محنت اور روزگار کی وزارت
غیر منظم ورکروں کے لیے بیمہ یوجنا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2023 4:11PM by PIB Delhi
عام آدمی بیمہ یوجنا کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا ( پی ایم جے جے بی وائی ) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا ( پی ایم ایس بی وائی ) کے ساتھ یکم جون ، 2017 ء سے ضم کر دیا گیا ہے ۔ البتہ ، سال 23-2022 ء کے لیے بیمہ یوجنا کی خاطر بجٹ تخمینے میں 10 لاکھ روپئے کی ایک ٹوکن رقم مختص کی گئی تھی اور پچھلے بجٹ میں کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا ۔
23 سمبر ، 2018 ء کو آیوشمان بھارت – پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی – پی ایم جے اے وائی ) کے آغاز کے ساتھ، راشٹریہ سواستھ بیمہ یوجنا ( آر ایس بی وائی ) کو ، اس میں شامل کر لیا گیا اور خط افلاس سے نیچے ( بی پی ایل ) کے 22 لاکھ استفادہ کنندگان اور 11 دیگر زمروں کے افراد کو آر ایس بی وائی میں شامل کیا گیا تھا ، انہیں اب اے بی – پی ایم جے اے وائی کے تحت فائدہ فراہم کیا جا رہا ہے ۔ مالی سال24-2023 ء کے لیے بندھوا مزدوروں کی باز آباد کاری کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم کی خاطر بجٹ تخمینہ اور استعمال ہونے والا فنڈ ( 30 جون، 2023 ء تک ) بالترتیب 10 کروڑ روپئے اور 10.60 لاکھ روپئے ہے ۔ شجر کاری کرنے والے مزدوروں کے لیے (صرف آسام کے لیے) بجٹ تخمینہ اور استعمال ہونے والا فنڈ بالترتیب 60 کروڑ روپئے اور 15 کروڑ روپئے ہے ۔
حکومت کے ذریعے غیر منظم ورکروں کی پنشن اسکیم - پی ایم-ایس وائی ایم یوجنا میں اندراج کے لیے حکومت کی طرف سے کی گئی کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹری اور ڈی جی ایل ڈبلیو کی سطح پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً جائزہ میٹنگ کا انعقاد۔
- پی ایم – ایس وائی ایم اسکیم کے لیے اندراج کی مہم کو فروغ دینے کے لیے ریاستی کامن سروسز سینٹر ( سی ایس سی ) کے سربراہوں کے ساتھ باقاعدہ میٹنگوں کا انعقاد ۔
- نئی خصوصیات کا آغاز: رضاکارانہ اخراج ، غیر رضاکارانہ اخراج ، بحالی ماڈیول، دعوے کی صورتِ حال اور اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ ۔
- غیر فعال کھاتوں کی بحالی میں 1 سال سے 3 سال تک کی توسیع
- پی ایم-ایس وائی ایم اور ای-شرم کا دو طرفہ انضمام
- بیداری پیدا کرنے کے لیے ایس ایم ایس مہم: ای شرم سے فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 18-40 سال کی عمر کے ای شرم کے تحت رجسٹرڈ اہل صارفین کو 7 کروڑ ایس ایم ایس بھیجے گئے
- سوشل میڈیا پر وسیع مہم کا آغاز
- 7 مارچ سے 13 مارچ ، 2022 ء تک پنشن ہفتہ کا انعقاد
- پی ایم – ایس وائی ایم اسکیم کے تحت اندراج سے متعلق ریاستوں کے چیف سکریٹریوں کو خطوط
- آجر کو پی ایم – ایس وائی ایم پنشن اسکیم کے تحت اپنے عملے کا پریمیم ادا کرنے اور اندراج میں اضافہ کرنے کی ترغیب دینے کے لیے عزت مآب ایل ای ایم کے ذریعے ڈونیٹ-اے-پنشن ماڈیول کا آغاز۔
- پنشن اسکیم کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ڈی ایف ایس ، پی ایف آر ڈی اے ، این آئی پی ایف پی کے ساتھ میٹنگوں کا انعقاد ۔
یہ معلومات محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U.No. 7430
(ریلیز آئی ڈی: 1942326)
وزیٹر کاؤنٹر : 98