نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کی جانب سے عالمی معیشت کے لئے گرین اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر جی ٹوئنٹی کانفرنس کا انعقاد
اعلیٰ معیار کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لئے اتفاق رائے ہمورار کرنے کا موقع:سمن بیری ، وی سی نیتی آیوگ
تمام خطوں کے پہلوؤں کے ساتھ پائیدار ترقی سے متعلق اہم شعبوں کی جانب اہم قدم
دو روزہ کانفرنس جولائی کی 28 اور 29 تاریخ کو نئی دہلی میں متوقع
Posted On:
27 JUL 2023 5:33PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے پالیسی ساز ادارے نیتی آیوگ نے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ریسرچ سینٹر، اوٹاوا اور گلوبل ڈیولپمنٹ نیٹ ورک، نئی دہلی کے ساتھ مل کر دو روزہ انٹرنیشنل پالیسی ورکشاپ کے انعقاد کا پروگرام بنایا ہے جس میں چالیس ممتاز تھنکر عالمی سطح گرین ا ور پائیدارترقی کے امکانات اور چیلنجوں پر وغور وخوض کریں گے۔
’’جی 20 کی وراثت کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ بات نیتی آیوگ کے وی سی سمن بیری نے کہی۔ انھوں نے مزید کہا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف جیسے عالمی اداروں نے کہا ہے کہ آنے والی دہائیوں میں مختلف واقعات وصورتحال کی وجہ ترقی کی حکمت عملی میں کئی تبدیلیاں مطلوب ہوں گی۔ منتظمین کی حیثیت سے ہمیں فخر ہے کہ یہ ورکشاپ جی 20 کی ہندوستان کی سربراہی کے تحت ایک ذیلی پروگرام کے طور پر شامل کی گئی ہے۔
ورکشاپ کے پہلے دن توانائی، آب وہوا اور ترقی ، ٹیکنالوجی پالیسی اور روزگار جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ دوسرے دن جن موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی ان میں کثیر جہتی پہلو اور غیر یقینی دنیا میں افہام وتفہیم اور نئے سرے سے توانائی جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔ ورکشاپ سے اخذ کردہ نتائج پر نیتی آیوگ اور اس کی ساجھیدار تنظیمیں آگے چل کر کام کریں گی۔
پالیسی ورکشاپ میں افتتاح کلمات نیتی آیوگ کے سی ای او جناب بی وی آر سبرامنیم ادا کریں گے جبکہ ورکشاپ کے مقاصد اور اس کے طرز کار پر جی 20 انڈیا شیریا جناب امیتابھ کانت اور وی سی نیتی آیوگ جناب سمن ۔کے بیری روشنی ڈالیں گے۔
تفصیلات کے لئے کلک کریں۔ https://niti.gov.in/g-20-conference
******
U.No:7640
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1943423)