg

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ موبائل ٹاور پروجیکٹس کے لیے کل خرچ 43,868 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5جی کو 631 اضلاع میں  شروع کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے بی ایس این ایل کی بحالی کے پیکیج کے بارے میں بھی بات کی۔

************

ش ح - ع ح    ۔ م  ص

 (U:  7868)


(Release ID: 1945118) Visitor Counter : 100