شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیااور انڈیگو کو طیارے درآمد کرنے کی اصولی  طور پر منظوری دے دی


طیاروں کی اصل درآمد کے لیے این او سی دیتے وقت پارکنگ سلاٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا

Posted On: 31 JUL 2023 4:30PM by PIB Delhi

 ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر انڈیا لمیٹڈ اور انٹرگلوب ایوی ایشن لمیٹڈ (انڈیگو) کو بالترتیب 470 اور 500 طیاروں کی درآمد کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ڈی جی سی اے کے ذریعہ درآمد کے لیے منظور شدہ طیاروں کی تفصیلات ضمیمہ کے طور پر منسلک ہیں۔ ایئر لائن اور اصل سازوسامان مینوفیکچررز (او ای ایم) کے درمیان تجارتی نوعیت کے ان طیاروں کے حصول کی لاگت کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔

طیاروں کی اصل درآمد کے لیے این او سی کی منظوری کے وقت پارکنگ سلاٹس کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ ایئرلائنز کے انڈکشن پلان کے مطابق یہ طیارے 2023 سے 2035 کے دوران درآمد کیے جائیں گے۔ ایئر لائن آپریٹرز کو ڈی جی سی اے کے ذریعہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پارکنگ سلاٹس کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ساتھ اپنا انڈکشن پلان شیئر کریں ۔

یہ معلومات شہری ہوا بازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

ضمیمہ

ایئر انڈیا لمیٹڈ اور انٹر گلوب ایوی ایشن لمیٹڈ کے ذریعہ حاصل کردہ اصولی درآمد کی اجازت کی تفصیلات۔

نمبر شمار

ایئر لائنز کا نام

طیارہ

طیاروں کی تعداد

1

ایئر انڈیا لمیٹڈ

A320 نیو فیملی

210

B737 فیملی

140

A350 فیملی

40

B777-9

10

B787-9

20

B737-8

50

2

انٹر گلوب ایوی ایشن لمیٹڈ (انڈیگو)

A320 نیو فیملی

500

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 7788


(Release ID: 1944453) Visitor Counter : 100