کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اہم ہے اور مستقبل میں ترقی کا ایک کلیدی محرک ہے:مرکزی وزیر تجارت اور صنعت جناب پیوش گوئل


جناب گوئل نے ہندوستان کے اختراعی ماحولیاتی نظام اور روزگار پیدا کرنے میں کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت کے تعاون کی تعریف کی

گلوبل کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز مینوفیکچرنگ ہبز 2023 سمٹ، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز انڈسٹری میں ایف ٹی اے کے طریقے تلاش کرنے کے لیے فورم فراہم کرتے ہیں:جناب گوئل

جناب گوئل نے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور پائیدار حل تلاش کرنے کے عزم کے لیے تمام حصص داروں کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی

Posted On: 28 JUL 2023 12:45PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ مستقبل میں یہ ترقی کا ایک کلیدی محرک بن کر رہے گی۔ انڈیا: گلوبل کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز مینوفیکچرنگ ہبز(جی سی پی ایم ایچ2023) کے تیسرے ایڈیشن سمٹ میں بطور مہمان خصوصی، ایف ٹی اے-کنکٹنگ دی ورلڈ-وسودھیو کٹمبکم-ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل، سیشن سے دہلی میں خطاب کرتے ہوئے کل جناب گوئل نے ہندوستان کی معیشت، اختراعی ماحولیاتی نظام اور روزگار پیدا کرنے میں کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت کے تعاون کی تعریف کی۔

وزیر نے کہا کہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے)برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اجتماعی طور پر متعدد شعبوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جی سی پی ایم ایچ2023 سمٹ ان طریقوں کو تلاش کرنے کے لیے ایک فورم کے طور پر کام کرتا ہے جس میں ایف ٹی اے  کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کی صنعت میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون کو آسان بنا سکتا ہے۔

جناب گوئل نے صنعت کے رہنماؤں، پالیسی سازوں اور ماہرین کو اس اہم شعبے کی مسابقت اور پائیداری کو بڑھانے کے لیے ایف ٹی اے سے فائدہ اٹھانے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کی خاطرجی سی پی ایم ایچ2023 کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ایف ٹی اے ہندوستان کی کیمیائی اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور نئے انفرااسٹرکچر کی ترقی ہو گی،جس سے صنعت کی دنیا کے ساتھ جڑنے کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

جناب پیوش گوئل نے ترقی یافتہ قوم بننے کے ہمارے مقصد میں پائیداری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آنے والی نسل کے لیے ایک پائیدار ہندوستان کی تشکیل موجودہ نسل کے لیے کتنا ضروری ہے۔ وزیر موصوف نے پائیدار طریقوں کو فروغ دینے اور پائیدار حل تلاش کرنے کے عزم کے لیے تمام  حصص داروں کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ بہترین طریقوں کا اشتراک اور تعاون کو فروغ دینا بلاشبہ کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعتوں میں مزید پائیدار اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرے گا۔ جناب گوئل نے موجودہ نسل پر زور دیا کہ وہ آنے والی نسلوں کے تئیں فرض شناسی اور عزم کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’’ہم سب کو اگلی نسل کے لیے کرۂ ارض وراثت میں ملا ہے۔‘‘

************

ش ح۔ م م۔ن ع

(U: 7660)


(Release ID: 1943588) Visitor Counter : 127