شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منی پور کے لیے فنڈ زمختص


شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت  اور شمال مشرقی کونسل کی مختلف اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے منی پور کو کل 363.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے

Posted On: 27 JUL 2023 2:59PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈی او این ای آر) کی اسکیموں کے تحت فنڈز کو منی پور سمیت شمال مشرقی ریاستوں میں سے کسی  ریاست کے لئے  پہاڑیوں اور وادی کے علاقوں میں تقسیم نہیں کیا جاتا ہے۔ ایم ڈی او این ای آر اور شمال مشرقی  کونسل (این ای سی) کی مختلف اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے منی پور کو کل 363.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں جن میں سے 114.99 کروڑ روپے 21-2020 میں جاری کیے گئے تھے؛  22-2021 میں 145.24 کروڑ روپے؛ 23-2022 میں 65.18 کروڑ روپے؛ اور 24-2023 (جون، 2023 تک) کے دوران 37.73 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔

30 جون، 2023 تک، شمال مشرقی اسپیشل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت 4.55 کروڑ روپے کے استعمال کے اسناد زیر التوا ہیں؛  54.59 کروڑ روپے کے استعمال کے اسناد وسائل- ریاستی اسکیم کے نان لیپس ایبل سینٹرل پول کے تحت زیر التواء ہیں؛ ہل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت 9.46 کروڑ روپے کے استعمال کے اسناد زیر التوا ہیں۔ اس کے علاوہ، این ای سی کی اسکیموں کے تحت 8.36 کروڑ روپے کے استعمال کے اسناد اور 26.15 کروڑ روپے کے استعمال کے اسناد شمال مشرقی روڈ سیکٹر ترقی اسکیم (این ای آر ایس ڈی ایس) کے تحت 31 مارچ 2023 تک زیر التواء ہیں۔

منصوبوں کی پیشرفت، بشمول اخراجات کی رفتار اور فنڈز کے استعمال کی، ریاستی حکومتوں/عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (آئی ایز) کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کے ذریعے نگرانی کی جاتی ہے۔ مرکزی نوڈل ایجنسی سسٹم اور پبلک فنانشل مینجمنٹ سسٹم پر آئی ایز کی بورڈنگ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں کو فنڈز کی حقیقی وقت میں منتقلی وغیرہ کی بھی نگرانی کی جاتی ہے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.7609


(Release ID: 1943340)
Read this release in: English , Manipuri , Tamil , Telugu