دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم میں آدھار پر مبنی ادائیگی کا نظام

Posted On: 02 AUG 2023 3:23PM by PIB Delhi

مالی سال 22-2021میں مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی اسکیم (مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس) کے تحت سرگرم کارکنوں کی تعداد کی ریاست/مرکزکے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔

مورخہ 28 جولائی 2023 کو مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام  (اے بی پی ایس) کے ساتھ جن کارکنوں کے آدھار نمبروں کو سیڈ کیا گیا ہے ان کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  وار تفصیلات ضمیمہ-II میں دی گئی ہیں۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت کسی بھی کارکن کواے بی پی ایس کی وجہ سے اجرت کی ادائیگی سے انکار نہیں کیا گیا ہے۔ مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو اجرت کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانے اور استفادہ کنندگان کے بینک اکاؤنٹ نمبروں کی بار بار تبدیلی اور اس کے بعد پروگرام افسروں کے ذریعہ اپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے، آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام(اے بی پی ایس)  کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،جو بینک اکاؤنٹ کی تبدیلی کی وجہ سے متاثر نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ صرف حقیقی استفادہ کنندگان  کو ہی اسکیم کا فائدہ ملے، موجودہ استفادہ کنندگان کی ڈی ڈپلیکیشن کی جائے۔ اس کے لیے آدھارپر مبنی ادائیگی کا نظام بہترین متبادل ہے۔

مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس  میں اے بی پی ایس کو مورخہ یکم فروری 2023 کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم، کئی ریاستوں کی طرف سے کی گئی درخواست کے مطابق، وزارت نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ 31 اگست، 2023 تک،استفادہ کنندگان  کی اجرت کی ادائیگی یا تو اے بی پی ایس یا این اے سی ایچ موڈ کا استعمال کرتے ہوئے کی جا ئے، یہ اس پر منحصر ہے کہ استفادہ کنندہ کی اے بی پی ایس  پر کیا صورتحال ہے۔

اگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کسی بھی قسم کے مسائل یا  دشواری  کا سامنا ہے، تو اے بی پی ایس کے سلسلے میں انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے نفاذ میں مزید شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، تمام کاموں کے لیے نیشنل موبائل مانیٹرنگ سسٹم  (این ایم ایم ایس) ایپ کے ذریعے ایک دن میں کارکنوں کی جیو ٹیگ، دو ٹائم اسٹیمپڈ فوٹوگراف کے ساتھ حاضری حاصل کرنے (انفرادی استفادہ کنندگان  کاموں کے علاوہ) کو یکم جنوری 2023 سے لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے ادائیگیوں کی تیز تر پروسیسنگ کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ اسکیم پر شہریوں کی نگرانی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ورکسائٹ سپروائزر این ایم ایم ایس  ایپ کے ذریعے کارکنوں کی جیو ٹیگ شدہ تصویروں کے ساتھ حاضری حاصل کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

این ایم ایم ایس  ایپ میں درپیش تکنیکی مسائل کواین آئی سی، دیہی ترقیات کی وزارت کے ساتھ حقیقی وقت کی بنیاد پر اٹھایا جاتا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ درخواست کردہ نئی دفعات/تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے۔این ایم ایم ایس  ایپ سے متعلق تمام مسائل کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کو حل کیا جاتا ہے۔

حاضری اور پہلی تصویر اپ لوڈ کرنے کے 4 گھنٹے بعد دوسری تصویر لینے کے لیے این ایم ایم ایس ایپ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلی تصویر اور دوسری تصویر کے ساتھ صبح کی حاضری کو آف لائن موڈ میں لیا جا سکتا ہے اور ڈیوائس کے نیٹ ورک میں آنے کے بعد اپ لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ غیر معمولی حالات میں جس کی وجہ سے حاضری اپ لوڈ نہیں کی جا سکے، ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر (ڈی پی سی) کو دستی حاضری اپ لوڈ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

ضمیمہ-I

مالی سال 22-2021 میں مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس کے تحت سرگرم کارکنوں کی تعداد کی ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ  وار تفصیلات۔

نمبرشمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

سرگرم کارکنوں کی تعداد (لاکھ میں)

1

انڈومان ونکوبار

0.16

2

آندھراپردیش

99.82

3

اروناچل پردیش

3.03

4

آسام

60.49

5

بہار

99.33

6

گوا

0.07

7

گجرات

31.76

8

ہریانہ

9.27

9

ہماچل پردیش

14.32

10

جموں وکشمیر

16.55

11

کرناٹک

88.22

12

کیرالہ

27.06

13

مدھیہ پردیش

114.26

14

مہاراشٹر

66.41

15

لکشدیپ

0.00

16

منی پور

7.26

17

میگھالیہ

9.05

18

میزورم

2.08

19

ناگالینڈ

5.25

20

اڈیشہ

78.72

21

پڈوچیری

0.67

22

پنجاب

17.26

23

راجستھان

145.66

24

سکم

0.99

25

تمل ناڈو

94.31

26

تریپورہ

10.09

27

اترپردیش

174.92

28

مغربی بنگال

181.25

29

چھتیس گڑھ

75.90

30

جھارکھنڈ

47.34

31

اتراکھنڈ

12.74

32

تلنگانہ

64.76

33

لداخ

0.45

 

میزان

1,559.47

 

 

 

 

 

 

 

ضمیمہ-II

مورخہ 28 جولائی 2023 کو مہاتما گاندھی این آٓر ای جی ایس کے تحت آدھار پر مبنی ادائیگی کے نظام (اے بی پی ایس) کے ساتھ جن کارکنوں کے آدھار نمبروں کو سیڈ کیا گیا ہے ان کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات۔

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

کارکنوں کی تعداد (لاکھ میں)

1

آندھراپردیش

93.44

2

اروناچل پردیش

1.92

3

آسام

23.47

4

بہار

71.20

5

چھتیس گڑھ

57.09

6

گوا

0.06

7

گجرات

21.94

8

ہریانہ

7.68

9

ہماچل پردیش

12.30

10

جموں وکشمیر

11.12

11

جھارکھنڈ

33.04

12

کرناٹک

74.99

13

کیرالہ

24.25

14

لداخ

0.36

15

مدھیہ پردیش

88.34

16

مہاراشٹر

48.51

17

منی پور

4.17

18

میگھالیہ

0.28

19

میزورم

1.73

20

ناگالینڈ

1.26

21

اڈیشہ

57.45

22

پنجاب

12.55

23

راجستھان

113.23

24

سکم

0.73

25

تمل ناڈو

85.93

26

تلنگانہ

55.75

27

تریپورہ

9.34

28

اترپردیش

103.03

29

اتراکھنڈ

8.96

30

مغربی بنگال

112.81

31

انڈومان و نکوبار جزائر

0.11

32

دادر حویلی اور دمن و دیو

0.00

33

لکشدیپ

0.00131

34

پڈوچیری

0.58

 

میزان

1,137.62

*************

ش ح۔م م ۔ را

U-7869


(Release ID: 1945096) Visitor Counter : 122