ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
شیروں کا کل ہند تخمینہ -2022: تفصیلی رپورٹ کا اجراء
عالمی ٹائیگر ڈے، جامع ٹائیگر رپورٹ کا اجراء - کاربیٹ ٹائیگر ریزرو میں
Posted On:
29 JUL 2023 2:30PM by PIB Delhi
1973 میں، حکومت ہند نے ایک پرجوش، مکمل تحفظ کا منصوبہ، پروجیکٹ ٹائیگر کا آغاز کیا ، جس کا مقصد ملک کی شیروں کی آبادی کی حفاظت اور حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہے۔ پچھلے پچاس سالوں میں، اس پروجیکٹ ٹائیگر نے شیروں کے تحفظ میں اہم پیش رفت کے ساتھ قابل ستائش کامیابی حاصل کی ہے ۔ ابتدائی طور پر 18,278 کلومیٹر پر محیط نو شیروں کے ریزرو کا احاطہ کرتے ہوئے، یہ منصوبہ 75,796 کلومیٹرمیں پھیلے ہوئے 53 ریزرو کے ساتھ ایک قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے، جو مؤثر طریقے سے ہندوستان کے کل اراضی کے 2.3 فیصد پر محیط ہے۔ ہندوستان اس وقت دنیا کی جنگلی شیروں کی تقریباً 75 فیصد آبادی کو پناہ دیتا ہے۔
1970 کی دہائی میں شیروں کے تحفظ کا پہلا مرحلہ جنگلی حیات کے تحفظ کے ایکٹ کو نافذ کرنے اور شیروں اور استوائی جنگلات کے لیے محفوظ علاقوں کے قیام پر مرکوز تھا۔ تاہم، 1980 کی دہائی میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی شکار کی وجہ سے کمی دیکھی گئی۔ اس کے جواب میں، حکومت نے 2005 میں دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جس میں منظر نامے کی سطح کا نقطہ نظر، کمیونٹی کی شمولیت اور تعاون، سخت قانون نافذ کرنے والے عمل کا نفاذ ، اور شیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سائنسی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ اس نقطہ نظر سے نہ صرف شیروں کی آبادی میں اضافہ ہوا، بلکہ اس کے کئی اہم نتائج بھی سامنے آئے جن میں انوولیٹ کریٹیکل کور اور بفر ایریاز کا تعین، نئے شیروں کے ریزرو کی شناخت، اور شیروں کے مناظر اور راہداریوں کی شناخت شامل ہے۔
نگرانی کے عمل نے جنگلات کے عملے میں سائنسی سوچ کو ابھارا اور ٹیکنالوجی کے استعمال نے ڈیٹا اکٹھا کرنے اور تجزیہ کرنے کی شفافیت کو یقینی بنایا۔ ہندوستان نے حیاتیاتی جغرافیہ اور باہم ربط کی بنیاد پر شیروں کے رہائش گاہوں کو پانچ بڑے مناظر میں درجہ بندی کی، جس سے ماحولیاتی اور انتظام پر مبنی موثر حکمت عملیوں کو قابل بنایا جا سکے۔
شیروں کی موجودگی کے مقامی نمونوں میں نمایاں تبدیلیوں اور 2018 میں 2461 سے 2022 میں 3080 تک شیروں کے دیکھنے میں منفرد اضافے کے ساتھ، اب شیروں کی 3/4سے زیادہ آبادی محفوظ علاقوں میں پائی جاتی ہے۔
9 اپریل، 2022 کو، میسرو میں پروجیکٹ ٹائیگر کے 50 سال مکمل ہونے کی تقریب کے دوران، عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شیر کی کم از کم آبادی 3167 کا اعلان کیا، جو کہ کیمرے میں بند کیے گئے علاقے کی آبادی کا تخمینہ ہے۔ اب، وائلڈ لائف انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ کیمر ے میں بند اور کیمرے کے باہرشیروں کی موجودگی والے علاقوں سے حاصل اعداد و شمار کا مزید تجزیہ کیا گیا، جس کے مطابق، شیروں کی آبادی کی بالائی حد 3925 اور اوسط تعداد 3682 ہے،جو 6.1فیصد سالانہ کی قابل ستائش شرح نمو کی عکاسی کرتا ہے۔
وسطی ہندوستان اور شیوالک پہاڑیوں اور گنگا کے میدانی علاقوں میں شیروں کی آبادی میں خاص طور پر مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور مہاراشٹرا کی ریاستوں میں قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا۔تاہم، بعض علاقوں، جیسے مغربی گھاٹ میں مقامی طور پر کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے، جس سے ہدف کی نگرانی اور تحفظ کی کوششوں کی ضرورت پڑی۔
میزورم، ناگالینڈ، جھارکھنڈ، گوا، چھتیس گڑھ اور اروناچل پردیش سمیت کچھ ریاستوں نے شیروں کی چھوٹی آبادی کے ساتھ پریشان کن رجحانات کی اطلاع دی ہے۔شیروں کی سب سے زیادہ آبادی 785 مدھیہ پردیش میں ہے، اس کے بعد کرناٹک (563) اور اتراکھنڈ (560) اور مہاراشٹر (444) ہیں۔
ٹائیگر ریزرو کے اندر شیروں کی کثرت سب سے زیادہ کاربیٹ (260) میں ہے، اس کے بعد باندی پور (150)، ناگرہول (141)، بندھو گڑھ (135)، ددھوا (135)، مڈوملائی (114)، کانہا (105)، کازی رنگا (104) ہیں۔ ، سندربن (100)، تاڈوبا (97)، ستھیامنگلم (85)، اور پینچ-ایم پی (77) میں ہے۔
شیروں کے مختلف ریزرو میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جبکہ دیگر کو چیلنجوں کا سامنا ہے۔ شیروں کے تقریباً 35فیصد ریزرو میں فوری طور پر تحفظ کے بہتر اقدامات، رہائش گاہ کی بحالی، غیر منقولہ اضافہ، اور اس کے بعد شیروں کی دوبارہ آمد کی ضرورت ہے۔
ماحولیاتی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے، ماحول دوست ترقی کے ایجنڈے کو مضبوطی سے جاری رکھنے، کان کنی کے اثرات کو کم کرنے، اور کان کنی کے مقامات کی بحالی کی ضرورت ہے۔ مزید برآں، محفوظ علاقے کے انتظام کو مضبوط بنانا، غیر قانونی شکار کے خلاف اقدامات کو تیز کرنا، سائنسی سوچ اور ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کرنا، اور انسانی وائلڈ لائف کے تنازعہ کو حل کرنا ملک میں شیروں کی آبادی کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات ہیں۔
ہندوستان کے پروجیکٹ ٹائیگر نے پچھلی پانچ دہائیوں میں شیروں کے تحفظ میں زبردست پیش رفت کی ہے، لیکن غیر قانونی شکار جیسے چیلنج اب بھی شیروں کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ شیروں کی رہائش گاہوں اور راہداریوں کے تحفظ کے لیے مسلسل کوششیں ہندوستان کے شیروں کے مستقبل اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کے ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانے کے لیے اہم ہیں۔
آج 29 جولائی 2023 کو کاربیٹ ٹائیگر ریزرو میں منعقد کیے جانے والے عالمی ٹائیگر ڈے کے موقع پر، مرکزی وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کے ذریعہ ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی۔ اس پروگرام میں ٹائیگر رینج والی ریاستوں،وزارت ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی نیز این ٹی سی اے کے افسران کے علاوہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اور سیاحت جناب اجے بھٹ نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
7731
(Release ID: 1944133)
Visitor Counter : 268