زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
خوردنی تیل - آئل پام کے تحت آئل پام کی کاشت کے لیے میگا پلانٹیشن قومی مشن ڈرائیو کا انعقاد پورے بھارت میں جولائی اور اگست 2023 کے دوران کیا جا رہا ہے
ریاستی حکومتیں آئل پام پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر تقریباً 7750 ہیکٹر کے رقبے پر مشتمل آئل پام کی کاشت کے لیے میگا پلانٹیشن مہم میں حصہ لے رہی ہیں
Posted On:
30 JUL 2023 12:41PM by PIB Delhi
آئل پام کے پیداواری رقبہ کو 10 لاکھ ہیکٹر تک بڑھانے اور 26-2025 تک خام پام تیل کی پیداوار کو 11.20 لاکھ ٹن تک بڑھانے کے مقصد کے ساتھ، حکومت ہند نے اگست 2021 میں خوردنی تیل کے لیے قومی مشن - آئل پام کا آغاز کیا۔ خوردنی تیل کی پیداوار میں نمایاں اضافہ کے علاوہ، مشن درآمدتی بوجھ کو کم کرکے بھارت کو کامیابی سے ’آتم نربھر بھارت‘کی طرف لے جا رہا ہے۔ مشن کے تحت، ریاستی حکومتوں نے آئل پام پروسیسنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر 25 جولائی 2023 سے ایک میگا آئل پام پلانٹیشن مہم شروع کی ہے تاکہ ملک میں آئل پام کی کاشت میں مزید اضافہ کیا جا سکے۔ تین بڑی آئل پام پروسیسنگ کمپنیاں، یعنی پتنجلی فوڈ پرائیویٹ لمیٹڈ، گودریج ایگروویٹ ، اور 3-ایف اپنے متعلقہ ریاستوں میں رقبے کی ریکارڈ توسیع کے لیے کسانوں کے ساتھ سرگرم ہے ۔
میگا پلانٹیشن مہم 25 جولائی 2023 کو شروع ہوئی تھی جو 12 اگست 2023 تک جاری رہے گی۔ آئل پام والی بڑی ریاستیں، یعنی آندھرا پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو، اڈیشہ، کرناٹک، گوا، آسام، تریپورہ، ناگالینڈ، میزورم، اور اروناچل پردیش اس اقدام میں حصہ لیں گے۔
یہ مہم 25 جولائی 2023 کو باقی بھارت (آر او آئی ) ریاستوں یعنی آندھرا پردیش، تلنگانہ، تملناڈو، اڈیشہ، گوا، کرناٹک میں شروع ہوئی اور 08.08.2023 تک جاری رہے گی اور تقریباً 7000 ہیکٹر کے رقبے پر محیط ہوگی۔ جس کا رقبہ 6500 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ اس میں آندھرپردیش اور تلنگانہ کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
شمال مشرقی علاقہ (این ای آر) کی ریاستوں آسام، اروناچل پردیش، تریپورہ، میزورم اور ناگالینڈ میں، یہ مہم 27 جولائی 2023 کو 19 اضلاع میں شروع ہوئی تھی جو 12 اگست 2023 تک جاری رہے گی، جس میں 750 ہیکٹر سے زیادہ رقبے کا احاطہ کیا گیا ہے۔
آسام سرکار کا 27 جولائی 2023 سے 5 اگست 2023 تک کی میگاپلانٹیشن مہم کے دوران 8 ضلعوں کے 75 ہیکٹر سے زیادہ رقبے کو شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ریاست کےلیے اس مہم میں حصہ لینے والی کمپنیاں گودریج ایگروویٹ لمیٹڈ، پتنجلی فوڈس پرائیویٹ لمیٹڈ، 3 -ایف آئل پام لمیٹڈ اور کے ای کلٹی ویشن ہیں۔
اروناچل پردیش سرکار کا منصوبہ ہے کہ وہ تقریباً 700 ہیکٹر کے رقبے کو شامل کرے گی۔ 29 جولائی 2023 سے 12 اگست 2023 تک اس مہم کے دوران 6 ضلعوں میں ریاست کے لیے اس مہم میں حصہ لینے والی کمپنیاں 3 ایف پرائیویٹ لمیٹڈ اور پتنجلی فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ ہیں۔
تصویر: 28 جولائی، کیچار، آسام
************
ش ح۔ا س ۔ ت ح
(U: 7738)
(Release ID: 1944141)
Visitor Counter : 121