ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے

Posted On: 26 JUL 2023 3:40PM by PIB Delhi

ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  2020-2021 سے 2022-2023 اور موجودہ سال (2023-2024، 30 جون  2023 تک) مختلف گروپ 'سی' پوسٹوں  (بشمول لیول 1) کے لیے ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈز (آر آر بیز) کی طرف سے  پینل میں شامل  کئے گئے امیدواروں کی تعداد کی تفصیلات اس طرح ہیں:

سال

آر آر بیز  (لیول 1 سے لیول 7) کے ذریعہ  پینل میں شامل  کئے جانے والوں کی کُل تعداد

2020-2021

5450

2021-2022

4612

2022-2023*

85888

2023-2024*

(30 جون  2023 تک)

50885

* عارضی

2020-2021 سے 2022-2023 کے دوران ریلوے کے ذریعہ کام کرنے والے کنٹریکٹ ورکرز کی تعداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی تعداد

2020-2021

4079

2021-2022

8823

2022-2023*

5013

* عارضی

ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

U-7548


(Release ID: 1942960) Visitor Counter : 89
Read this release in: English , Tamil , Telugu