کارپوریٹ امور کی وزارتت
آئی آئی سی اے نے آئی آئی سی اے مستند ای ایس جی پروفیشنل: امپیکٹ لیڈر پروگرام کے تحت ای ایس جی امپیکٹ کے اعلیٰ لیڈروں کے ساتھ ورک شاپ کا انعقاد کیا
Posted On:
29 JUL 2023 9:49AM by PIB Delhi
اسکول آف بزنس انوائرمنٹ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرز ( آئی آئی سی اے ) نے کل مانیسر میں آئی ایم ٹی کے اپنے کیمپس میں ملک کے مختلف حصوں سے نمائندگی کرنے والے ای ایس جی امپیکٹ لیڈروں کے ساتھ 2 روزہ ورک شاپ مکمل کی ۔ حکومتِ ہند کے پبلک انٹر پرائزز سلیکشن بورڈ ( پی ای ایس بی ) کے رکن جناب امرجیت سنہا نے بدلتے ہوئے عالمی کارپوریٹ کے منظر نامے میں ای ایس جی کی مطابقت اور ایک امپیکٹ لیڈر بننے کے لیے ضروری قائدانہ صلاحیتوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ای ایس جی کے ڈومین میں امپیکٹ لیڈرز کی ضرورت پر زور دیا اور مندوبین کو ای ایس جی ماحولیاتی نظام میں اپنے متنوع کردار میں رہنمائی کرنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے پروگرام کے فاؤنڈیشن بیچ کی کامیاب تکمیل پر آئی آئی سی اے کی ستائش کی۔
اختتامی خطاب میں ، آئی آئی سی اے کے ڈی جی اور سی ای او جناب پروین کمار نے بتایا کہ’آئی آئی سی اے کے مستند ای ایس جی پروفیشنل: امپیکٹ لیڈر پروگرام‘ کو انڈسٹری کی جانب سے کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے ’نیشنل ایسوسی ایشن آف امپیکٹ لیڈرز‘ ( این اے آئی ایل ) کی اہمیت اور بروقت تشکیل کو اجاگر کیا ، جو صرف آئی آئی سی اے سے تصدیق شدہ ای ایس جی پروفیشنلز کے لیے رکنیت پر مبنی ایسوسی ایشن ہے ۔
ایکس ایل آر آئی جمشید پور کے پروفیسر رگھو ٹاٹا نے عالمی کارپوریٹ برادری کو در پیش ماحولیاتی چیلنجوں اور ارضیاتی حدود کو اجاگر کرتے ہوئے اور اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ کس طرح کارپوریٹ کی امنگوں کو ، ان حدود کے اندر رہتے ہوئے ، ان چیلنجوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے ، اجلاس کے لیے ایک پُر جوش قیادت فراہم کی ۔
نیشنل انویسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ کے نیشنل ای ایس جی ہیڈ جناب اشوک ایمانی نے ای ایس جی سرمایہ کاری پر اجتماع کو معلومات فراہم کیں اور مندوبین کو ای ایس جی سرمایہ کاروں کا تناظر پیش کیا ۔
آئی آئی سی اے کے ایڈجنکٹ فیکلٹی رکن جناب شنکر وینکٹیشورن نے کاروباری حکمت عملی میں پائیداری پر زور دیا اور مادی خطرے کی نشاندہی کرنےاور کے پی آئی کو تیار کرنے کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی ۔
شنیڈر الیکٹرک کے سسٹین ایبل پروکیورمنٹ ڈائریکٹر (گلوبل) جناب کنشک نیگی نے ای ایس جی میں ’’ ایس ‘‘ پر توجہ مرکوز کی اور انہوں نے کاروباری کارروائیوں اور عمل میں انسانی حقوق کے احترام کو مربوط کرنے کے لیے امپیکٹ پر مرکوز قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یونیکس کنسلٹیک انک کارپوریشن کی شراکت دار اور ای ایس جی عالمی ہیڈ محترمہ انو چودھری نے کلائمیٹ رِسک اور اکا ؤنٹنگ کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالی ، جس سے اجتماع کو آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق خطرات کو کم کرنے کے لیے جی ایچ جی کی انوینٹری کی اہمیت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے میں مدد ملی ۔
ایم ڈی آئی کے پروفیسر ، پروفیسر روپا منجری سنہا رے نے بھی ایس ڈی جیز کے بارے میں شرکاء سے خطاب کیا ۔
آئی آئی سی اے کے اسکول آف بزنس انوائرمنٹ کے سربراہ پروفیسر گریما دادِھچ نے آج کی تیزی سے بدلتی ہوئی معیشت میں ای ایس جی پروفیشنلز کی اہمیت اور مطابقت کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے پروگرام کے لیے اپنائے گئے منفرد تدریسی طریقہ ٔکار کا جائزہ پیش کیا ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کا افتتاح گزشتہ سال دسمبر میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے کیا تھا۔ اس تقریب میں چالیس سینئر کارپوریٹ حکام اور آئی آئی سی اے کے تربیت یافتہ پیشہ ور افراد نے شرکت کی ، جو تصدیق شدہ ای ایس جی امپیکٹ لیڈرز بننے کے لیے تیار ہیں۔
آئی آئی سی اے کے بارے میں:
آئی آئی سی اے حکومتِ ہند کا کارپوریٹ امور کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے ، جو ملک میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر کارپوریٹ امور کے مخصوص شعبوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ سرکاری کارپوریٹ اور دیگر فریقین کو کارپوریٹ کی ترقی، اصلاحات اور ضوابط مرتب کرنے کی خاطر پالیسی وکالت، تحقیق اور صلاحیت سازی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7701
(Release ID: 1943910)
Visitor Counter : 135