کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2030 تک 100 ملین ٹن کول گیسیفیکیشن پر توجہ مرکوز کی جائے گی

Posted On: 26 JUL 2023 3:44PM by PIB Delhi

کوئلہ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت نے 2030 تک کوئلے کی گیسیفیکیشن اور 100 میٹرک ٹن کوئلے کو رقیق بنانے کے لیے نیشنل کول گیسیفیکیشن مشن کا آغاز کیا ہے۔ مشن دستاویز کے مطابق کول انڈیا لمیٹڈ نےبی ایچ ای ایل،جی اے آئی ایل اور آئی او سی ایل کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ ملک میں کوئلہ گیسیفیکیشن کے منصوبے شروع کیے جائیں۔

کوئلہ گیسیفیکیشن کو فروغ دینے کے لیے کوئلہ کی وزارت نے ایک پالیسی بنائی ہے جس کے تحت گیسیفیکیشن کے مقصد میں استعمال ہونے والے کوئلے کے لیے مستقبل کی تمام کمرشل کول بلاکوں کی نیلامیوں کے لیے ریونیو شیئر میں 50 فیصد چھوٹ کا انتظام کیا گیا ہے بشرطیکہ گیس کے لیے استعمال ہونے والے کوئلے کی مقدار کوئلے کی کل پیداوار کا کم از کم 10 فیصد ہو۔ مزید برآں این آر ایس سیکٹر کے تحت علیحدہ نیلامی ونڈو بنائی گئی ہے تاکہ نئے کول گیسیفیکیشن پلانٹس کے لیے کوئلہ دستیاب ہو۔

پچھلے پانچ سال میں کوئلے کی پیداوار، سال کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہے۔

    (ملین ٹن میں)

سال

کوئلے کی پیداوار

2018-19

728.718

2019-20

730.874

2020-21

716.083

2021-22

778.210

2022-23 (عارضی)

893.190

پچھلے پانچ سال کے دوران بجلی کی پیداوار کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ریاست کو فراہم کردہ کوئلے کی مقدار درج ذیل ہے:

(مقدار میٹرک ٹن میں)

ریاست

2022-23
(عارضی)

2021-22

2020-21

2019-20

2018-19

آندھراپردیش

39.368

25.733

21.046

32.237

32.156

آسام

3.063

2.292

0.823

1.993

1.467

بہار

34.284

28.812

21.468

21.183

18.337

چھتیس گڑھ

90.825

109.024

99.938

65.638

67.847

دہلی

0.000

0.000

0.000

0.000

0.468

گجرات

17.434

19.175

10.076

15.798

20.200

ہریانہ

19.024

14.153

7.897

11.379

17.147

ہماچل پردیش

0.000

0.027

0.000

0.000

0.000

جھارکھنڈ

18.513

29.277

25.673

24.102

25.529

کرناٹک

19.237

15.593

7.572

10.828

12.256

مہاراشٹر

87.655

76.939

55.617

62.225

65.169

مدھیہ پردیش

88.161

83.775

74.131

54.327

56.377

اڈیشہ

45.668

41.318

42.156

33.458

31.013

پنجاب

21.394

15.192

10.025

11.994

16.710

راجستھان

32.735

14.195

9.675

14.128

13.383

تلنگانہ

32.805

31.171

25.557

28.300

31.867

تملناڈو

28.444

26.933

16.834

18.163

24.167

اترپردیش

95.753

82.038

71.280

75.141

71.776

مغربی بنگال

58.119

41.749

41.225

48.103

49.133

کل ہند

732.481

657.397

540.993

528.997

555.002

کول انڈیا لمیٹڈ پاور سیکٹر اور ریلوے کی مانگ کو پورا کر رہا ہے۔ مالی سال 23-2022 کے دوران 565 ملین ٹن کے ہدف کے مقابلے میں کول انڈیا لمیٹڈ نے پاور سیکٹر کو 586.6 ملین ٹن بھیجے ہیں، اس طرح سے تقریباً 22 ملین ٹن اہداف سے زیادہ اور زیادہ بھیجے گئے ہیں۔ ریلوے کی مانگ کو پورا کرنے کے حوالے سے ریلوے کی کوئلے کی مانگ (لوکو) بہت کم ہے۔ سی آئی ایل ریلوے کی کوئلے کی مانگ (این سی ڈی پی پالیسی کے مطابق مانگ کی بنیاد پر) کو جب اور جب ضرورت ہو مسلسل پورا کر رہی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ سے پچھلے 2 سال سے ریلوے (لوکو) کو بھیجی گئی مقدار حسب ذیل ہے:

سال

ڈسپیچ ('000 tes میں)

2021-22

0.80

2022-23

1.60

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 7567)


(Release ID: 1943105) Visitor Counter : 109


Read this release in: Tamil , Telugu , English