دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دین دیال اپادھیائے یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت سنگھٹن سے سمردھی مہم

Posted On: 25 JUL 2023 2:27PM by PIB Delhi

دیہی ترقیات کی مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری میں یہ اطلاع دی کہ  وزارت ملک بھر میں (دہلی اور چنڈی گڑھ کو چھوڑ کر) دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی – این آر ایل ایم) نافذ کر رہی ہےجس کا مقصد نادار دیہی خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) میں منظم کرنا اور ان کی مسلسل نشو و نما اور انہیں حمایت فراہم کرنا ہے۔ یہ حمایت اس وقت تک جاری رہتی ہے جب تک کہ وہ ایک مدت کے اندر اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ نہ حاصل کر لیں، اپنا معیار زندگی بہتر نہ بنا لیں اور ازحد ناداری کے دائرے سے باہر نہ آجائیں گے۔ وزارت نے 18 اپریل سے 30 جون 2023 کے دوران ’’سنگٹھن سے سمردھی ابھیان‘‘ (ایس ایس ایس اے) کا اہتمام کیا جس کا مقصد ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت محروم مستحقین، کمزور اور حاشیے پر موجود دیہی کنبوں (ایچ ایچ) کو سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) میں شامل کرنا ہے۔ ایس ایس ایس اے کے بڑے اہداف مندرجہ ذیل ہیں-

1

ایس ایس ایس اے کو منظم کرنے کے لیے گرام پنچایتوں (جی پی) کی تعداد (لاکھوں میں)

1.1

2

ایس ایچ جی  میں متحرک کیے جانے والے ایچ ایچ کی تعداد (لاکھوں میں)

20

3

تشکیل دیے جانے والے نئے سیلف ہیلپ گروپوں کی تعداد (لاکھوں میں)

1.1

4

کھولے جانے والے نئے ایس ایچ جی بینک کھاتوں کی تعداد (لاکھوں میں)

60,000

5

سیلف ہیلپ گروپ میں متحرک کیے جانے والے پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے وائی ۔ جی)کے مستفید کنبے کی تعداد (لاکھوں میں)

10

 

سماجی اقتصادی اور ذات  پات پر مبنی مردم شماری (سی ای سی سی - 2011) ڈاٹا بیس کے مطابق کم از کم ایک محروم گھرانے، غریبوں کی شراکتی شناخت (پی آئی پی) کے عمل کے ذریعہ شناخت کیے گئے اور متعلقہ گرام سبھا کی جانب سے جانچ پڑتال کیے جانے والے گھرانے مشن کے تحت کوریج کے لیے مستحق گھرانے ہیں۔

مشن کے تحت، 20000 سے 30000 روپئے فی ایس ایچ جی  کے بقدر ریوالوِنگ فنڈ (آر ایف) اور 2.5 لاکھ فی ایس ایچ جی  تک کے کمیونٹی سرمایہ کاری فنڈ (سی آئی ایف)کی فراہمی کی گنجائش موجود ہے۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7475


(Release ID: 1942418)
Read this release in: English , Tamil , Telugu