مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ایس بی ایم-یو 2.0 کے تحت کچرے سے پاک شہر
Posted On:
27 JUL 2023 4:07PM by PIB Delhi
بھارت سرکار نے محفوظ صفائی ستھرائی کے حصول اور ملک کے شہری علاقوں میں پیدا ہونے والے میونسپل سالڈ ویسٹ (ایم ایس ڈبلیو) کی سائنسٹفک پروسیسنگ کے مقصد سے 2 اکتوبر، 2014 کو سوچھ بھارت مشن-اربن (ایس بی ایم-یو) کا افتتاح کیا تھا۔
اس پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم-یو) 2.0 کو یکم اکتوبر 2021کو پانچ سال کی مدت کے لیے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد تمام شہروں کے لیے 100فیصد منبع پر الگ کرنے، گھر گھر جمع کرنے اور سائنسی لینڈ فل میں محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے سمیت کچرے کے تمام حصوں کے سائنسی انتظام کے ذریعہ کوڑا کرکٹ سے پاک درجہ حاصل کرنا ہے۔ اس کا مقصد تمام پرانی ڈمپ سائٹس کی اصلاح اور انھیں گرین زون میں تبدیل کرنا بھی ہے۔
اس کے مختلف اجزا کے لیے ایس بی ایم-یو 2.0 کے نفاذ کی تخمینہ لاگت 1,41,600 کروڑ روپے ہے۔ مرکزی حصہ 36,465 کروڑ روپے ہوگا۔ بقیہ رقم پی پی پی کے تحت مستفیدین افراد، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں / یو ایل بی / نجی شعبے کے ذریعہ عطیہ کی جائے گی۔
صفائی ستھرائی آئین کے 7 شیڈول کے تحت ریاست کا موضوع ہے۔ لہٰذا یہ ریاستوں اور یو ایل بیز کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے منصوبوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، عمل درآمد کریں اور انھیں چلائیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) اضافی مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے سہولت فراہم کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش سمیت تمام ریاستوں اور یو ایل بی میں ایس بی ایم کو یکساں طور پر نافذ کیا جارہا ہے۔ مشن کی پوری مدت کے لیے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سی ایس فنڈز مختص کیے جاتے ہیں۔ اس طرح شہر کے لحاظ سے یا ضلع کے لحاظ سے تفصیلات کو قومی سطح پر برقرار نہیں رکھا جاتا ہے۔
یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 7620
(Release ID: 1943380)
Visitor Counter : 118