الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
بھارت نے انڈیا اسٹیک میں شراکت داری کےلیے پپوا نیو گنی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
28 JUL 2023 8:54PM by PIB Delhi
الیکٹرانک اور آئی ٹی کی وزارت ( ایم ای آئی ٹی وائی ) کے ذریعے پہلی عالمی ڈی پی آئی کانفرنس 12-13 جون ، 2023 ء کو مہاراشٹر کے پونے میں منعقد کی گئی ۔ اس کانفرنس میں 250 سے زائد مندوبین نے ذاتی طور پر شرکت کی، جن میں سے 50 ممالک کے تقریباً 150 غیر ملکی مندوبین شامل ہوئے ۔ تقریباً 2000 سے زائد افراد نے ورچوئل طور پر کانفرنس میں شرکت کی۔
کانفرنس کی پیروی کے طور پر بھارت کی ایم ای آئی ٹی وائی اور پپوا نیو گنی کی اطلاعات و مواصلات ٹیکنا لوجی کی وزارت ( ایم آئی سی ٹی ) نے انڈیا اسٹیک نے ، جو آبادی کے پیمانے پر کامیاب ڈیجیٹل سولوشن نافذ کرتا ہے ، آج نئی دلّی میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ۔
مفاہمت نامے پر دستخط کی تقریب میں، بھارت کی جانب سے ایم ای آئی ٹی وائی کے قومی ای حکمرانی ڈویژن کے صدر اور سی ای او جناب ابھشیک سنگھ نے قیادت کی ۔ ان کے ہمراہ ایم ای آئی ٹی وائی کے جوائنٹ سکریٹری جناب سشیل پال اور امور خارجہ کی وزارت اور قومی ای حکمرانی ڈویژن کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایم آئی سی ٹی کے سکریٹری جناب اسٹیون ماتا ناہو نے حکومتِ پپوا نیو گنی کی جانب سے قیادت کی۔ ان کے ہمراہ نیشنل آئی سی ٹی اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین جناب نوئل کولن اویرووینگ موبیہا، جناب جوزف ایلیڈونا اور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔ پپوا نیو گنی ہائی کمیشن میں ہائی کمشنر جناب پاؤلیاس کورنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر، ڈیجیٹل شناخت، ڈیجیٹل ادائیگی، ڈاٹا ایکسچینج، ڈاٹا حکمرانی اور ڈاٹا تحفظ پالیسیوں، انٹرنیٹ اور موبائل کنیکٹیویٹی وغیرہ جیسے اہم ڈیجیٹل تبدیلی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا اور اس کے نتیجے میں آبادی کے پیمانے پر ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر اور تبدیلی کے پلیٹ فارمز/پروجیکٹس کے اشتراک اور نفاذ میں مدد ملے گی تاکہ زندگی گزارنے میں آسانی اور حکمرانی میں کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنایا جا سکے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7705
(Release ID: 1943938)
Visitor Counter : 132