شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اکیس  نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے اصولی منظوری

Posted On: 27 JUL 2023 3:39PM by PIB Delhi
  • سات  گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر  تیار  کرنے کی اصولی منظوری۔
  • گیارہ  گرین فیلڈ ہوائی اڈوں نے  کام کرنا شروع کردیا ہے۔

حکومت ہند نے ملک میں نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈہ (جی ایف اے) پالیسی 2008 تشکیل دی ہے۔ پالیسی کے مطابق، اگر ریاستی حکومت سمیت کوئی بھی ڈیولپر، ہوائی اڈہ تیار کرنا چاہتا ہے، تو انہیں ایک مناسب جگہ کی نشاندہی کرنے اور ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے پیشگی امکانی مطالعہ کروانے اور ’سائٹ کلیئرنس‘ کے لیے مرکزی حکومت کو ایک تجویز پیش کرنےاور اس کے بعد ’اصولی‘ منظوری حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

حکومت ہند نے 21 نئے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کے قیام کے لیے ’اصولی‘ منظوری دی ہے، یعنی  ملک بھر میں ،گوا میں موپا؛ مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں شرڈی اور سندھو درگ؛ کرناٹک میں کالابوراگی، وجئے پورہ، ہسن اور شیوموگا؛ مدھیہ پردیش میں ڈبرا (گوالیار)؛ اترپردیش  میں  کشی نگر اور نوئیڈا (جیور)؛  گجرات میں  دھولیرا اور ہیراسار؛ پڈوچیری میں کرائیکل؛ آندھراپردیش میں ڈاگادھرتھی، بھوگاپورم اور اوراکل (کرنول)؛ مغربی بنگال میں درگاپور؛ سکم میں پاکیونگ؛ کیرالہ میں کنور اور اروناچل پردیش میں ہولونگی (ایٹا نگر) ۔ ان میں سے 11 گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی درگاپور، شرڈی، کنور، پاکیونگ، کالابوراگی، اوراکل (کرنول)، سندھو درگ، کشی نگر، ایٹا نگر، موپا اور شیواموگا کو  فعال کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، شہری ہوا بازی کی وزارت نے علاقائی ہوائی رابطہ کو تحریک دینے اور عوام کے لیے ہوائی سفر کو سستا بنانے کے لیے 21 اکتوبر 2016 کو علاقائی رابطہ اسکیم (آر سی ایس) – اڑان (اڑے دیش کا عام ناگرک)بھی شروع کیا ہے۔ ایک ہوائی اڈہ جو اڑان کے عطا کردہ روٹس میں شامل ہے اور اسے آر سی ایس آپریشنز کے آغاز کے لیے اپ گریڈیشن/ترقی کی ضرورت ہے،  اسے ’’غیر فعال اور کم استعمال والے ہوائی اڈوں/ہیلی پورٹس/واٹر ایروڈرومز کی بحالی/اپ گریڈیشن‘‘ اسکیم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور شمال مشرقی ریاستوں میں بحالی/ترقی اور اڑان کی  پروازوں کو چلانے کے لیے پورے ملک میں غیرفعال اور کم استعمال والے ہوائی اڈوں/ہوائی پٹیوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ 2016 میں اڑان  اسکیم کے آغاز سے اب تک، 74 ہوائی اڈوں نے (بشمول ہیلی پورٹ، واٹر ایروڈوم اور گرین فیلڈ ہوائی اڈے) اڑان  (اڑے دیش کا عام ناگرک) کے تحت پورے ملک میں کام کر نا شروع کردیا ہے۔ آر سی ایس کے تحت آپریشنل کئے گئے/ احیاء کردہ ہوائی اڈوں کی ریاست وار فہرست ضمیمے میں دی گئی ہے۔

مذکورہ 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں میں سے، حکومت ہند نے 7 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے طور پر ،گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، پڈوچیری میں کرائیکل، اتر پردیش میں جیور (نوئیڈا)، گجرات میں دھولرا اور ہیراسر اور بھوگا پور میں، ’اصولی‘ منظوری دی ہے۔ ان 7 ہوائی اڈوں میں سے، ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے اپنے وسائل سے بالترتیب 1405 کروڑ اور 1305 کروڑ روپے کی کل پروجیکٹ لاگت سے، ہیراسر اور دھولیرا نامی دو ہوائی اڈوں کی ترقی کا کام شروع کیا ہے۔ گرین فیلڈ ہوائی اڈے کے باقی منصوبوں کی مالی اعانت، متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈیولپرز کی ذمہ داری ہے۔ مزید برآں، ہوائی اڈے کے منصوبوں کی تکمیل کی ٹائم لائن بہت سے عوامل پر منحصر ہے جیسے زمین کا حصول، لازمی منظوریوں کی دستیابی، مالیاتی بندش وغیرہ۔

شہری ہوا بازی کی وزارت  (ایم او سی اے) نے گرین فیلڈ ہوائی اڈوں سمیت ملک میں ہوائی اڈے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاروں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ ایف ڈی آئی پالیسی کے تحت، گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ ہوائی اڈے کے منصوبوں میں 100فیصد براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت دی گئی ہے۔ ایم او سی اے نے مختلف ریاستی حکومتوں کو ’اصولی‘ منظوری دی ہے، جنہوں نے نجی سرمایہ کاری کے ساتھ سرکاری – نجی شراکت داری (پی پی پی) موڈ کے تحت ،گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی کا کام شروع کیا ہے، جن میں، کیرالہ میں کنور (2342 کروڑ روپے)، مغربی بنگال میں درگاپور (670 کروڑ روپے)، گوا میں موپا (3400 کروڑ روپے) ،  مہاراشٹر میں نوی ممبئی (19646 کروڑ روپئے) اور سندھور درگ (420 کروڑ روپئے)، آندھرا پردیش میں بھوگاپورم (2500 کروڑ روپے) اور اترپردیش میں نوئیڈا (جیور) (10056 کروڑ روپے)  شامل ہیں۔

ہوائی اڈوں کو بین الاقوامی ہوائی اڈے کے طور پر اپ گریڈ کرنے کا کام ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) اور متعلقہ ہوائی اڈے آپریٹرز کے ذریعے وقتاً فوقتاً تجارتی عملداری، ٹریفک کی طلب، زمین کی دستیابی وغیرہ پر منحصر ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

حکومت ہند کی شہری ہوا بازی کی وزارت نے ملک بھر میں گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی ترقی کے لیے ایک گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی پالیسی2008 تیار کی ہے۔ ہوائی اڈے کے قیام کی تجویز دینے والے درخواست دہندہ کو’سائٹ کلیئرنس‘ اور ’اصولی‘ منظوری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے پاس ایک مقررہ فارمیٹ میں درخواست جمع کرانی ہوگی۔ اس کے بعد درخواست گزار کو شیڈول کے مطابق ہوائی اڈے کو تیار کرنا ہوگا۔

یہ معلومات  شہری ہوا بازی کے  وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کی۔

ضمیمہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

****

ش ح۔ا ع  ۔ را

U No : 7619


(Release ID: 1943298) Visitor Counter : 134


Read this release in: Bengali , Tamil , Telugu , English