سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ بیمایوں كا جلد پتہ لگانا ٹائپ 2 ذیابیطس اور طرز زندگی کے بہت سے دیگر عوارض پر قابو پانے نیز پستان کے سرطان سمیت کئی کینسروں کےعلاج کی کلید ہے


ڈاکٹر جتیندر سنگھ ’’دا ویك كنیكٹ‘‘ تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا عنوان تھا ’’ہندوستانی خواتین میں  پستان كے سرطان کی نگہداشت میں توسیع‘‘

ملک بھر میں صحت كت مراكز جیسے پستان كے سرطان کے خصوصی شفا خانے قاءم كرنے کے خیال کی تائید کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آیوشمان بھارت اب تک دنیا کی بہترین ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے اور اس کے تحت کسی بھی قسم کے کینسر کا علاج كرایا کیا جاسکتا ہے

سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت سی ایس آءی آر لیبز ہندوستان کی کینسر کی تحقیق کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔  لکھنؤ میں سنٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہائی ویلیو جنرک ادویات سامنے لانے میں رہنمائی کر رہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 29 JUL 2023 5:10PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جو قومی سطح پر معروف طبی پیشہ ور اور ذیابیطس کے ماہر بھی ہیں، آج یہاں کہا کہ بیمایوں كا جلد پتہ لگانا ٹائپ 2 ذیابیطس اور طرز زندگی کے بہت سے دیگر عوارض پر قابو پانے نیز پستان کے سرطان سمیت کئی کینسروں کےعلاج کی کلید ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ جلد تشخیص اور ملک میں دستیاب کامیاب علاج تک آسان رسائی کے ذریعہ ہندوستان ابتدائی مراحل میں ہی پستان کے سرطان كو شكست دے سکتا ہے۔

یہاں ’’ہندوستانی خواتین کے لیے پستان کے سرطان کی نگہداشت میں توسیع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ ’’دا ویک کنیکٹ‘‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے صحت پر ضمیمہ  شاءع كرنے پر ’’دی ویک‘‘ کی تعریف کی۔ یہ ضمیمہ 15 سال سے زیادہ عرصے سے چھپ رہا ہے۔ انہوں نے کہا كہ یہ ملیالہ منورما گروپ کی روایت اور وراثت کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صحت، نوجوانوں اور خواتین پر توجہ دینا پستان كے سرطان سے نمٹنے کے رُخ پر بہترین كوشش ہے جو دنیا بھر اور ہندوستان میں خواتین میں سب سے زیادہ عام بیماری ہے۔ انہوں نے کہا كہ پستان كے سرطان کی تحقیق میں بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے جس نے اس کے مالیکیولر لینڈ اسکیپ اور ٹیومر کی نسبت کو بہتر طور پر سمجھنے میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے مثال كے ساتھ مزید کہا کہ ترتیب دینے کی کوششوں سے پستان كے سرطان میں ملوث بنیادی ڈرائیور محركات کی وضاحت کرنے میں مدد کی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ سائنس اور ٹکنالوجی کی وزارت کے تحت چی ایس آءی آر لیبز ہندوستان کی کینسر کی تحقیق کی کوششوں میں سب سے آگے ہیں۔ علاوہ ازیں لکھنؤ میں سنٹرل ڈرگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ كم لاگت والی  مصنوعی طریقے كی ہائی ویلیو جنرک ادویات تیار کرنے میں سب سے آگے ہے۔ یہ ادویات نان انفرنجنگ  طور سے تیار كی جارہی ہیں۔ جو طبی اعتبار سے تصدیق شدہ کینسر كے لیے ہیں۔

اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ ہندوستان میں 2020 میں پستان كے سرطان سے 37.2 فیصد خواتین کی موت ہوئی۔ ایشیائی شرح 34 فیصد تھی جبکہ عالمی اوسط 30 فیصد۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں پستان كے سرطان سے اموات کی اونچی شرح کی وجہ  دیر سے تشخیص سے ہو سکتی ہے۔ اس کا بنیادی سبب مناسب آگاہی کی کمی اور خطرے میں پڑنے والی آبادی کے لیے اسکریننگ کی عدم موجودگی ہے۔

وزیر موصوف نے كہا كہ بہر حال امید قائم ہے کیونکہ پستان كا سرطان انتہائی قابل تدارک و علاج ہے۔ جتنی جلدی اس کا پتہ چل جائے گا اتنا مؤثر علاج اور بقا کےاتنے ہی امکانات  بہتر ہوں گے۔ انہوں نے کہا كہ تحقیق نے پستان كے سرطان کی تشخیص اور علاج میں خاطر خواہ پیش رفت ہوءی ہے جو پیچیدگیوں اور ذیلی اثرات میں كمی کو یقینی اور آنے والے سالوں میں پستان كے سرطان کے مریضوں کی زندگیوں کو بہتر بناتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر خوشی ظاہر كی کہ پہلے جہاں مریضوں کا علاج سرجری کے علاوہ صرف کیموتھراپی اور ریڈی ایشن سے کیا جاتا تھا اب اس علاج کے بہت سی صورتیں دستیاب ہیں۔ منھ سے كھلانے والی دوائیں سامنے آ گءی ہیں جیسے روك تھام كی دوا سی ڈی كے4/6 جو ہارمون پوزیٹیو  میٹاسٹیٹك بریسٹ كینسر دوا ہے۔ سِپلا جیسی ہندوستانی کمپنیاں ہندوستان میں پیلبوسیكلیب (منھ سے كھلانے والی  ڈی كے4/6 ) کا ایک عام ورژن متعارف کروا رہی ہیں، جس کی لاگت 5000 روپے ماہانہ سے کم ہے اور مریضوں کی ایک بڑی تعداد اس تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ اس طرح مزید ہندوستانی جنرک دوائیں متعارف کرانے سے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو فیض پہنچانے میں مدد ملے گی۔

صحت کے مراکز جیسے ملک بھر میں پستان كے سرطان کے خصوصی کلینک کے خیال کی تائید کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آیوشمان بھارت اب تک دنیا کی بہترین صحت بیمہ اسکیم ہے اور اس کے تصور کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر بندھتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ممکنہ طور پر دنیا کی واحد ہیلتھ انشورنس اسکیم ہے جو پہلے سے موجود بیماری كا احاطہ کرتی ہے۔ مثلاً  اگر آج کسی شخص کو کینسر یہاں تک کہ پستان كے سرطان کا پتہ چلتا ہے تو علاج کی خاطر مالی امداد حاصل کرنے کے لیے بیمہ کرا سكتا ہے۔

******

U.No:7718

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1944022) Visitor Counter : 118