شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کے مقامی دستکاریوں کا فروغ
این ای ایچ ایچ ڈی سی نے مختلف اداروں کے ساتھ 30 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں جن میں منجملہ دیگر اداروں کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، شیلانگ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی، شیلانگ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، جورہاٹ شامل ہیں
Posted On:
27 JUL 2023 3:02PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شمال مشرقی دستکاری اور ہتھکرگھہ ترقی کارپوریشن (این ای ایچ ایچ ڈی سی)، کا مقصد کاریگروں کو ممکنہ منڈیوں سے جوڑ کر اور ان کے لیے اقتصادی، ثقافتی اور سماجی مواقع پیدا کرکے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) کے مقامی دستکاری کو ترقی اور فروغ دینا ہے۔
این ای ایچ ایچ ڈی سی نے اپنا ای- کامرس پورٹل شروع کیا، https://purbashree.com اور موبائل آؤٹ لیٹس "پہیوں پرپرباشری " چلاتا ہے۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی آن لائن مارکیٹنگ پلیٹ فارمز پر بھی براہ راست چلا گیا ہے۔یعنی امازون، انڈیا مارٹ، ٹریڈ انڈیا، فلپ کارٹ,گو کوپ، جی ای ایم اور حال ہی میں اٹسی تاکہ کاریگروں کو ہندوستان اور بیرون ملک کے بازاروں سے جوڑ سکے۔ ڈیزائن اقدامات، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، مارکیٹنگ تعاون وغیرہ کے لیے این ای ایچ ایچ ڈی سی نے مختلف اداروں کے ساتھ 30 سے زیادہ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیںجن میں منجملہ دیگر اداروں کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، شیلانگ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی، شیلانگ؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، جورہاٹ وغیرہ شامل ہیں۔ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور حکومت ہند نے این ای ایچ ایچ ڈی سی کو "روایتی صنعتوں کی بحالی کے لیے فنڈ کی اسکیم (ایس ایف یو آر ٹی آئی )" کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے 'نوڈل ایجنسی' کے طور پر نامزد کیا ہے۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے اسکل انڈیا کے فلیگ شپ پروگرام کے تحت نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کونسل (این ایس ڈی سی) کے ساتھ ایک ٹریننگ پارٹنر (ٹی پی) کے طور پر بھی رجسٹرڈ ہے۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی ترقیاتی کمشنر، ہتھکرگھہ اور دستکاری کے لیے اس کے تکنیکی تربیتی پروگراموں، ڈیزائن کی ترقی کی ورکشاپس اور تحقیق اور ترقی کی سرگرمیوں جیسے اقدامات کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی بھی ہے۔ ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹی آر آئی ایف ای ڈی) نے قبائلی امور کی وزارت کی اسکیم 'شمال مشرقی علاقے سے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس ڈیولپمنٹ' کے نفاذ کے لیے این ای ایچ ایچ ڈی سی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ این ای ایچ ایچ ڈی سی نے قدرت کی بنائی‘ کے نام سے اندرون خانہ ڈیزائن اور ہتھکرگھہ اور دستکاری کا پروڈکشن سینٹر بھی شروع کیا ہے۔ اس نے فائبر، یارن اور فیبرک کی جانچ کے لیے گارچوک، گوہاٹی میں ٹیکسٹائل ٹیسٹنگ لیبارٹری بھی قائم کی ہے۔ ہاتھ سے بنے ہوئے ٹیکسٹائل کی تکمیل کے لیے ایک کیلنڈرنگ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی کونسل کی اسکیموں کے تحت، این ای ایچ ایچ ڈی سی نے شمال مشرقی خطے میں دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبوں میں پائے جانے والے خلاء کو ختم کرنے کے لیے کچھ پروجیکٹوں کو نافذ کیا ہے۔ ان میں شامل ہیں - گوہاٹی میں 7.6 کروڑ کی لاگت سے اشٹ لکشمی ہاٹ اور تجربہ کے مرکز کا قیام؛ انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک، مشال پور، بکسا (آسام) میں 14.92 کروڑ کی لاگت سے ایری سلک اسپننگ پلانٹ کا قیام؛ اور این ای آر میں 7 ریاستوں (سکم کو چھوڑ کر ) کے بُنکروں کے لیے ڈیجیٹلائزیشن، توثیق اور ٹریس ایبلٹی کے ذریعے مارکیٹ کی ترقی فراہم کرنا جس کی پروجیکٹ لاگت14.92 کروڑ روپےہے۔
گزشتہ تین سالوں کے دوران این ای ایچ ایچ ڈی سی کا کاروبار 105.87 لاکھ (21-2020 ) ؛ 369.22 لاکھ (22-2021) اور تقریباً 565.22 لاکھ (23-2022) تھا ۔
این ای ایچ ایچ ڈی سی کی طرف سے پچھلے تین سالوں سے کئے گئے مختلف تربیتی پروگراموں، نمائشوں اور میلوں ، صلاحیت سازی کے ورکشاپوں وغیرہ سے مستفید ہونے والے بنکروں اور کاریگروں کی ریاست وار تعداد حسب ذیل ہے۔
نمبر شمار
|
ریاست
|
فائدہ اٹھانے والے بنکر اور کاریگر
|
|
اروناچل پردیش
|
472
|
|
آسام
|
5653
|
|
منی پور
|
301
|
|
میگھالیہ
|
636
|
|
میزورم
|
35
|
|
ناگالینڈ
|
595
|
|
سکم
|
74
|
|
تری پورہ
|
615
|
|
کل
|
8381
|
مزید برآں، مختلف مہارتوں کے فروغ کے پروگراموں کے ذریعے، بشمول ڈیجی بنائی ورکشاپ؛ پردھان ماتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) 3.0؛ ایس سی – ایس ٹی ہب اسکیم؛ سمرتھ (ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم)؛ اور پی ایم کے وی وائی 4.0، این ای ایچ ایچ ڈی سی نے شمال مشرقی خطے میں 2890 بنکروں اور کاریگروں کو تربیت دی ہے۔
مزید برآں، این ای ایچ ایچ ڈی سی نے تمام این ای آر ریاستوں کے کاریگروں کو بین الاقوامی سطح کے پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے شناخت کیا اور ان کو متحرک کیا، اس طرح انہیں بازاروں کے روابط اور ان کے دستکاری کی نمائش 36 ویں سورج کنڈ بین الاقوامی کرافٹ میلا فرید آباد ، ہریانہ ( فروری 2023) میں لگائی گئی جس میں 120 کریگروں نے شرکت کی۔ ایک بھارت شریشٹھ بھارت، گھیڈ فیسٹیول، مادھو پور (مارچ - اپریل، 2023) جہاں 71 کاریگروں نے حصہ لیا۔ اروناچل پردیش، منی پور اور میگھالیہ میں خواتین کا کنکلیو (مارچ، 2023) جس میں 410 خواتین کاریگروں نے حصہ لیا۔ اور بھارت پرو، نئی دہلی (جنوری 2023) جہاں 16 کاریگروں نے حصہ لیا۔
'شمال مشرقی علاقے سے قبائلی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے مارکیٹنگ اور لاجسٹکس ڈیولپمنٹ' اسکیم پورے این ای آر میں 6000 سے زیادہ قبائلی کاریگروں اور سپلائرز کی روزی روٹی کو براہ راست بڑھانے کا تصور پیش کرتی ہے۔ مزید، ڈیجیٹلائزیشن کی توثیق اور ٹریس ایبلٹی کے ذریعہ مارکیٹ کی ترقی کا ہدف 10,000 بنکر کا احاطہ کرنا ہے۔
*************
ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب
U. No.7608
(Release ID: 1943318)
Visitor Counter : 128