سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر نے بین الاقوامی پیرا تیراک جناب ستیندر سنگھ لوہیا  کو اعزاز سے نوازا


وزیر موصوف نے جناب لوہیا کو ملک کا سر فخر سے بلند کرنے میں ان کی شاندار  کوشش کے لیے مبارکباد دی

Posted On: 27 JUL 2023 5:36PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے وزیر جناب ڈاکٹر وریندر کمار نے آج بین الاقوامی پیرا  تیراک جناب  ستیندر سنگھ لوہیا کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے انگلش چینل عبور کرکے تاریخ رقم کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VDSM.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے وزیر نے  جناب ستیندر سنگھ لوہیا کو ملک کی شان میں اضافہ کرنے کی ان کی شاندار کوشش کے لیے مبارکباد دی۔ وزیرموصوف نے  جناب ستیندر سنگھ لوہیا کے ساتھ ان کے کامیاب اور متاثر کن سفر، حصولیابیوں  اور چیلنجوں کے بارے میں بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QQ0N.jpg

جناب ستیندر سنگھ لوہیا نے محکمہ کے سینئر افسران کے ساتھ ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کے سکریٹری جناب راجیش اگروال سے بھی ملاقات کی۔ جناب راجیش اگروال نے  گوالیار میں قائم ہونے والے اسپورٹس سنٹر کے لئے  جناب ستیندر سنگھ لوہیا سے مشورہ لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00353CX.jpg

جناب ستیندر سنگھ نے اعزاز سے متعلق اس پروگرام کے لئے  ایچ ایم ایس جے ای  ڈاکٹر وریندر کمار اور جناب راجیش اگروال  کا  شکریہ ادا کیا۔

************

ش ح ۔  ف ا    ۔ م   ص   

 (U:7643 )


(Release ID: 1943407) Visitor Counter : 87


Read this release in: English , Hindi , Tamil