بجلی کی وزارت

حکومت نے اکاؤنٹنگ، رپورٹنگ، بلنگ اور ریاستوں کے ذریعہ تقسیم کار کمپنیوں کو سبسڈی کی ادائیگی کے عمل کو ہموار کر کے ڈسکامس کی مالی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کیے ہیں


ریاستی کمیشنوں کے ذریعہ حقیقی  استعمال شدہ توانائی کے مطابق سبسڈی کے حساب کتاب اور ادائیگی کو یقینی بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے

پاور سیکٹر کے مالیاتی استحکام کے لیے وسیع فریم ورک  کی تجویز  پیش کی گئی ہے

مرکزی حکومت نے اے ٹی اینڈ سی  نقصان کی رفتار، نقصانات اور منافع کی تقسیم، اس طرح کے راستے سے انحراف کے لیے، بجلی کی خریداری اور اثاثوں کی ترقی کے ساتھ ساتھ مناسب حساب کتاب کے لیے قوانین کی   تجویز  پیش کی ہے

Posted On: 30 JUL 2023 1:06PM by PIB Delhi

حکومت نے  ڈسکام کی مالی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اضافی اقدامات کی ہیں ،جس میں اکاؤنٹنگ، رپورٹنگ، بلنگ اور ریاستوں کے ذریعہ تقسیم کار کمپنیوں کو سبسڈی کی ادائیگی کے عمل کو ہموار کیا گیا ہے۔ یہ اقدامات اس شعبے کی پائیداری کے لیے ایک فریم ورک کی ضرورت کے تناظر میں کیے گئے ہیں اور حقیقت یہ ہے  کہ غلط اور غیر شفاف اکاؤنٹنگ کے ساتھ ساتھ ریاستوں کی جانب سے اعلان کردہ سبسڈی کی عدم ادائیگی یا تاخیر سے ادائیگی ڈسکام کی  مالی پریشانی کی ایک وجہ ہے۔ وزارت بجلی نے 26 جولائی، 23 کو قوانین کا نوٹی فیکشن جاری کیا۔

ان قوانین میں یہ اختیار دیے گئے ہیں کہ تقسیم کا  لائسنس حاصل کرنے والوں  کے ذریعہ ایک سہ ماہی رپورٹ متعلقہ سہ ماہی کی آخری تاریخ سے تیس دنوں کے اندر جمع کرائی جائے گی  اور ریاستی کمیشن اس رپورٹ کی جانچ کرے گا، اور اسے سہ ماہی رپورٹ جمع کرنے کے تیس دنوں کے اندر جاری کرے گا۔ یہ رپورٹ دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ سبسڈی والے زمروں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی توانائی کے حسابات کی بنیاد پر سبسڈی کے مطالبات میں اضافے سے متعلق نتائج کا احاطہ کرے گی؛  اور ریاستی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ ان زمروں کو قابل ادائیگی سبسڈی اور ایکٹ کے سیکشن 65 کے مطابق سبسڈی کی اصل ادائیگی کی جائے گی۔

یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ اگر سبسڈی کا حساب کتاب اور سبسڈی کے لیے بلوں میں اضافہ ایکٹ یا قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں پایا جاتا ہے تو ریاستی کمیشن ایکٹ کی دفعات کے مطابق عدم تعمیل کے ذمہ داروں کے خلاف مناسب کارروائی کرے گا۔

پائیداری کے فریم ورک کے تحت، مجموعی تکنیکی اور تجارتی (اے ٹی اینڈ سی)نقصان کو کم کرنے کے لیے ایک قطعی اور معقول ہدف کا تعین کرنے کے لیے، یہ تجویز دی گئی ہے کہ متعلقہ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ اتفاق کردہ اور کسی بھی قومی اسکیم یا پروگرام کے تحت مرکزی حکومت کے ذریعہ منظور شدہ  طریقہ کار کے مطابق، یا دوسری صورت میں اے ٹی اینڈ سی نقصان میں کمی کی رفتار کو ریاستی کمیشنوں  کے ذریعہ ٹیرف کے تعین کے لیے  منظور کیا جائے گا۔ اس کے مطابق، تقسیم کے لائسنس دہندگان کے لیے وصولی اور بلنگ کی کارکردگی دونوں کے لیے رفتار کا تعین ریاستی کمیشن کو کرنا ہوگا۔

ڈسٹری بیوشن لائسنس حاصل کرنے والوں  کے ذریعہ بجلی کی تقسیم میں ہونے والے مکمل اخراجات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیے، یہ تجویز  پیش کی گئی ہے کہ ٹیرف کی منظوری کے دوران، شفاف طریقے سے کی جانے والی بجلی کی خریداری کے تمام محتاط اخراجات کو مدنظر رکھا جائے گا۔ اسی طرح ڈسٹری بیوشن لائسنس حاصل کرنے والوں کے ذریعہ تقسیم کے نظام کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے تمام محتاط اخراجات کا حساب مقررہ شرائط کی تکمیل سے مشروط کیا جائے گا۔

یہ گنجائش  بھی فراہم  کی گئی ہے کہ منظور شدہ اے ٹی اینڈ سی نقصان میں کمی کی رفتار سے انحراف کی وجہ سے ڈسٹری بیوشن لائسنس  حاصل کرنے والوں کو ہونے والے فوائد یا نقصانات تقسیم کرنے والے لائسنس یافتہ اور صارفین کے درمیان تقسیم کر دیے جائیں گے۔

ڈسٹری بیوشن سسٹم کے آپریشن اور دیکھ بھال کے معیارات قائم کرنے کے لیے سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی کو ہدایات جاری کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

حصص سے متعلق معقول واپسی (آر او ای)اس شعبے میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے درکار اہم عوامل میں سے ایک ہے۔ ضابطے کے مطابق ریاستی کمیشن کے  ذریعہ آر او ای کو متعلقہ مدت کے لیے سی ای آر سی کے ٹیرف ضوابط میں متعین کردہ آر او ای کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس میں تقسیم کے عمل میں شامل خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب ترمیم کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

7739



(Release ID: 1944144) Visitor Counter : 90