الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایس ای ایم آئی کا مقصد انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (آئی ایس ایم) کو حمایت فراہم کرنا ہے

Posted On: 29 JUL 2023 7:15PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی) ، بنگلورو میں واقع سینٹر فار نینو سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی این ایس ای) اور ایل اے ایم ریسرچ انڈیا کے مابین آج گاندھی نگر میں جاری سیمی کون انڈیا میں مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کے باہم تبادلے کا اعلان کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SEMIIntent(1)8ER0.jpeg

ایس ای ایم آئی نے آج بھارت میں ایک متحرک سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ اور ڈیزائن ماحولیاتی نظام بنانے میں انڈیا سیمی کنڈکٹر (آئی ایس ایم) کی حمات فراہم کرانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ یہ تعاون آئی ایس ایم کے سیمی کون انڈیا کے دو ایڈیشنوں کے کامیاب نفاذ پر استوار ہوگا اور ایس ای ایم آئی کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام میں اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لانے کی روایت کو جاری رکھے گا۔ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی عرضداشت تیار ہو رہی ہے۔

یہ اعلان ہنرمندی ترقیات اور صنعت کاری اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر، ایم ای آئی ٹی وائی کے سکریٹری جناب الکیش کما ر شرما، ایس ای ایم آئی کے صدر جناب اجیت منوچا اور حکومت اور صنعتوں کے سینئر افسران کی موجودگی میں کیا گیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7725


(Release ID: 1944054) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Marathi