ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی اے کیو ایم نے این سی آر میں بجلی کی پیداوار کے لیے ڈیزل جنریٹر سیٹس (ڈی جی سیٹس) پر انحصار کم کرنے کے سلسلے میں اکتوبر-فروری کے دوران فضائی آلودگی میں اضافے کے پس منظر میں،خصوصاً آنے والے سردیوں کے مہینوں کے لیے ، این سی آر میں بجلی کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کی غرض سے بجلی فراہم کار کمپنیوں کی تیاریوں  کا جائزہ لیا


بجلی فراہم کار کمپنیوں کو اب سے بجلی سپلائی کی صورتحال پر قریبی نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس سلسلے میں آئندہ موسم سرما میں ڈی جی سیٹس کے بڑے پیمانے پر استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بجلی کی ناقص خدمات کے مسئلے سے دوچار علاقوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی

بجلی فراہم کار کمپنیوں  نے کمیشن کے احکامات پر، ان احکامات کے جاری ہونے کے  تین دنوں کے اندر عمل کرنے کے بارے میں یقین دہانی کرائی

Posted On: 27 JUL 2023 2:12PM by PIB Delhi

آئندہ موسم سرما میں بہتر تیاری کی جانب، جب ہوا کی آلودگی کی سطح عام طور پر کم درجہ حرارت، کم اختلاط اونچائی، اور دیگر ناموافق موسمیاتی حالات کی وجہ سے بڑھتی ہے، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن (سی اے کیو ایم) نے دہلی کے این سی ٹی اور این سی آر اضلاع کی بجلی فراہم کار کمپنیوں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میں این سی آر ریاستی حکومتوں اور ریاستی آبادی کنٹرول بورڈس/ کمیٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اس میٹنگ کے دوران بجلی کی دستیابی اور ان اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا جو بجلی فراہم کار کمپنیوں کے ذریعہ قومی خطہ راجدھانی دہلی اور ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کے این سی آر اضلاع میں قابل بھروسہ اور بلارکاوٹ بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے انجام دیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران صنعتی، تجارتی، ادارہ جاتی اور رہائشی اکائیوں/ احاطے سمیت مختلف شعبوں میں ڈیزل جنریٹر (ڈی جی) سیٹوں کے اندھا دھند اور بڑے پیمانے پر استعمال سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا گیا۔قومی خطہ راجدھانی دہلی، این سی آر، ہریانہ، اترپردیش اور راجستھان کی  بجلی فراہم کار کمپنیوں نے آگاہ کیا کہ ایسے قدامات کیے گئے ہیں اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کے متعلقہ دائرہ اختیار میں خاص طور پر اکتوبر تا فروری کے دوران قابل بھروسہ اور بلارکاوٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ کمیشن نے 2022 میں قانونی ہدایات جاری کی تھیں جس میں بجلی فراہم کار کمپنیوں کو حکم دیا گیا تھا کہ:

  • این سی آر علاقے میں بجلی کے مطالبات کا جامع جائزہ لیا جائے؛
  • این سی آر میں خصوصاً اکتوبر- فروری کی مدت کے دوران بلا رکاوٹ بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس کے علاوہ، بجلی فراہم کار کمپنیوں کی جانب سے قانونی ہدایات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یونٹس / سائٹس کو جاری کردہ بجلی کی سپلائی کو منقطع کرنے کے کمیشن کے احکامات کی تعمیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔رواں سال کے دوران کمیشن نے 203 یونٹس/ اداروں کے خلاف بندش کے احکامات جاری کیے ہیں۔ بجلی فراہم کار کمپنیوں کو خاص طور پر آگاہ کیا گیا کہ سنگین خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کے سلسلے میں بجلی منقطع کرنے میں تاخیر خطے کی فضائی آلودگی میں اضافہ کرتی ہے۔بجلی فراہم کار کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی کہ احکامات جاری ہونے کے 3 دن کے اندر کمیشن کی ہدایت کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیشن کو مطلع کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7605


(Release ID: 1943242)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu