کامرس اور صنعت کی وزارتہ

کامرس اور صنعت کی وزارت کی جانب سے ٹائر تیار کرنے والوں کے لیے نئے رہنما خطوط

Posted On: 01 AUG 2023 3:44PM by PIB Delhi

انڈین ٹائر صنعت نے برآمدات اور گھریلو فروخت کے لیے ٹائروں کو تیار کرنے کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھا ہے۔گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی ملکیت ٹائر صنعت کو مدد فراہم کرتی ہے۔ بڑھتی ہوئی نقل و حرکت اور صنعت کاری کی وجہ سے ٹرکوں اور بسوں کے ٹائروں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) اور جدید اور ماحول دوست ٹائروں کا آغاز بھی ٹائروں کی مارکیٹ کی ترقی میں مدد کرتا ہے۔

فی الحال، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ (ڈی جی ایف ٹی) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر 12/2000-2015 مورخہ 12جون2020 کے مطابق نئے نیومیٹک ٹائروں کی درآمد کی اجازت کو ’محدود زمرہ‘ کے تحت رکھا گیا ہے اور اس وجہ سے، درآمد کنندگان مذکورہ نوٹیفکیشن کے تحت آنے والے ٹائروں کے درآمدی لائسنس کے لیے درخواست دینی ہوگی۔

ہندوستان میں ٹائروں کی صنعت کی مجموعی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے، تجارت اور صنعت کی وزارت نے ٹائر بنانے والوں کے لیے تازہ رہنما خطوط تجویز کیے ہیں۔ ٹائروں کی تیاری کے لیے براؤن فیلڈ یا گرین فیلڈ پروجیکٹس میں ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے کا عہد کرنا، جو کہ پابندی کی فہرست میں آتے ہیں۔ مخصوص تفصیلات محکمہ کے متعلقہ ڈویژن برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے پاس دستیاب ہیں۔

*************

( ش ح ۔ ح  ا ۔ را (

U. No.7828



(Release ID: 1944700) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi , Telugu