شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
این ا ی ا یس آئی ڈی ایس کے تحت 20-2019 سے23-2022 کی مدت کے دوران 2273.44 کروڑ روپے کے بقدر کل 108 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے
Posted On:
31 JUL 2023 4:12PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی ہے ۔
نارتھ ایسٹ اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم یعنی شمال مشرقی خطے کے لئے خصوصی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیم (این ا ی ایس آئی ڈی ایس ) کے تحت پانی کی فراہمی، بجلی، کنیکٹیویٹی اور خاص طور پر صحت کو فروغ دینے والے پروجیکٹوں اور خاص طور پر تعلیم اور صحت کے بنیادی اور ثانوی شعبوں کے سیاحت اور سماجی شعبے سے متعلق شعبوں کو منظوری دی جاتی ہے۔20-2019 سے 23-2022 کی مدت کے دوران این ا ی ایس آئی ڈی ایس کے تحت 2273.44 کروڑ روپے مالیت کے کل 108 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔
*******
ش ح ۔ ع م ۔ ف ر
U. No.7802
(Release ID: 1944552)
Visitor Counter : 93