وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے این ای پی 2023 کی تیسری سالگرہ کے موقع پر یو ایل ایل اے  ایس: نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کی

Posted On: 30 JUL 2023 6:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے این ای پی 2020 کی تیسری سالگرہ کے موقع پر نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں اکھل بھارتیہ شکشا سماگم 2023 کا آغاز کیا۔

اس کے تقریب کے شانہ بہ شانہ، مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بھارت منڈپم میں لوگو، نعرہ – جن جن ساکشر اور یو ایل ایل اے ایس: نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کی موبائل ایپلی کیشن لانچ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MYQP.jpg

اس موقع پر بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یو ایل ایل اے ایس موبائل ایپلی کیشن بنیادی خواندگی تک وسیع تر رسائی میں آسانی فراہم کرنے کی غرض سے تکنالوجی کی قوت کو بروئے کار لانے میں ایک غیر معمولی سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ صارف دوست اور باہم اثر اپذیر ایپلی کیشن اینڈروئڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے اور یہ این سی ای آر ٹی کے دیکشا پورٹل کے توسط سے متنوع تدریسی وسائل سے جڑنے کے لیے سیکھنے والوں کے لیے ایک ڈجیٹل گیٹ وے  کے طور پر کام کرے گی۔ انہو نے مزید کہا کہ یو ایل ایل اے ایس ایپلی کیشن کو سیکھنے والوں اور رضاکاران کے رجسٹریشن کے لیے یا تو خود رجسٹریشن کے ذریعہ یا سروے کرنے والوں کے ذریعہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیر موصوف نے اس امر کو اجاگر کیا کہ یو ایل ایل اے ایس فنکشنل خواندگی کو فروغ دینے، پیشہ وارانہ ہنرمندیوں، اور مالی خواندگی، قانونی خواندگی، ڈجیٹل خواندگی، اور شہریوں کو ملک کی تعمیر میں شامل کرنے کے لیے ان کو بااختیار بنانے پر توجہ دے گی۔ یہ بھارت میں مختلف برادریوں میں مسلسل تدریس اور معلومات ساجھا کرنے کی ثقافت کو پروان چڑھائے گی۔

یو ایل ایل اے ایس (معاشرے میں سب کے لیے تاحیات تدریس کی تفہیم) پہل قدمی ملک بھر میں تعلیم اور خواندگی  میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے لیے ایک ایک ایسے تدریسی نظام کی نشو و نما کی جائے گی جس کی ہر ایک فرد تک رسائی ہو، اور جو بنیادی خواندگی اور زندگی کی اہم ہنرمندیوں میں موجود خلاء کو ختم کرے۔ یہ پہل قدمی 15برس اور اس سے زیادہ عمر کے ایسے شہریوں میں بنیادی تعلیم، ڈجیٹل  اور مالی خواندگی اور زندگی کی اہم ہنر مندیاں پیدا کرتی ہے جو اسکول جانے کا موقع کھو چکے ہیں۔ اسے رضاکارانہ طور پر نافذ کیا جا رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C1NW.jpg

نیا لوگو اور نعرہ ’’یو ایل ایل اے ایس: نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم‘‘  مہم کے جوش و خروش کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ پہل قدمی علم کی اس روشنی کی عکاس ہے جو ملک کے  کونے کونے میں پھیل رہی ہے، تعلیم کی قوت کے ساتھ شہریوں کو بااختیار بنا رہی ہے، اور ہر ایک فرد کے اندر تجسس اور سیکھنے کا جذبہ جاگزیں کرکے جن جن کو ساکشر  بنا رہی ہے۔

یہ اسکیم رضاکاران کو تعمیر ملک کے لیے فرض یا کرتویہ بودھ کے طور پر اسکیم میں شامل  ہونے کے لیے ترغیب فراہم کرے گی  اور طلبا رضاکاران کو اسکولوں/یونیورسٹی میں کریڈٹس کے ذریعہ مراعات فراہم کرے گی اور اسناد، توصیفی مراسلوں، عزت افزائی کے ذریعہ ان کی ستائش کی جائے گی۔

یو ایل ایل اے ایس: نو بھارت ساکشرتا کاریہ کرم کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور یا آئی او ایس ایپ اسٹور سے موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7744



(Release ID: 1944200) Visitor Counter : 108