کوئلے کی وزارت

کوئلے کی کان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کئے گئے اقدامات

Posted On: 02 AUG 2023 2:20PM by PIB Delhi

کوئلہ کمپنیاں کوئلہ کانوں میں اپنے کام کاج  میں تحفظ اور سلامتی کی تیاریوں کے حوالے سے  پوری طرح باشعور، ذمہ دار اورپوری طرح سرگرم ہیں۔ ان کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئلے کی کانیں محفوظ طریقے سے چلائی جائیں جس سے ملازمین کے ساتھ ساتھ کانوں کے آس پاس کے لوگوں اور کان کنی کے دوران ماحول کی بھی حفاظت ہو۔ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کوئلہ کانوں کے تمام کام کاج  کو منظم طریقے سے منصوبہ بندی، ڈیزائن اور متعلقہ قانون کے مطابق عمل میں لایا جاتا ہے۔

کوئلہ کمپنیوں کی طرف سے کوئلہ کمپنیوں  کی طرف سے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ  کوئلہ مزدوروں کی سلامتی اور کوئلہ کانوں میں تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے جو اقدامات کئے گئے ہیں  وہ حسب ذیل ہیں:

کانکنی کے قانون 1952،کانکنی کے ضابطے1955، کوئلہ مائن ریگولیشنز 2017 کے تحت قانونی دفعات کی تعمیل اور کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس کے تحت بنائے گئے بائی لاز اور اسٹینڈنگ آرڈر۔

سائٹ کے مخصوص رسک اسیسمنٹ پر مبنی سیفٹی مینجمنٹ پلانز (ایس ایم پیز) کی تیاری اور نفاذ۔

پرنسپل ہیزڈز مینجمنٹ پلانز(پی ایچ ایم پیز) کی تیاری اور نفاذ۔

سائٹ کے مخصوص رسک اسسمنٹ پر مبنی معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پیز) کی تشکیل اور تعمیل۔

کثیر تادیبی سیفٹی آڈٹ ٹیموں کے ذریعے کانوں کی محفوظ طریقے سے آڈٹ کرنا۔

اسٹراٹا مینجمنٹ کے لیے جدید ترین طریقہ کار کو اپنانا جیسے:

سائنسی طور پر طے شدہ راک ماس ریٹنگ (آر ایم آر) پر مبنی سپورٹ سسٹم۔ اسٹراٹا سپورٹ سسٹم کی فعال نگرانی کے لیے اسٹراٹا کنٹرول سیل۔

ریسن اور سیمنٹ کیپسول کے ساتھ روف بولٹنگ کے لیے مشینی ڈرلنگ کا استعمال کرتے ہوئے روف بولٹنگ اور جدید اسٹراٹا مانیٹرنگ آلات استعمال کریں۔

کوئلہ کانوں کے ماحول کی نگرانی کےلئے  طریقہ کار:

میتھانومیٹر، سی او ڈیڈیکٹر، کثیر گیس ڈیڈیکر وغیرہ کے ذریعے کانوں کے اند ر گیسوں کا پتہ لگانا۔

ماحولیاتی ٹیلی مانیٹرنگ سسٹم (ای ٹی ایم ایس) اور مقامی میتھین ڈیٹیکٹر (ایل ایم ڈی) وغیرہ لگا کر کان کے ماحول کی مسلسل نگرانی۔

بہتر درستگی کے ساتھ کوئلہ کان کے  ہوا کے نمونے کے تجزیہ کے لیے گیس کرومیٹوگراف کا اطلاق۔

پرسنل ڈسٹ سیمپلر (پی ڈی ایس ) کا استعمال۔

محیطی دھول کے ارتکاز کا اندازہ لگانے کے لیے بڑے او سی پیز میں لگاتار محیط پر مبنی ہوا کی کوالٹی کی نگران کا استعمال ،

او سی کوئلہ کانوں کے لئے خصوصی تحفظی اقدامات ۔

کوئلہ کانوں کو دھماکے سے پاک  بنانے کے لئے ماحول دوست سرفیز مائنرس کا استعمال

کوئلہ کان –خصوصی  ٹریفک ضابطوں اور نفاذ۔ ایچ ای ایم ایم آپریٹرز کو سمیلیٹروں کی تربیت۔

قربت وارننگ ڈیوائسز، ریئر ویو مررز اور کیمرہ، آڈیو ویژول الارم (اے وی اے)، آٹومیٹک فائر ڈیٹیکشن اینڈ سپریشن سسٹم وغیرہ سے لیس ڈمپرز۔

آپریٹرز کی  آسانی کے لیے ایرگونومک طور پر ڈیزائن کردہ سیٹیں اور اے سی کیبن۔

اوسی کوئلہ کان کے اندر ایچ ای ایم  ایم ایس  کی  ٹریکنگ نقل حرکت کے لئے کچھ بڑے او سی پیز میں جیو فینسنگ اور جی پی ایس  پر مبنی  آپریٹر انڈی پینڈنٹ ٹرک  ڈسپیچ سسٹم ،  روشنی کی سطح کو بڑھانے کے لیے ہائی ماسٹ ٹاورز کا استعمال کرتے ہوئے روشنی کا انتظام۔

کانوں کے تحفظ سے متعلق   تربیت:

قانون کے مطابق ابتدائی اور ریفریشر ٹریننگ اور کام پر رہتے ہوئے  تربیت ۔

ایچ ای ایم ایم آپریٹرز کو سمیلیٹروں  سے متعلق  تربیت۔

مختلف عنوانات پر مسلسل بنیادوں پر فرنٹ لائن  پر رہنے والے کوئلہ کان کے افسروں  کی ہنر مندی  کوجدید طریقے سے  بڑھانا۔

مستقل بنیادوں پر کنٹریکٹ پر کام کرنے والوں کومزدوروں، حفاظت کرنے والے  تمام ملازمین بشمول تما مزدوروں کو حساس بنانا۔

کوئلہ کانوں کی عمل آوری کی معلومات میں اضافے کے لیے مختلف تربیتی پروگرام۔

 سی آئی ایل  کے ایس آئی ایم ٹی اے آر ایس کے تسلیم شدہ ایگزیکٹوز کے ذریعہ رسک مینجمنٹ پر تربیت۔

کوئلہ کان کے تحفظ کا  معائنہ:

مجاز اور قانونی نگرانوں اور کان کے اہلکاروں کی مناسب تعداد کے ذریعہ تمام  کوئلہ کانوں کی  کاموں کی چوبیس گھنٹے نگرانی۔

ہر کان میں تعینات مزدوروں  کے  انسپکٹرز کے ذریعے باقاعدہ معائنہ۔ کوئلہ کان  اور ایریا لیول افسروں کی جانب سے اچانک شفٹ مائن کا معائنہ ۔

متعلقہ ذیلی ادارے اور سی آئی ایل کے اندرونی حفاظتی ادارے کے حکام کے ذریعہ کان کا باقاعدہ معائنہ۔

سی آئی ایل اور ذیلی اداروں کے سینئر حکام کی طرف سے وقتاً فوقتاًکوئلہ  کان کا معائنہ۔

 ہر کوئلہ کان میں مستقل تحفظ بیداری پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ

 ہرکوئلہ  کان  میں مستقل تحفظ کی بیداری کے پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ  حفاظتی ضابطوں  کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے  بنیادی سطح کے مزدوروں کے تحفظ سے متعلق بیداری بڑھائی جاسکے۔ یہ کے ذریعہ نافذ کئے جاتےہیں۔  

شفٹ کے آغاز میں حلف لینا، تحفظ سے متعلق بات چیت، سیفٹی پوسٹر، تصویری ہورڈنگز،

مقامی کیبل ٹی وی چینلز کے ذریعے پروپیگنڈا،

ہر آپریشن اور سرگرمی کے لیے محفوظ طریقہ کار  کے کوڈ کا سرکولیشن ۔

 خصوصی اور ریفریشر تربیت  کے دوران وی ٹی سی میں اینیمیشن فلمیں اور وی ٹی سی  ماڈیول فلمیں۔

تمام کانوں میں ماہانہ پی ایس سی اجلاس،

تمام کارکنوں اور افسروں  کے درمیان حفاظتی ویڈیوز اور حفاظتی رہنما خطوط کے  سرکولیشن کے لیے ہر کان میں غیر رسمی واٹس ایپ گروپ بنایا گیا ہے۔

تحفظ کےمختلف  پیرامیٹرز کی نگرانی کے لیے آن لائن سینٹرلائزڈ سیفٹی مانیٹرنگ سسٹم  (سی آئی ایل)سیفٹی انفارمیشن سسٹم (سی ایس آئی ایس )"۔

سی آئی ایس ایف (سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس) جیسے سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی۔

کوئلے کی کانیں ڈی جی ایم ایس اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد کام کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اجازت نامہ میں عائد شرائط کے نفاذ کی تصدیق ڈی جی ایم ایس حکام کے معائنہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

کوئلے کی کانیں ڈی جی ایم ایس اور وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی سے ضروری اجازت حاصل کرنے کے بعد کام کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ اجازت نامہ میں عائد شرائط کے نفاذ کی تصدیق ڈی جی ایم ایس افسروں کے معائنہ کے ذریعہ کی جاتی ہے۔

بعض اوقات کوئلے کی کانوں کا کام زیادہ بارشوں کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے۔ اس سال بھی بارش  کی وجہ سے چند کانوں کی کوئلے کی پیداوار کچھ حد تک متاثر ہوئی ہے جس سے ایچ ای ایم ایم ایس کے آپریشن اور ڈمپنگ ایریا تک رسائی میں رکاوٹ رہی۔ ضرورت سے زیادہ بارش سے نمٹنے کے لیے سی آئی ایل  اور اس کے ذیلی اداروں کی کانوں کی طرف سے درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی ہیں:

تمام کوئلہ کانوں کے لیے مانسون ایکشن پلان پہلے سے تیار کیا جاتا ہے اور اسے نافذ کیا جاتا ہے تاکہ مانسون کے موسم میں کانوں میں پیداوار آسانی سے جاری رہے۔ سالانہ پیداواری منصوبے کی تیاری کے دوران، دوسری سہ ماہی یعنی مانسون کی مدت کا منصوبہ بارش کے اثرات اور کانوں کے جغرافیائی محل وقوع کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے، خاص طور پر کھلی کانوں کے لیے۔

کوئلے کی پیداوار پر مانسون کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے لیے ٹائم لائن کے مطابق تمام سرگرمیوں کو نافذ کرنے کے لیے مانسون کی تیاری کے منصوبے کی باقاعدہ نگرانی،

خشک موسم کے دوران ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی،

پمپنگ کے انتظامات کو مضبوط بنانا۔

پشتوں کو مضبوط کرنا۔

سی آئی ایل نے پروجیکٹ ڈجی کول  کا آغاز کیا ہے، جو کہ ہمارے کان کنی کے کاموں میں انقلاب لانے کے لیے ایک اہم ڈیجیٹل تبدیلی کی پہل ہے۔ اس پروجیکٹ میں کوئلے کی سات کانوں میں پائلٹ بنیادوں پر جدید ڈیجیٹل حل  کا نفاذ شامل ہے۔ پروجیکٹ ڈجی کول  میں درست سروے اور منصوبہ بندی کے لیے ڈرون کا استعمال، کوئلے کے ٹکڑے کو بہتر بنانے کے لیے ایم ایل/ اے آئی  پر مبنی ڈرل اور بلاسٹ ڈیزائن، بہترین آلات کے استعمال کے لیے آئی او ٹی  پر مبنی فلیٹ مانیٹرنگ سسٹم، پروجیکٹ ڈیجی کول میں احتیاطی اثاثہ کی دیکھ بھال پر بھی زور دیا جاتا ہے، ڈیجیٹل حل کا استعمال کرتے ہوئے کان کنی کے اہم آلات کی فعال طور پر نگرانی کریں اور عمل کے وقت کو کم سے کم کریں۔

ای سرویلنس کے لیےجدید مربوط کمانڈ اور کنترول سینٹر (آئی سی سی سی) ڈبلیو سی ایل ہیڈکوارٹرز ناگپور میں قائم کیا گیا ہے تاکہ اس کے کمانڈ ایریا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ویڈیو تجزیات کے ساتھ  براہ راست نگرانی کے لئے چوبیس گھنٹے  ساتوں دن آپریشن کیا جاسکے اور مختلف سی سی ٹی وی کیمروں کی لائیو نگرانی اور ویڈیو فوٹیج کی ریکارڈنگ کی جا سکے جو وزنی برجوں، چیک پوسٹوں، مائن ویو پوائنٹس پر کام کر رہے ہیں۔ ، کوئلہ اسٹاکس اور ریلوے سائڈنگز اور دیگر کمزور مقامات وغیرہ  پر بھی سرگرم ہیں۔

دیگر کوئلہ کمپنیاں مستقبل قریب میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات کا پتہ لگا رہی ہیں۔

*****

ش ح۔ ح ا۔ ج

UNO-7863



(Release ID: 1945025) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Gujarati , Tamil , Telugu