وزارات ثقافت
وزارت ثقافت ساہتیہ اکیڈمی کے پرچم تلے علاقائی بولیوں اور زبانوں کی ادبی پروگراموں کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتی ہے
Posted On:
27 JUL 2023 4:55PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت اپنے خودمختار ادارے ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعہ شمال مشرقی قبائلی زبانوں مثلا میزو، آو، گارو، چکما، رابھا، کاربی، ہمار، لیچپا وغیرہ کے فروغ کے لئے ادبی پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے۔ ساہتیہ اکیڈمی علاقائی بولیوں اور زبانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کلاسکی اور قرون وسطنی ادب کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں بھاشا سمان کے ذریعہ حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ان میں غیر تسلیم شدہ زبانیں بھی شامل ہیں۔
ملک بھر میں غیر شہری علاقوں کے ادب کے شائقین لوگوں تک پہنچنے کے لئے گرام لوک ، نواگست کو دیسی لوگوں کے بین الاقوامی دن کی تقریبات منعقد کرکے اور قبائلی ادیبوں کی کل ہند کانفرنس کے انعقاد کے ذریعہ ان زبانوں کے فروغ کی کوشش کی جاتی ہے۔ نورتھ ایسٹ سنٹر فار اورل لٹریچر (این ای سی او ایل) اگرتلا میں قائم کیا گیا جہاں علاقائی زبانوں کے لئے کام ہورہا ہے اور متعلقہ زبانوں میں اشاعتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
علاقائی زبانوں سے انگریزی میں ترجمہ کیا جاتا ہے تاکہ انگریزی سے یہ ادب دوسری زبانوں میں ترجمہ ہوسکے اور یہ گمنام ادب دیگر زبانوں کے لوگوں تک پہنچ سکے۔ دسمبر 2014 میں دہلی میں اورل اینڈ ٹرائنبل لٹریچر سنٹر قائم کیا گیا تاکہ اورل لٹریچر کو ملک کے دوسرے حصوں تک پہنچایا جاسکے اور اسے محفوظ کیا جاسکے۔ ’’لوکا۔ بہت سی آوازیں‘‘پروگرام کے تحت ملک کے دیسی آرٹ اور ثقافت کو محٖوظ کرنے اور اس کے فروغ کے لئے کام کیا جارہا ہے۔ سالانہ ادبی پروگراموں بشمول آل انڈیا ٹرائبل رائٹرز میٹ کے ذریعہ قبائلی ادب کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ اصل زبان میں اورترجمے کی شکل میں قبائلی ادب کے فروغ کے لئے اشاعتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اس کے علاوہ وزارت تعلیم قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعہ علاقائی زبانوں سمیت تمام زبانوں کے فروغ پر توجہ دیتی ہے۔ پالیسی سازوں نے جہاں تک ممکن ہوسکا اس بات پر دھیان دیا ہے کہ کم از کم پانچویں درجے تک علاقائی زبان میں تعلیم دی جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ آٹھویں درجے تک ممکن ہوسکے۔
ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرق کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں یہ تحریری جواب دیا۔
******
U.No:7630
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1943406)
Visitor Counter : 127