ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنسدانوں کی مشترکہ مہم کا کامیاب اختتام-کولمبو سیکورٹی کنکلیو

Posted On: 28 JUL 2023 10:56AM by PIB Delhi

بھارت، بنگلہ دیش اور موریشش کے سمندر سےمتعلق سائنسدانوں کی ایک مشترکہ مہم 24 جولائی 2023 کوکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اس کااہتمام انڈین نیشنل سینٹرفار اوشن انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) کولمبو سیکورٹی کنکلیو کے علاقائی فریم ورک کے تحت ارضیاتی سائنسز کی وزارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔ اس مہم  کا اصل مقصد بحر ہند کے علاقائی ماحولیات میں تبدیلی کا بندوبست کرنااور پیش گوئی کرنے کے لئے سمندری ڈاٹا کو جمع کرنے کے علاوہ خدمات اور سمندری مشاہدے میں صلاحیت کو بڑھانا تھا۔

اوآر وی ساگر ندھی  میں سوار جہاز پر یہ مہم اپنی نوعیت کے لحاظ سے پوری طرح منفرد تھی۔ یہ سی ایس سی فریم ورک کے تحت اپنی نوعیت کی پہلی مہم تھی جہاں شرکاء نے ماپ تول اور سمندری پیرامیٹرس  کی ماڈلنگ جیسی مشترکہ سرگرمیاں انجام دیں، جو خطے میں سبھی  کے مشترکہ فائدے کیلئے خدمات اور بہتر پیش گوئی کی راہ ہموار کریگا۔

بنگلہ دیش کے اوشیانوگرافک  ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (بی او آر آئی)  کے شرکت کرنے والے سائنسداں محمد سیمُل  بھویان نے اپنے تجربات مشترک کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے ساگر ندھی جہاز پر سوار ہوکر سمندری تحقیق اور سمندر میں تحقیق کی مہم اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا ۔ میں نے جہاز پر جدید تحقیق کیلئے کبھی اس طرح کا جہاز میں سوار ہوکر سمندری تحقیق کاتجربہ حاصل نہیں کیا تھا کیوں کہ میں فشنگ بوٹ اور کنٹری بوٹ میں سوار ہوکر کام کرتا تھا۔ حالانکہ موسم کافی خراب تھا لیکن میں نے کچھ حیران کن تجربات حاصل کیے  اور بہت کچھ سیکھا۔ سبھی سائنسداں اور عملہ ہمارے لئے بہت مدد گار ثابت ہوا اور مجھے ڈاکٹر گریش کمارکے ساتھ کام کرنے میں بہت آسانی اور سکون محسوس ہوا۔ یہ تحقیقی جہاز میرےلئے پوری زندگی یادگار  ثابت ہوگا اور مجھے حیران کن تجربے  حاصل ہوں گے۔

موریشش کے  اوشیانوگرافی انسٹی ٹیوٹ کے شرکت کرنے و الے سائنسداں موروگھین  سیدین نے اپنے تجربات مشترک کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیزیکل اوشیانوگرافر کے طور پر جو خاص کر ساحلی علاقوں میں  مہارت رکھتاہے اس  آئی این سی او آئی ایس کی ٹیم کے ساتھ اوآر وی ساگر ندھی  کی اس مہم  میں شرکت سے مجھے موجودہ معلومات حاصل کرنے میں کافی مدد ملی ہے اور گہرے سمندر میں کھوج کرنے کے تئیں میرا تجسس بڑھ گیا ہے اور ورٹیکل مائیکرو اسٹرکچر پروفائلر (وی ایم پی) اور لوور ڈ  اکیوسٹک ڈوپلر کرنٹ پروفائلر (ایل اے ڈی سی پی) کااستعمال کرتے ہوئے کھلے اور ساحلی سمندر میں مختلف چھوٹے پیمانے کے مکسنگ پروسیس اور گہرے سمندرکے پروسیس کا میرا تجسس کافی بڑھ گیاہے۔ یہ مہم کافی سودمند ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس نے ڈیٹا جمع کرنے کی نئی تکنیک حاصل کرنے میں میری مدد کی ہے،ساتھ ہی ساتھ اس مہم کی ڈیزائن میں نئی تکنیک حاصل کرنے میں بھی میری مدد حاصل کی ہے۔ میں کیےجارہے سروے کی تھیوری اور اہمیت سے متعلق قیمتی وضاحت کے لئے جوفیا ،ابھیجیت اور سب سےزیادہ ڈاکٹر گریش کمار کاخصوصی طور پر شکریہ ادا کرتاہوں۔

پہلی سی ایس سی اوشیانوگرافر مشترکہ مہم کے کامیاب اختتام پر آئی این سی او آئی ایس  کےڈائریکٹر ڈاکٹر  ٹی سری نواس  کمار نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں سمندری اور ماحولیاتی  صورتحال ہندوستان اور آس پاس کے علاقوں میں مانسون کی بارش کی  مقامی اور وقتی تغیر پذیری طے کرنے میں خاطر خواہ رول اداکرتی ہے، تاہم چھوٹے پیمانے پر ہنگامہ خیز اختلاط کے عمل کے کردار کو واضح طور پر نہیں سمجھا گیا ہے جو سمر مانسون کے عروج کے دوران بحیرہ عرب  میں  سمندری اور ماحولیاتی حالت کاتعین کرتے ہیں ۔آئی این سی او آئی ایس کی قیادت میں ایک ماہ طویل ای کے اے ایم ای اے ٹی (سائنس اور ایڈوانسڈ ٹریننگ کے ذریعے بحیرہ عرب کے سمندری ماحول کے بارے میں علم کو بڑھانا) کے حصے کے طور پر ساگر ندھی  آئی این سی او آئی ایس کے سائنسدانوں ، انڈیا ؛ ایم او آئی ، موریشش اور ڈی او آر آئی ، بنگلہ دیش  نے ملکر کام کیا تاکہ عمودی مائیکرو اسٹرکچر، ایڈی کوویریئنس فلکس پیمائش،ایل- اے ڈی سی پی، سی ٹی ڈی (انڈر وے کنڈکٹیویٹی-ٹیمپریچر-ڈیپتھ انسٹرومنٹ) اوربحیرہ عرب  میں انتہائی خراب موسم کے دوران  ریڈیو سونڈے کا استعمال کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر فائن- اسکیل اسکیل ریزولوشن میں قیمتی سمندری اور ماحولیاتی ڈاٹا اکٹھا کیاجاسکے۔ یہ اعداد و شمار یقینی طور پر بحیرہ عرب میں موسم گرما کے مانسون کے دوران چھوٹے پیمانے پر اختلاط اور ماحول کی باؤنڈری پرت کی حرکیات کے حوالے سے نئی بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

او آر وی  ساگر ندھی پر 29 جون 2023 کو شروع ہونے والی مہم نومبر 2022 میں گوا اور حیدرآباد میں منعقدہ سی ایس سی اوشیانوگرافرس اور ہائیڈرو گرافرس کے پہلے تعاون پر مبنی  منصوبے کا نتیجہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ح ا۔ع ن

(U: 7656)


(Release ID: 1943538) Visitor Counter : 135


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu