مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری منصوبہ بندی سے متعلق اصلاحات

Posted On: 31 JUL 2023 2:01PM by PIB Delhi

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سال 23-2022 کے لیے  پونجی جاتی سرمایہ کاری کی خاطر ریاستوں کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم جس کا صرفہ 6,000 کروڑ روپے ہے اور سال 2023-24 کے لیے 15,000 کروڑ روپے   لاگت کا تخمینہ ہے جس کی شروعات  وزارت خزانہ  ، اخراجات کے محکمے نے کی تھی جس کے تحت 'شہری اصلاحات کے عنصر' کی نگرانی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کر رہی ہے۔ سال 23-2022 کے لیے ریاستوں  کی خصوصی امدادی اسکیم کے دوران  6000 روپئے کروڑ کے کل اخراجات سے، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی طرف سے وزارت خزانہ کو 13 شریک ریاستوں کے لیے شہری اصلاحات  کی خاطر اسکیم کے حصہ VI کے تحت 4598.22 کروڑ کی رقم کی سفارش کی گئی تھی۔ تاہم، 4093.16 کروڑ کی کل رقم محکمہ اخراجات، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔ مراعات کی رقم محکمہ اخراجات سے متعلقہ ریاستی حکومتوں کو 31 مارچ 2023 تک استعمال کرنے کے لیے جاری کی گئی تھی۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت ریاستوں کو جاری کردہ مراعات کے استعمال کی نگرانی نہیں کرتی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) ریاستی حکومت کے اہلکاروں/یو ایل بی کے استعداد کار میں اضافے کے لیے ہینڈ ہولڈنگ ورکشاپس/ کانفرنسیں/ تربیتی پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ حال ہی میں 13سے14 جولائی، 2023 کے دوران ایم او ایچ یو اے نے دیرپا شہروں کی تشکیل کے لیے ایک قومی شہری منصوبہ بندی کنکلیو کا انعقاد کیا تھا جس میں ہندوستان بھر کی مختلف ریاستی حکومتوں/یو ایل بیز اور تعلیمی اداروں کے 1000 سے زیادہ اہلکار نیزعالمی بینک جیسے ایشیائی ترقیاتی بینکاے ( اے ڈی بی) گیسیل شافٹ فر انٹرنیشنل جوسامینربیٹ (جی آئی زیڈ)،  جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے) کثیرجہتی اداروں کے افسران وغیرہ نے شرکت کی۔ شرکاء کے فائدے کے لیے مختلف ریاستی ٹاؤن پلاننگ محکموں اور منصوبہ بندی کے اداروں کی جانب سے شہری منصوبہ بندی کے بہترین طریقوں کو دکھانے کے لیے ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔ اے ایم آر یو ٹی شہروں کے لیے جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم (جی آئی ایس) پر مبنی ماسٹر پلان کی تشکیل سے متعلق ذیلی اسکیم کے تحت، 77 تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں اور 2900 اہلکاروں کو جغرافیائی معلوماتی نظام (جی آئی ایس) اور شہری منصوبہ بندی میں ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی کے استعمال پر تربیت دی گئی ہے۔

************

 

ش ح۔ ع ح    ۔ م  ص

 (U: 7760 )


(Release ID: 1944277) Visitor Counter : 90


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu