کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی تیزی سے نقل و حمل کے لئے 13 ریلوے لائنوں کی تعمیر کا کام جاری ہے

Posted On: 26 JUL 2023 3:45PM by PIB Delhi

حکومت نے کوئلے کے شعبے میں پالیسی سے متعلق کئی اصلاحات کی ہیں۔

 کوئلے کی وزارت  کوئلہ نکالنے اور اسے تقسیم کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے ریلوے کی وزارت کے ساتھ تعاون کررہی ہے۔ فی الحال کوئلے کی تقسیم کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ریلوے کی وزارت  کے  اشتراک سے 13 ریلوے لائنوں کی تعمیر کا کام چل رہا ہے اور یہ  تمام کام تعمیر کے مختلف  مراحل میں ہیں۔

مشین کے ذریعہ ایک بی ٹی  کوئلہ سنبھالنے کی صلاحیت  کوحاصل کرنے کے لئے 885 ایم ٹی  صلاحیت والے کل 67 فرسٹ مائل کنیکٹی ویٹی (ایف ایم سی) پروجیکٹوں پر تین مراحل میں کام شروع کیا گیا ہے۔ پی ایم گتی شکتی کے ذریعہ طے گئے ہدف کے مطابق کوئلہ کی وزارت نے  کثیر موڈل  کنکٹی ویٹی تیار کرنے کے لئے 26000 کروڑ روپے کی لاگت سے ریلوے کے پروجیکٹ شروع کئے ہیں۔

ریلوے ، بجلی اور کوئلہ کی متعلقہ وزارتوں اور ریاستی نمائندوں پر مبنی ایک ذیلی گروپ بنایا گیا ہے۔ یہ ذیلی گروپ کوئلے کی دستیابی کی بنیاد پر اس کی سپلائی کو یقینی بناتا ہے۔

یہ جانکاری آج لوک سبھا میں کوئلہ ،کان  اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

********

ش  ح۔ق ت ۔ ج

UNO-7554


(Release ID: 1942910)
Read this release in: English , Tamil , Telugu