کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
خزانے اورکمپنیوں سے متعلق امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے بھارت میں کیمیاوی اشیاء اورپیٹروکیمیکلز کی مینوفیکچرنگ کے عالمی مراکز کے بارے میں تیسری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا
Posted On:
27 JUL 2023 7:35PM by PIB Delhi
خزانے اورکمپنیوں سے متعلق امورکی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج نئی دہلی میں ‘‘ بھارت میں کیمیاوی اشیاء اورپیٹروکیمیکلز کی مینوفیکچرنگ کے عالمی مراکز ’’(جی سی پی ایم ایچ -2023)کے بارے میں تیسری سربراہ کانفرنس کا افتتاح کیا۔کیمیاوی اشیاء اورکھادوں کے وزیرمملکت جناب بھگونت کھوبا بھی اس موقع پرموجو د تھے ۔ ان کے علاوہ اڈیشہ سرکارکے صنعتوں ، ایم ایس ایم ای اورتوانائی کے وزیر جناب پرتاپ کیسری ، کیمیاوی اشیاء اورپیٹروکیمیکلز کے محکمے سکریٹری جناب ارون بروکا ، فکّی پیٹروکیمیکلز کمیٹی کے چیئرمین اور ایم ڈی نیز سی ای او جناب پربھ داس اور وزارت کے سینئرعہدیداران ، صنعت کے سینیئر سرکردہ افراد ، ماہرین تعلیم ، پالیسی ساز اورکیمیاوی اشیاء اورپیٹروکیمیکلز صنعت میں ابھرتے ہوئے مواقع میں دلچسپی رکھنے والےدیگرافراد بھی اس موقع پرموجودتھے ۔
کیمیاوی اشیاء اورکھادوں کی وزارت کے کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کامحکمہ ، بھارتی تجارت اور صنعتوں کے ایوان کی فیڈریشن (فکّی) کے اشتراک کے ساتھ اس چوٹی کانفرنس کا اہتمام کررہاہے ۔
اس موقع پرمحترمہ سیتارمن نے کہا کہ بھارت کے کیمیاوی اشیاءاورپیٹروکیمیکلز کے شعبے میں زبردست مواقع اورامکانات موجود ہیں اوریہ شعبہ معیشت کے دیگرشعبوں کو بھی متاثرکرتاہے ۔ اس شعبے کی اہمیت کا اندازہ اس حقیقت سے لگایاجاسکتاہے کہ یہ 80ہزار سے زیادہ کیمیاوی مصنوعات تیارکرتاہے ۔ جس میں زراعت ، بنیادی ڈھانچہ ، ٹیکسٹائلز، فارما اور پیکیجنگ وغیرہ جیسے شعبے شامل ہوتے ہیں ۔
انھوں نے یہ بھی کہاکہ بھارت سال 2047تک توانائی کے شعبے میں خود کفیل بننے اورسال 2070تک کاربن کے صفراخراج کی حصولیابی کے لئے پوری طرح تیارہے ۔ انھوں نے ماحولیات کے لئے ساز گارگرین ترقی اورکاربن کی شدت میں کمی لانے کی ضرورت کو اجاگرکیا۔ 23-2022میں کیمیکلز اورپیٹروکیمیکلز کی بڑی مصنوعات کی مشترکہ برآمدات نوارب ڈالرز کے بقدرتھیں اور اس کے ساتھ ساتھ درآمدات بھی بڑھ کر 13.33ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں ۔ ان درآمدات میں سے زیادہ تر وہ اشیاء شامل ہیں ، جنھیں بھارت کے اندرہی تیارکیاجاسکتاہے اورحکومت اس سمت میں بھی تمام ترکوششیں کررہی ہے ۔
وزیرخزانہ نے اسپیشلٹی کیمیکل کی منڈی کی جانب بھی توجہ مبذول کرائی ، جو 12فیصد سی اے جی آر ، کی شرح سے تیز ترترقی کررہی ہے ۔ اس لئے ، اسپیشلائزڈ کیمکلیز کے لئے مزیدزبردست معاونت کی ضرورت ہے ۔ یہ مارکیٹ ،ملک کی مستحکم پروسیس انجینئرنگ سے متعلق اہلیتوں ، کم لاگت میں مال کی تیاری اورمینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں اوروافرتعدادمیں افرادی قوت کی دستیابی کے سبب ابھرکرسامنے آئی ہیں ۔
جناب بھگونت کھوبا نے کہا کہ حکومت ملک میں کیمیکلز پارکس قائم کرنے کی غرض سے ریاستی سرکاروں کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے اورپلاسٹک پارکس قائم کرنے کا عمل پہلے ہی شروع ہوچکاہے ۔ حکومت عمدگی کے مراکز بھی تعمیرکررہی ہے تاکہ صنعت اورتعلیمی اداروں کو صلاحیت سازی کے فروغ کے ساتھ یکجاکیاجاسکے ۔ کیمیاوی اشیاء اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے کا مارکیٹ سائز لگ بھگ 190ارب دڈالز کے بقدرہے اوراس کے سال 2025تک 300ارب ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے ۔جب کہ سرمایہ کاری سے متعلق زبردست مواقع کے ساتھ اس شعبے کے سال 2040تک ایک ٹریلین ڈالرز تک پہنچنے کا امکان ہے ۔
اپنے خطاب میں ، جناب پرتاپ کیسری دیب نے کہاکہ ریاست میں کیمیاوی اشیاء کے شعبے میں 8فیصد کی شرح سے ترقی ہورہی ہے ۔ اور اگلے سالوں تک اس شرح نمو کے برقراررکھنے کے مقصد سے اڈیشہ کو صلاحیت میں 40فیصد نمو کرنےکی ضرورت ہوگی ۔ اڈیشہ کا صنعتی پالیسی ریزولیوشن -2022،صنعت کے لئے بہت سازگارہے اوراس میں مینوفیکچرنگ کے یونٹوں ، بجلی کی ڈیوٹی میں چھوٹ وغیرہ کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ جیسے بندوبست کئے گئے ہیں َ
سکریٹری ،جناب ارون بروکا نے کہاکہ بھارت میں پالیسی اصلاحات کے ساتھ ساتھ مانگ میں اضافے کے سبب کیمیاوی اشیاء اورپیٹروکیمیکلز کا شعبہ بہت تیزی سے ترقی کرنے کے لئے تیارہے ۔ اگربھارت موجودہ شرح سے ترقی کرتاہے تو کیمیاوی اشیاء کا شعبہ سال 2047تک بڑھ کر ایک ٹریلین امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ چارپی سی پی آئی آرس اس شعبے کی ترقی میں معاونت کررہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ مجوزہ کیمیکلزپارکس، صنعت کی تیز رفتاری سے ترقی میں بہت طویل عرصے تک مددگارثابت ہوں گے ۔
***********
(ش ح ۔ع م ۔ع آ)
U -7749
(Release ID: 1944233)
Visitor Counter : 112