الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
پی ایل آئی اسکیم 2.0 کے تحت آئی ٹی ہارڈ ویئر کے لئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ 30؍اگست 2023تک توسیع کی گئی
Posted On:
31 JUL 2023 3:44PM by PIB Delhi
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پیداواری سے مربوط ترغیبی پہل(پی ایل آئی)اسکیم2.0 کو نوٹیفکیشن نمبر CG-DL-E-30052023-246165 مورخہ 29 مئی2023 کے ذریعے نوٹیفائی کیا گیا تھا، جس کا بجٹ 17,000 کروڑ روپے تھا۔ اس اسکیم کا مقصد ملک میں آئی ٹی ہارڈویئر مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کو وسیع اور گہرا کرنا ہے۔
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم 2.0 کے آپریشنل رہنما خطوط کو 14جولائی2023 کونوٹیفائی کر دیا گیا ہے اور یہ درج ذیل یو آر ایل پر دستیاب ہیں: https://www.meity.gov.in/esdm/production-linked-incentive-scheme-pli- 20-it-hardware
آئی ٹی ہارڈویئر کے لیے پی ایل آئی اسکیم 2.0 کے تحت درخواستیں وصول کرنے کے لیے درخواست ونڈو کو 30 اگست 2023 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ مذکورہ اسکیم کے لیے درخواست پورٹل کو لائیو کر دیا گیا ہے اور درخواست دہندگان https://2.pliithw.com/login./ پر رجسٹر/درخواست دے سکتے ہیں۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 7764)
(Release ID: 1944297)
Visitor Counter : 127