امور داخلہ کی وزارت
فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کے لیے اسکیم
Posted On:
25 JUL 2023 4:53PM by PIB Delhi
حکومت نے 04.07.2023 کو ریاستوں میں فائر سروسز کو مضبوط بنانے کے لیے5,000 کروڑ روپے کی کُل لاگت سے سال 2025-26 کی مدت کےلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف ) کے تحت تیاری اور صلاحیت سازی فنڈنگ ونڈو کے مقرر کردہ مختص سے "ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کے لیے ایک اسکیم" شروع کی ہے۔
اسکیم کے تحت ریاستوں کو لاگت کی تقسیم کی بنیاد پر فنڈز دستیاب ہیں۔ شناخت شدہ سرگرمیوں کو ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور فائر سروسز کی جدید کاری کے تحت وسیع پیمانے پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ اسکیم میں شامل اقدامات میں نئے فائر اسٹیشنوں کا قیام، ریاستی تربیتی مراکز کو مضبوط کرنا اور استعداد کار میں اضافہ، آگ بجھانے کے جدید آلات کی فراہمی، ریاستی ہیڈکوارٹرز اور اربن فائر اسٹیشنوں کی مضبوطی، تکنیکی اپ گریڈیشن اور آن لائن سسٹم کی تنصیب اور اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، مختص رقم کے کل اخراجات میں سے 500 کروڑ روپے قانونی اور بنیادی ڈھانچے پر مبنی اصلاحات کو اپنانے کے لیے ریاستوں کو ترغیب دینے کے لیے دستیاب ہیں۔
فائر سروس ایک ریاستی موضوع ہے اور اسے آرٹیکل 243 (ڈبلیو) کے تحت آئین ہند کے XII شیڈول میں میونسپل فنکشن کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت مرکزی طور پر ریاستوں میں آتشزدگی کے حادثات/واقعات سے متعلق کوئی ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی ہے۔
ریاستی حکومتوں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار کے علاقے میں آگ لگنے کے خطرات سے جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ مرکزی حکومت نے 16.09.2019 کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے متعلقہ فائر سروس اصول و ضوابط میں مناسب نظرثانی کے لیے "ریاست کے لیے آگ اور ہنگامی خدمات کی دیکھ بھال کے لیے فراہم کرنے کے لیے ایک ماڈل بل" جاری کیا تھا۔
یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
****
ش ح۔ا م ۔
U.NO. 7489
(Release ID: 1942544)
Visitor Counter : 90